جی جی بالکل ضرور کھلاوں گاتیلے بھیا صرف خیر مبارک سے کام نہیں چلے گا ۔۔۔:tounge: مٹھائی بھی کھلانی پڑے گی آپ کو ۔۔
اور راہین بہت پیارا نام ہے ۔۔ کیا معنی ہیں اس کے ؟۔۔۔ فائنل ہوا کہ نہیں ابھی تک ۔۔۔
دیکھیں میں نے تیلے بھیا کو کتنی لمبی لسٹ بھیجی تھی۔ابھی تو اور بھی مانگ رہے تھے۔
1۔ امیمہ = راہنمائی کرنے والی
٢۔ ارسلہ = ارسال کرنا
٣۔ تائبہ = گناہوں سے توبہ کرنے والی
٤۔ تاشفہ = ہمدرد مہربان
٥۔ حادیہ = چھا جانے والی یا ۔ ہادیہ = راستہ دکھانے والی
٦۔ دائمہ = ہمیشہ رہنے والی
٧۔ رائمہ = تلاش کرنے والی
٨۔ راہین = فرمانبردار
٩۔ رمشاء = حسین و جمیل
١٠۔ روین = موتیا کا پھول
١١۔ رملہ = آراستہ و پیراستہ کرنا
١٢۔ زرمینہ = مالدار عورت
١٣۔ سمن = یاسمین کا پھول
١٤۔ صوفیہ = پرہیزگار عورت
١٥۔ عشنا = حسین و جمیل لڑکی
١٦۔ عرینہ = فاختہ کی آواز
١٧۔ قوسیہ = دھنک، قوس
١٨۔ مہماء = عظیم
١٩۔ ماہین = چاند سی
٢٠۔ ماورا = غیبی .lol
آئلہ = چاند جیسی
آئرہ = عزت کے قابل
المیرہ = شہزادی
اوریل =سنہرا
امل = امیدوار
بسمہ = تازگی، تبسم
تحریم = بزرگی دینا۔، منع کرنا
تمرین = مضبوط
تاشفہ = ہمدرد مہربان
داملہ = نرمی سے پیش آنے والی
رحین = کریم ، مہربان
راشفہ = ساتھ چلنے والی
رمثہ = درست کرنا
روفیہ = محبت کرنے والی
زوبیہ = اللہ تعالٰی کا تحفہ
سدیمہ = بہت ذکر کرنے والی
سمارا = دور اندیش
شارفہ = شرف پانے والی
طوبٰی = پاکیزہ، جنت کا ایک درخت، خوشبودار
عافین = غلطی معاف کرنے والی
عریفہ = امیر، سردار
عفیرہ = معاف کر دینے والی
فروا = شوق و ذوق
فارعہ = خوش مزاج عورت
منیقہ = پاک صاف
منالہ = اللہ تعالٰی کی عبادت کرنے والی
نرمل = پاکیزہ
وجیہ = خوبصورت
بہت بہت مبارک ہو شاہ جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماوراء میں تو تمھاری تلاش میں تھا تاکہ تم ملو اور بقلم خود تمھارا شکریہ ادا کروں
اور میری بیگم صاحبہ بھی بہت مشکور ہیں آپکی
لیکن تم پتہ نہیں کب آنلائن ہوتی ہو ذرا مجھے ٹائم لکھ بھیجو
خیر مبارک اور منی بٹیا ہےاو معاف کرنا پا جی میں تھوڑا لیٹ ہو گیا پر بہت بہت مبارک ہو آپکو بھی اور بھابھی کو، اللہ پاک قسمت اچھی کرے منے میاں کی
مبارکاں، مبارکاں شاہ جی
شکریہ۔۔۔؟؟ اس میں شکریہ کی کیا بات ہے تیلے بھیا۔ میں نے خوشی سے اپنی بھتیجی کے لیے نام لکھ کر بھیجے تھے۔
آتی تو میں شام کے وقت ہوں۔ اس وقت آپ کبھی نہیں ہوتے۔ اگر بہت ضروری شکریہ کرنا ہے تو پھر آپ کی طرف سے ہو گیا۔ بھابھی کو میری طرف سے کہہ دینا۔