مبارکباد تین لاکھ پیغامات

شمشاد

لائبریرین
مجھے یہ لکھتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ اردو محفل کے مجموعی پیغامات کی تعداد آج تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ابھی محفل کی تیسری سالگرہ میں ایک دن باقی ہے کہ یہ سنگ میل بھی دیکھنے کو ملا۔ +زبردست+

میں تمام اراکین محفل کو مبارک بات پیش کرتا ہوں اور ناظمین کو خصوصی طور پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔​
 

الف عین

لائبریرین
سبھی کو بہت بہت بہت مبارکباد۔۔ ماشاء اللہ کیا ترقی ہے۔۔ تین سال میں تین لاکھ۔۔ ایک لاکھ سالانہ کا اوسط!
 
مبارک ہو بھئی واہ!

اور جلدی سے صحیح تعداد بتائیے تاکہ جو کسر رہ گئی ہو اسے کل تک کا ٹارگیٹ بنا لیتے ہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا زیک کو کچھ اور وارث بھائی کو کچھ، اتنا فرق تو نہیں ہونا چاہیے۔

میرے اس پیغام پر " اقتباس " کا بٹن دبائیں تو دیکھیں کیا ہندسہ نظر آتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ پیغامات کی اصل تعداد نہیں ہے۔ اصل میں ہم نے کئی مرتبہ فورم پر پیغامات کی چھانٹی کی ہے اور ان پیغامات کی تعداد بھی ہزاروں میں پہنچتی ہے۔ لیکن شاید پیغامات حذف کرنے سے فورم کا اگلے پیغامات کا کاؤنٹر پیچھے نہیں جاتا، اسی لیے نئے پیغامات کے لیے تین لاکھ سے اوپر کا عدد آ رہا ہے۔ اصل میں تعداد ابھی دو لاکھ پچانوے ہزار کے قریب ہے۔ وارث اور زکریا کو مختلف کاؤنٹ شاید اس لیے نظر آ رہا ہے کہ پورٹل پیج پر کچھ پرائیویٹ فورم کے پیغامات کی تعداد شامل نہیں ہوتی۔
 
مبارک ہو! مبارک ہو!!

بالآخر احباب نے میرے بات کی لاج رکھ لی اور دوران جشن سالگرہ اس ہدف کو بھی پار کر لیا۔ :)

نبیل بھائی اگر ممکن ہوا تو دوران جشن ٹاپ پوسٹرس کی رپورٹ بھی دیجئے گا جشن ریویو کے دن یا اس کے بعد۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ ایسی تاخیر بھی نہیں ہوئی کہ پیغامات کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تمام اہل محفل کو بہت بہت مبارک ہو۔
 
Top