تین بہادر نے پاکستانی باکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا!

لیکن جہان تک میری یاد داشت ساتھ دے رہی ہے، وہ کوئی فل فیچر لینتھ فلم نہیں تھی، واللہ عالم ۔ جبکہ فلم مذکور 3 بہادر تو پوری ایک اینی میٹڈ فلم ہے
جی بالکل - وہ مکمل اینیمیٹڈ فلم نہیں تھی، اس فلم میں 3 ڈی اینیمیشن ڈالی گئی تھی جو پاکستان میں بنی تھی۔ کہنے کا مطلب یہ تھا کہ پاکستان میں اینیمیٹڈ فلم بنانے کے ذرائع کئی برس پہلے سے موجود ہیں :)
 
arifkarim

معطل
اینیمیشن نا مشرقی ہوتی ہے اور نا مغربی نا شمالی اور نا جنوبی۔
کئی اسلامی ٹی وی چینلز پر اینیمیشنز بنا کر دکھائی جاتی ہیں :)
یہ شاید اسلئے کہ زمانہ اسلام کے اوائل میں موسیقی اور تصویر کشی کی طرح اینی میشن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا جو کہ صرف دور حاضر کی تکنیکی ترقی کا ثمر ہے۔ اسلئے اسکے خلاف فتویٰ صادر کرنا تھوڑا ٹیڑا کام ہے۔ حالانکہ اینی میشن میں تصویر کشی بھی ہوتی ہے اور موسیقی بھی :)
 
1400 سال پہلے بھی تصاویر اور موسیقی موجود تھیں۔
اینیمیشن صرف انسانی یا جانوروں کی متحرک تصاویر کا نام نہیں ہوتا۔ اور اینیمیشن میں موسیقی بھی لازمی نہیں ہوتی۔
 
arifkarim

معطل
1400 سال پہلے بھی تصاویر اور موسیقی موجود تھیں۔
تو میں نے کہاں اسکا انکار کیا ہے؟ :)

اینیمیشن صرف انسانی یا جانوروں کی متحرک تصاویر کا نام نہیں ہوتا۔ اور اینیمیشن میں موسیقی بھی لازمی نہیں ہوتی۔
پہلی بات تو ٹھیک ہے۔ آجکل اکثر اینیمیشنز کے پیچھے بیک گراؤنڈ میوزک ہوتا ہے۔
 
اینی میشن یا کہانی؟ موسیقی کیسی تھی؟
موسیقی بہت اچھی ہے۔ فلم میں صرف دو گیت ہیں، ایک سے فلم کا آغاز ہوتا ہے اور دوسرے پر فلم کا اختتام۔ میرے خیال میں درمیان میں بھی ایک گیت ہونا چاہیے تھا۔ کہانی روایتی طرز کی ہے۔ برائی کے خلاف لڑائی۔ اینی میشن کا تقابل ہالی ووڈ سے تو نہیں کرسکتے لیکن پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ہونے کے اعتبار سے بہت اچھی ہے۔
 
arifkarim

معطل
اچھی فلم تھی۔ کہانی میں بہتری کی گنجائش ہے۔ زیادہ تر اینی میٹڈ فلمیں دیہات پر مبنی مقامات کی عکس بندی کر تی ہیں۔ انہیں پاکستان کے شہری علاقے بھی دکھانے چاہئے۔
 
Top