تیر پر ٹھپہ

شمشاد

لائبریرین
اور جیل بھی ایسی کاٹی کہ ویسی رہائش اور سہولتیں تو پاکستان میں متوسط تو کیا بہت سے خوشحال گھرانوں کو بھی میسر نہیں۔ بس صرف جیل سے باہر آنے جانے کی آزادی نہ تھی۔ اور یہ بھی افواہ تھی کہ اچھا ہے اندر رہیں، باہر ایسا نہ ہو مرتضٰی بھٹو کے جیالے بدلہ لےلیں۔
 
زیادہ غصہ نہ ہوں۔ جب ایک بڑا بھائی پیارمحبت سے کہہ رہا ہے تو مان جائیں۔
پاکستان بچانے کو تیر پر ٹھپہ لگائیے انشاللہ اچھا ہوگا۔
وگرنہ بہت پچھتائیے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زیادہ غصہ نہ ہوں۔ جب ایک بڑا بھائی پیارمحبت سے کہہ رہا ہے تو مان جائیں۔
پاکستان بچانے کو تیر پر ٹھپہ لگائیے انشاللہ اچھا ہوگا۔
وگرنہ بہت پچھتائیے گا۔

دھیرج۔
میں‌نے تو ایک مخلصانہ مشورہ دیا ہے ۔

معاف کیجئے گا، یہ مخلصانہ نہیں بلکہ یہ یا تو احمقانہ مشورہ لگ رہا ہے یا پھر دھمکی
 
بھائی الیکشن کا موقع ہے اسلیے چھوڑیے۔
اللہ کا نام لیکر پی پی اور اگر اس پر دل نہ ٹھکے تو نون پر ٹھپہ لگادیں۔
 
میرا تو ارادہ مسلم لیگ "نون" کو ووٹ دینے کا ہے حالآنکہ یہاں کراچی میں جس سے بات کرتا ہوں، وہ مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ لوگوں کے نزدیک نواز شریف سے پچھلے دورِ حکومت میں سندھ کا بیڑا غرق کردیا تھا پنجابی ہونے کے ناطے۔۔۔ لیکن میں چونکہ علاقائی و لسانی تعصب کا قائل نہیں اس لیے میرا دل مسلم لیگ (نون) ہی پر ہے۔ ویسے بھی نواز شریف اس بار کچھ تبدیل لگتا ہے۔
 

زینب

محفلین
اب جب انتخابات سر پر ہیں تو میرا تمام سجمھدار، عوام و اسلام دوست، اور جہموریت کے حامیوں سے درخواست ہے کہ تیر پر ٹھپہ لگائیں۔
بالخصوص پنجاب میں ق لیگ اور سندھ میں الطافی ظالموں‌کو شکست فاش دیں۔ پاکستان کو بچانے کی اب یہی صورت رہ گئی ہے۔



تو اپ کے خیال میں جو تیر پے ٹھپہ نا لگائے وہ۔سمجھدار بھی نہیں عوام دوست بھی نہیں جمہوریت کا حامی بھی نہیں اور پاکستان بچانے والا بھی نہیں تو ٹھیک ہے پھر کم از کم میں تو ان میں سے کوئی بھی نہیں ہوں کہ میں تیر پے ٹھپہ تو نہیں لگاؤن گی۔۔۔۔:grin:
 
اپ کے لیے تو یہ عرض ہے کہ اپ کسی بھی چیز پر ٹھپہ لگادیں تو ٹھیک ہے۔ مانا جائے گا۔ کبھی تو انگوٹھے کےعلاوہ بھی کچھ لگایا :)
 

زینب

محفلین
ہمت علی اگر آپ یہ سمجھ رہے ہو کہ میں پی پی پی کو ووٹ نا دے کر جہالت کا مظاہرہ کر رہی ہوں اور آپ اس پارٹی کے حمایتی بن کر عالم فاضل کا درجہ رکھتے ہو تو یوں ہی سہی۔۔۔۔۔کم از کم میں تیر پے ٹھپہ لگا کے اپ کی طرح مہاجہالت کا ثبوت دینے سے تو رہی۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بھئی! ووٹ دینا ہر ایک کا انفرادی عمل ہے۔۔۔ چاہے کسی کو بھی دیا جائے، دوسرے کو اس سے غرض نہیں ہونی چاہئے۔ صرف اپنا مؤقف بیان کرکے چھوڑ دیں۔۔۔ زبردستی پی۔پی۔پی کو ووٹ ڈلوانا کہاں کا اصول ہے؟
 
ہمت علی اگر آپ یہ سمجھ رہے ہو کہ میں پی پی پی کو ووٹ نا دے کر جہالت کا مظاہرہ کر رہی ہوں اور آپ اس پارٹی کے حمایتی بن کر عالم فاضل کا درجہ رکھتے ہو تو یوں ہی سہی۔۔۔۔۔کم از کم میں تیر پے ٹھپہ لگا کے اپ کی طرح مہاجہالت کا ثبوت دینے سے تو رہی۔۔۔۔۔۔۔۔
:)
مگر شاید یہ جواب لکھ کر دے رہی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی نے بہت اچھی بات کی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھیں۔
ووٹ دینا اسی لیے خفیہ رکھا جاتا ہے کہ دوسرے کو بھی معلوم نہ ہو کہ کس نے کس کو ووٹ دینا/دیا ہے۔
 

دوست

محفلین
یہ پہلے سے پتا تھا سب کو۔ یہ ساری ہمدردیاں بی بی کے مرنے کی وجہ سے ہیں‌۔ ورنہ منظر نامہ مختلف ہوتا۔
 

ظفری

لائبریرین
یہ پہلے سے پتا تھا سب کو۔ یہ ساری ہمدردیاں بی بی کے مرنے کی وجہ سے ہیں‌۔ ورنہ منظر نامہ مختلف ہوتا۔

نہیں ۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ بینظیر کی موت کی وجہ سے پی پی پی کو ووٹ ملیں‌ ہیں ، میرا اپنا تاثر یہ ہے کہ بینظیر ہوتی تو ووٹ کچھ زیادہ ہی ملتے ۔ عوام صرف تبدیلی چاہتے تھے ۔ اور وہ تبدیلی ان کو نواز شریف اور پیپلز پارٹی میں نظر آئی ۔ اس دفعہ کوئی نیا چہرہ سامنے ہوتا تو شاید عوام اس کو ہی ووٹ ڈالتے ۔ مگر نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے سوا ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں تھی ۔ اس لیئے ووٹ بھی ان دونوں پارٹیوں میں تقسیم ہوگئے ۔ یہ تازہ منظر نامہ صرف سابقہ حکومت سے متنفر ہونے کا نتیجہ ہے ۔ کیونکہ سابقہ حکومت تین صوبوں میں اپنی ساکھ کھو چکی تھی ۔ اور یہ بات بلکل واضع تھی ان کا جیتنا ناممکن ہے ۔
 
ملا مذہبی سیاست کے بارے میں لوگوں کے جذبات کا اظہار قومی اسمبلی میں ایم ایم اے کی مبلغ 5 سیٹوں سے ہوتا ہے۔ لوگ اب جانتے جارہے ہیں کہ یہ توحید ، رسالت، او ر خلافت کے نام پر کیا دھوکہ دہی ہورہی ہے۔
 
Top