تین بہادر نے پاکستانی باکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا!

arifkarim

معطل
11407071_1003394726338368_2396667799222047595_n.jpg

11406827_1002846729726501_1060308729738759011_n.jpg

1525016_1002877786390062_1209334465862851601_n.jpg

کراچی : اے آروائی فلمز اور وادی اینی میشن کی پیش کش تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی فلمز،وادی اینی میشن کی پیشکش تین بہادرنےریکارڈ بزنس کر کے آئس ایج اورٹوائے اسٹوری کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم نے اپنی نمائش کےدن سے ہی خاص طور پر ننھے فلم بینوں کی توجہ حاصل کررکھی ہے۔

فلم دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادسینما گھروں کارخ کررہی ہے۔تین بہادر نے پاکستان میں ہالی ووڈ کی آئس ایج۔ٹوائے اسٹوری اور ری او جیسی فلموں سے بھی زیادہ بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
http://www.arynews.tv/ud/archives/96075

ٹریلر:

کون کہتا ہے کہ پاکستانی حب الوطن نہیں رہے؟:)
 
اپنی فلم کی اے آر وائی والوں نے خود ہی تہلکہ خیز کامیابی کی خبر دی ہے :)
اس کے علاوہ کوئی اور غیر جانبدار ذریعے سے بھی اس کی "تہلکہ خیز" کامیابی کی خبر ملی ہے؟
 
یعنی آپ پنجاب حکومت کے ’’تہلکہ آمیز‘‘ میٹرو پروجیکٹ کی پی ٹی وی پر اشاعت کو پسند نہیں کرتے۔ بہت خوب۔۔۔۔ مزید خودمختار ذرائع:
http://tribune.com.pk/story/899872/a-bahadur-new-world/
http://www.masala.com/3-bahadur-set-to-cross-the-5-crore-mark-this-weekend-197510.html
 
یعنی آپ پنجاب حکومت کے تہلکہ آمیز میٹرو پروجیکٹ کی پی ٹی وی پر اشاعت کو پسند نہیں کرتے
اگر حکومت خود ہی اپنے پراجیکٹ کی تعریفیں اپنے ٹی وی پر کرتی رہے گی تو بات اتنی قابل اعتبار نہیں ہوگی۔ لیکن عوام اگر اسے پسند کریں تو یقیناً وہ پراجیکٹ قابل تعریف ہے :)
گویا بات کو گھمانے میں آپ صرف اپنے کپتان کی رہنمائی پر انحصار نہیں کرتے بلکہ خود بھی اس میں مہارت رکھتے ہیں۔
 
یعنی اب آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ یہ فلم عوام میں اتنی مقبول نہیں ہوئی جتنا پنجاب حکومت کا میٹرو پراجیکٹ ہوا ہے۔ واہ واہ!

میں نے بات کو ہرگز نہیں گھمایا پھرایا۔ ان تمام خبروں کا ماخذ فلم کی اپنی پروڈیوسر و ڈائیریکٹر ہے :)
 
یعنی اب آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ یہ فلم عوام میں اتنی مقبول نہیں ہوئی جتنا پنجاب حکومت کا میٹرو پراجیکٹ ہوا ہے۔ واہ واہ!
مکرر
اگر حکومت خود ہی اپنے پراجیکٹ کی تعریفیں اپنے ٹی وی پر کرتی رہے گی تو بات اتنی قابل اعتبار نہیں ہوگی۔ لیکن عوام اگر اسے پسند کریں تو یقیناً وہ پراجیکٹ قابل تعریف ہے :)
گویا بات کو گھمانے میں آپ صرف اپنے کپتان کی رہنمائی پر انحصار نہیں کرتے بلکہ خود بھی اس میں مہارت رکھتے ہیں۔
 
میں نے بات کو ہرگز نہیں گھمایا پھرایا۔ ان تمام خبروں کا ماخذ فلم کی اپنی پروڈیوسر و ڈائیریکٹر ہے
اس کمرشل دنیا میں ہر بندہ اپنی چیز یا تخلیق کی تعریف کرتا ہے۔ اگر کوئی غیر جانبدار بندہ فیصلہ کرے تو یہ زیادہ قابل اعتبار ہوتا ہے۔
اگر اس فلم نے کامیابی حاصلی کی ہے تو مجھے خوشی ہے میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ زیادہ قابل اعتبار ذریعے سے گواہی لی جائے۔
اگر پیسہ کمانے والے خود بتا رہے ہیں کہ انہوں نے اتنا پیسہ بنایا ہے تو یہ بھی ایک قابل اعتبار بات ہو سکتی ہے (پاکستان میں :) )
 
کسی بھی فلم کے کامیاب یا فلاپ ہونے کا اندازہ لگانا بہت ہی آسان ہے۔ کسی بھی مقامی سنیما گھر کارُخ کریں اور وہاں موجود عملے سے پوچھیں کہ فلاں فلم کو دیکھنے والوں کا رش کتنا ہوتا ہے۔ ایک ہفتے تک یہ عمل دہرائیں اور بہت آسانی کیساتھ معلوم ہو جائے کہ فلم فلاپ ہوئی ہے یا مقبول ہوئی ہے۔
 
اس کام کے لئے پہلے پاکستان جایا جائے، اور اس کام کے لئے پہلے چھٹی لی جائے، اور ہوائی سفر کے لئے خاندان بھر کے لئے ٹکٹیں خریدی جائیں۔ اور سارے خرچے کے لے کیوں نا عارف کریم کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے؟:p
 
یہ کام آپ کو خود کرنے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان میں آپکے بہت سے رشتہ دار ہوں گے جو یہ باآسانی کر سکتے ہیں۔ جیسے مشہور پاکستانی فلم ”وار“ سے متعلق میرے کافی شکوک و شبہات تھے۔ البتہ پاکستانی رشتہ داروں، دوستوں کے ورغلانے پر بالآخر ہم نے اسے یہیں ناروے کے ایک مقامی سنیما گھر میں جا کر دیکھنے کی حامی بھر لی :)
 
میرا کوئی رشتہ دار غالباً اس "ضروری کام" کام کے لئے حامی نہیں بھرے گا البتہ آپ سے میں ضرور اس فلم کو دیکھ کر اپنا ذاتی تبصرہ عنایت کرنے کی فرمائش ضرور کر سکتا ہوں :)
 
میں بچوں والی فلمیں نہیں دیکھتا اور نہ ہی میرے ہاں کوئی جنجال پورہ آباد ہوا ہے۔ البتہ آپ کی ننھی شہزادیوں کو یہ یقیناً پسندآئی گی۔ اگر کویت کے سنیما گھر میں لگے تو ضرور لیجائے گا اور پھر ہمیں بھی بتائیے گا کہ کیسی لگی :)
 
حمیر یوسف

محفلین
ویسے فلم کی کامیابی سے قطع نظر، اس طرح کی اینی میٹڈ فلموں کا پاکستان میں بننا اور انکا پسند کرنا ہی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بس ہمارے دماغوں کو صحیح ڈائیریکشن میں لے جانے والا کام کرنے کی دیر ہے بس۔ لیکن بس یہ ڈر لگتا ہے کہ اتنی کامیابی کے بعد بھی ہم اسی کو "بس" نہ سمجھیں
 
مجھے امید ہے کہ بچوں کو ضرور یہ فلم پسند آئے گی لیکن میں انہیں سینما لیکر نہیں جاتا۔ اس لئے یہ قربانی آپ ہی کو دینی پڑے گی
 
جہاں تک مجھے یاد ہے کئی برس پہلے ہی ایک امریکی فلم کے لئے پاکستان میں اینیمیشن بنائی گئی تھی۔
 
کیا کویت میں بچوں کو سنیما گھرلیجانے پر کوئی پابندی ہے؟ کم از کم بچوں والی فلمیں تو دیکھانی چاہیے۔
 
حمیر یوسف

محفلین
جہاں تک مجھے یاد ہے کئی برس پہلے ہی ایک امریکی فلم کے لئے پاکستان میں اینیمیشن بنائی گئی تھی۔
لیکن جہان تک میری یاد داشت ساتھ دے رہی ہے، وہ کوئی فل فیچر لینتھ فلم نہیں تھی، واللہ عالم ۔ جبکہ فلم مذکور 3 بہادر تو پوری ایک اینی میٹڈ فلم ہے
 
arifkarim

معطل
ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بس ہمارے دماغوں کو صحیح ڈائیریکشن میں لے جانے والا کام کرنے کی دیر ہے بس۔
ہمارے پاکستانی دماغ بھی دیگر اقوام کی طرح ہی کام کرتے ہیں۔ اسلئے ظاہر ہے ٹیلنٹ کی کمی تو نہیں ہونی چاہئے۔ جہاں تک صحیح ڈائیریکشن کا سوال ہے تو وہ آپ کو مدرسوں سے ضرور مل جائے گی جہاں یہ مغربیوں والے کام گناہ کبیرہ تصور کئے جاتے ہیں :)
 
Top