آبی ٹوکول
محفلین
میرے پیشانی کہ عین درمیان میں تل ہے اور میری بائیں کلائی پر تو دو تل ہیں ایک تل اور ایک ننھی سی تلی اس کا مطلب ہے میری دو سے زیادہ شادیاں ہوسکتی ہیں[align=right:6cbb893ffe]تیرے مُکھڑے کا کالا کالا تِل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تِل سے متعلق علم کو Moleospy کہتے ہیں۔یہ دیگر پُراسرار علوم کی ایک شاخ ہے،اس کی بنیاد یہ ہے کہ انسان کے بدن پر جو خال یا تِل ہوتے ہیں اُنہیں بھی چھوٹے یا بڑے پیمانے پر پڑھا جاسکتا ہے اور ان کی مدد سے کسی شخص کے کردار اور شخصیت کے بارے میں چند نمایاں باتیں معلوم کی جاسکتی ہیں۔مولوسوفی کے ماہرین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ اس علم کی بدولت ہم لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے کچھ احوال بھی جان سکتے ہیں ۔اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ یہ خال یا تِل انسانی جسم کے کس حصے پر موجود ہیں اور پھر اسی کے مطابق تِل کی تشریح کی جاتی ہے۔
اس کے لئے چند باتوں کا جاننا ضروری ہے۔
1۔وہ تِل جو بلکل گول یا دائرے جیسے ہوتے ہیں وہ آدمی کی خوبیوں اور صفات کے حامل ہوتے ہیں یہ انسان کی اچھی صفات کو ظاہر کرتے ہیں۔
2۔اگر یہ تِل مستطیل یعنی لمبوترے ہوں تو ان سے پتہ چلتا ہے کہ حامل کے پاس اچھی خاصی دولت ہے یا مستقبل میں آسکتی ہے۔
3۔تیکھے تِل مثبت اور منفی دونوں کے مظہر ہوتے ہیں۔
4۔ایسے تِل جو رنگ میں ہلکے ہوں اُنہیں خوش نصیبی کی علامت تصوّر کیا جاتا ہے۔
5۔اگر تِل کا رنگ سیاہ ہو تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ کسی بھی کامیابی سے پہلے بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مختلف تِل مختلف باتیں ظاہر کرتے ہیں ۔
پیشانی-
---------------
اگر تِل پیشانی کے درمیان میں ہو تو اس سے آدمی کو شہرت ملنے کے امکان ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ خوشیاں بھی زندگی میں مستقل رہیں گی۔لیکن اگر تِل پیشانی کے دائیں یا بائیں جانب ہے تو اس کا مطلب ہے کہ معاملہ اس کے برعکس ہے اسے پریشانیوں کا بھی سامنا ہو سکتا ہے اور زندگی میں اپنی متعین کردہ اہداف کے حصول میں بھی مشکل ہوسکتی ہے۔لیکن یہ غلط بھی ہوسکتا ہے کچھ مثالیں ایسی بھی ہیں کہ پیشانی کے دائیں یا بائیں تل والوں نے ترقّی بھی پائی ہے۔
کلائی کا تِل۔
------------------------
ایسے لوگ بہت احتیاط سے خرچ کرتے ہیں،ہوشیار اور ذہین ہوتے ہیں۔حساب کتاب سے چلتے ہیں قابلِ اعتبار بھی ہوتے ہیں۔عورت کی کلائی کا تِل صرف ایک شادی اور مرد کی کلائی کا تِل عموماً دو شادیوں کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔
[/align:6cbb893ffe]