تین چیزیں

نیلم

محفلین
ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے تین چیزیں محبوب ہیں
1۔ خوشبو
2۔ نیک عورت
3۔ نماز ( میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے)
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہہ نے عرض کیا کہ مجھے بھی تین چیزیں پسند ہیں
1۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ دیکھنا
2۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اپنا مال خرچ کرنا
3۔ میری بیٹی کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں ہونا
حضرت عمر فاروق رضی الل...ہ تعالی عنہہ نے عرض کیا کہ مجھے بھی تین چیزیں پسند ہیں
1۔ نیکی کا حکم کرنا
2۔ برائی سے منع کرنا
3۔ پرانا کپڑا پہننا
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہہ نے عرض کیا کہ مجھے بھی تین چیزیں پسند ہیں
1۔بھوکوں کو کھانا کھلانا
2۔ ننگوں کو کپڑا پہنانا
3۔ قرآن پاک کی تلاوت کرنا
حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہہ نے عرض کیا کہ مجھے بھی تین چیزیں پسند ہیں
1۔ مہمان کی خدمت کرنا
2۔ گرمی کا روزہ رکھنا
3۔ دشمن کے لیے تلوار اٹھانا
حضرت جبرائیل علیہ السلام حاضر خدمت ہوئے اور عرض کیا کہ اگر میں دنیا میں ہوتا تو مجھے بھی تین چیزیں پسند ہوتی
1۔ بھولے ہوؤں کو راستہ دکھلانا
2۔ غریب عبادت گذار سے محبت رکھنا
3۔ مفلس عیال دار کی مدد کرنا
اور عرض کیا کہ اللہ پاک فرماتے ہیں کہ مجھے بھی اپنے بندوں کی تین چیزیں پسند ہیں
1۔ میرے لیے جان یا مال کا لگانا
2۔ گناہ پر ندامت میں رونا
3۔ فاقہ پر صبر کرنا
(منتخب موتی جلد نمبر 6 حصہ دوم صفحہ نمبر 42)
 

یوسف-2

محفلین
ماشا ء اللہ! حسب معمول بہت خوب مراسلہ ہے۔ جزاک اللہ
اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق دے آمین ثم آمین
 

حسینی

محفلین
تین چیزیں پاک رکھو
جسم، لباس اور خیالات
تین چیزیں قابو میں رکھو
زبان، نفس اور غصہ
تین چیزیں یاد رکھو
موت، احسان اور نصیحت
تین چیزیں حاصل کرو
علم، دعا اور اعتماد
تین چیزیں ضائع مت کرو
رزق، وقت اور دوست
تین چیزیں کبھی نہ توڑو
دل، عہد اور قانون
تین چیزیں چھوٹی نہ سمجھو
فرض، قرض اور مرض
تین چیزیں زلیل کرتی ہیں
چوری، چغلی اور جھوٹ
تین چیزیں دھیان سے اٹھاو
قلم، قدم اور قسم
تین چیزیں باقاعدگی سے پڑھو
نماز، قرآن پاک اور درود شریف
اللہم صل علی محمد وآل محمد
 
ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے تین چیزیں محبوب ہیں
1۔ خوشبو
نیک عورت
3۔ نماز ( میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے)
جزاک اللہ۔۔۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، روایت میں نیک کی شرط نہیں ہے۔۔۔بغیر کسی وصف کے، محض عورت کا ذکر ہے ۔ :)
 

نیلم

محفلین
مختصر صحیح مسلم
نکاح کے مسائل
باب : دنیا کی بہترین متاع ، نیک صالحہ عورت ( بیوی ) ہے۔
797 : سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : متاع دنیا کام نکالنے کی چیز ہے اور بہتر کام نکالنے کی چیز دنیا میں نیک عورت ہے۔
 
معلوم نہیں بھائی ،،میں نے تو ایسے ہی پڑھا ہے
اور مجھے نیک عورت ہی ٹھیک بھی لگ رہا ہے:)
تھوڑا سافرق ہے بات میں۔۔۔عورت ذات کی بات کی گئی ہے یعنی اللہ کی یہ مخلوق ، بحیثیت تخلیق (اس میں عورت ذات کی فطرت میں ودیعت کی گئی خوبیاں بھی آگئیں) یعنی By design عورت کیا ہے ۔
 

نیلم

محفلین
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرمان کا مفہوم یہ ہے کہ انسان کی خوش نصیبی کی علامات میں نیک عورت، کشادہ مکان، اچھا پڑوسی اور بہترین سواری ہے۔ایک اور حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نیک بیوی کو دنیا کی بہترین متاع قرار دیا ہے۔
 
Top