ثابت مسور کی بریانی

حجاب

محفلین
اجزاء۔

دال(کالی مسور ) ایک پاؤ۔
چاول باسمتی۔تین پاؤ۔
دہی۔ایک پیالی۔
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کے چمچ۔
پیاز۔دو عدد درمیانی۔
نمک اور پسی سرخ مرچ حسبِ ذائقہ۔
گرم مصالحہ۔ایک چائے کے چمچ۔
ٹماٹر۔چار عدد۔
آئل حسبِ ضرورت۔

ترکیب۔

دال کو کچھ دیر کے لئے بھگو دیں پھر دال کو اتنے پانی میں اُبالیں کے دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے(دال گلنے پر ثابت رہنی چاہیے ) پیاز فرائی کریں اور پیاز میں سارے مصالحے اور دہی اور ٹماٹر ڈال کر بھون لیں تھوڑا سا پانی ڈال کر مصالحہ پکائیں جب مصالحہ گل جائے اور تیل اوپر آجائے تو دال کو ہلکے ہاتھ سے مصالحے میں مکس کر دیں۔چاول کو آدھا گھنٹہ بھگو کر رکھنے کے بعد ایک کنی رہنے تک اُبال لیں۔اب ایک بڑی پتیلی میں ایک تہہ چاول کی اور ایک تہہ دال کی لگا کر دم پر رکھیں چاہیں تو تہہ لگاتے وقت ہرا دھنیا اور ٹماٹر بھی ڈال لیں۔
 
ظفری

لائبریرین
محب ۔۔۔ ! حجاب صاحبہ ۔۔ دال گلنے کی بات کر رہیں ہیں ۔۔۔ دال کو کُوٹنے کی نہیں ‌۔۔۔۔۔ تم تو ہر ڈش کو حلیم بنانے پر تُل جاتے ہو ۔
کل بھی تم نے چکن ڈش کا وہ حشر کیا کہ غوطہ لگا لگا کر بوٹیاں تلاش کرنی پڑیں ۔ :lol:
 
حجاب نے کہا:
دال کو کچھ دیر کے لئے بھگو دیں پھر دال کو اتنے پانی میں اُبالیں کے دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے(دال گلنے پر ثابت رہنی چاہیے )

اب جب لکھا تھا کہ دال گلنے پر ثابت رہنی چاہیے تو سوال آتا ہے نہ ذہن میں کہ ثابت نہیں بھی رہتی ہوگی ، پوچھ لیا معصومیت سے :)
 
ظفری نے کہا:
محب ۔۔۔ ! حجاب صاحبہ ۔۔ دال گلنے کی بات کر رہیں ہیں ۔۔۔ دال کو کُوٹنے کی نہیں ‌۔۔۔۔۔ تم تو ہر ڈش کو حلیم بنانے پر تُل جاتے ہو ۔
کل بھی تم نے چکن ڈش کا وہ حشر کیا کہ غوطہ لگا لگا کر بوٹیاں تلاش کرنی پڑیں ۔ :lol:

ظفری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نے صرف حلیم بنانی سکھائی تھی اب کوئی دال گلا کر دکھائی ہوتی تو یوں حجاب سے باتیں تو نہ سننا پڑتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھے باورچی ہو تم بھی۔

اب آدھ پاؤں چکن لاؤں گے بازار سے تو غوطہ ہی لگانے پڑیں گے نہ ، شکر کرو ایک آدھ بوٹی مل گئی ورنہ چکن میں ڈوب مرتے تو لوگ کیا کہتے کہ مرحوم چکن کی نظر ہو گئے :wink:
 
حجاب نے کہا:
محب علوی نے کہا:
اگر گلنے پر دال ثابت نہ رہے تو کیا تب بھی ثابت دال کی بریانی کہلائے گی۔

آپ کو کھانا بنانا بھی نہیں آتا :shock: ہر حال میں دال ثابت رہنی چاہیے ،ظفری کا کچن آپ سنبھالتے ہیں لگتا ہے۔

کھانا بنانا نہیں آتا تو کیا ہوا کھانا تو آتا ہے نہ :oops:

حجاب آپ نے تو ایسے حیرت کا اظہار کیا ہے جیسے پرانے وقتوں میں رشتہ کرانے والی بڑی بوڑھیاں لڑکی کے سلیقہ شعار اور سگھڑاپے میں کسی کمی پر منہ پر ہاتھ رکھ کر کہا کرتی تھی

ہااااااہ کھانا بنانا بھی نہیں آتا ، اتنی عمر کیا گڈیوں سے کھیلتے گزار دی۔

ظفری اور مجھے کچن سنبھالتا ہے ہم کہاں اس جوگے :)
 
ظفری

لائبریرین
حجاب نے کہا:
آپ کو کھانا بنانا بھی نہیں آتا :shock: ہر حال میں دال ثابت رہنی چاہیے ،ظفری کا کچن آپ سنبھالتے ہیں لگتا ہے۔
یہ میرا کچن سنبھالتا تھا مگر ۔۔۔ اس کو سب بنانا آگیا پر کھانا بنانا نہیں آیا ۔ مجبوراً اب اس کو کپڑے دھونے پر لگا دیا ہے ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ظفری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نے صرف حلیم بنانی سکھائی تھی اب کوئی دال گلا کر دکھائی ہوتی تو یوں حجاب سے باتیں تو نہ سننا پڑتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھے باورچی ہو تم بھی۔

اب آدھ پاؤں چکن لاؤں گے بازار سے تو غوطہ ہی لگانے پڑیں گے نہ ، شکر کرو ایک آدھ بوٹی مل گئی ورنہ چکن میں ڈوب مرتے تو لوگ کیا کہتے کہ مرحوم چکن کی نظر ہو گئے :wink:

اگر تم نے حلیم بنانی سیکھی ہوتی تو آج تمہیں یہ بھی معلوم ہوتا کہ حلیم میں بھی دال پڑتی ہے اور رہی باتیں سُننے کی بات تو وہ کون سی نئی بات ہے وہ تو روز ہی سُنتے ہو ۔ :wink:
اور ہاں ۔۔۔۔۔۔۔ وہ آدھ پاؤ چکن اس لیئے رہ گئی تھی کہ میرے آنے سے پہلے تم اُس غریب بے پَر کی مرغی پر ٹُوٹ پڑے تھے اور اتنا بھی نہ چھوڑا کہ کم از کم کسی کو یہ احساس تو ہوتا کہ اس پانچ لیٹر پانی میں کوئی چکن بھی بنا تھا ۔ ڈبکیاں نہ لگاتا تو کیا کرتا ۔۔۔اُس میں ڈُوب کر مر ہی جاتا تو ٹھیک تھا کم از کم گھر آئی مرغی کا دیدار کیئے بغیر تو جینے سے تو اچھا تھا ناں‌۔ !
:lol:
 
ظفری نے کہا:
حجاب نے کہا:
آپ کو کھانا بنانا بھی نہیں آتا :shock: ہر حال میں دال ثابت رہنی چاہیے ،ظفری کا کچن آپ سنبھالتے ہیں لگتا ہے۔
یہ میرا کچن سنبھالتا تھا مگر ۔۔۔ اس کو سب بنانا آگیا پر کھانا بنانا نہیں آیا ۔ مجبوراً اب اس کو کپڑے دھونے پر لگا دیا ہے ۔ :wink:

اب کھانا تو جیسے تیسے کرکے دونوں کھا لیتے تھے مگر جیسے کپڑے ظفری دھوتا تھا اس پر محلہ والے بار بار پوچھا کرتے تھے

کبھی دھلے کپڑے بھی شوق فرمائے آپ نے

تنگ آکر مجبورا میں نے کپڑے دھونے کی ٹھانی ہے اور کچن سونپ دیا ہے ظفری کو ، زہر مار کرنا تو آتا ہے مگر محلہ والوں کی باتیں نہیں سنی جاتی۔
 
ظفری

لائبریرین
تُم اصل بات کیوں چُھپا رہے ہو ۔۔۔۔ یہ کیوں نہیں کہتے کہ پہلے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ظفری کپڑے نہیں بلکہ محب کو دھو رہا ہے۔ :wink: :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
میرے آنے سے پہلے تم اُس غریب بے پَر کی مرغی پر ٹُوٹ پڑے تھے اور اتنا بھی نہ چھوڑا کہ کم از کم کسی کو یہ احساس تو ہوتا کہ اس پانچ لیٹر پانی میں کوئی چکن بھی بنا تھا ۔ ڈبکیاں نہ لگاتا تو کیا کرتا ۔۔۔اُس میں ڈُوب کر مر ہی جاتا تو ٹھیک تھا کم از کم گھر آئی مرغی کا دیدار کیئے بغیر تو جینے سے تو اچھا تھا ناں‌۔ !
:lol:
تو پیارے بھائی، دو حل ہیں، یا توکوئی امیر مرغی پروں سمیت پکا لیا کریں یا پھر بطخ پکایا کریں، وہ تیرتی پھرے گی پورے پانچ لیٹرز میں۔ اور مشورے کا شکریہ مت ادا کرنا کہ بھائیوں میں کوئی تکلف نہیں‌ہوتا
قیصرانی
 
میں نے پھر سے ترکیب پڑھی ہے اور یہ ان دو جملوں کی وجہ سے ثابت مسور کی بریانی پھر رہ گئی

نمک اور پسی سرخ مرچ حسبِ ذائقہ۔
آئل حسبِ ضرورت۔

اب حسبِ ذائقہ اور حسبِ ضرورت تو روز بنانے والوں کو پتہ ہوگی ، شوقیہ کھانے بنانے والے کیا جانیں حسبِ ذائقہ اور حسبِ ‌ضرورت :lol:
 
اجزاء۔

دال(کالی مسور ) ایک پاؤ۔
چاول باسمتی۔تین پاؤ۔
دہی۔ایک پیالی۔
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کے چمچ۔
پیاز۔دو عدد درمیانی۔
نمک اور پسی سرخ مرچ حسبِ ذائقہ۔
گرم مصالحہ۔ایک چائے کے چمچ۔
ٹماٹر۔چار عدد۔
آئل حسبِ ضرورت۔

ترکیب۔

دال کو کچھ دیر کے لئے بھگو دیں پھر دال کو اتنے پانی میں اُبالیں کے دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے(دال گلنے پر ثابت رہنی چاہیے ) پیاز فرائی کریں اور پیاز میں سارے مصالحے اور دہی اور ٹماٹر ڈال کر بھون لیں تھوڑا سا پانی ڈال کر مصالحہ پکائیں جب مصالحہ گل جائے اور تیل اوپر آجائے تو دال کو ہلکے ہاتھ سے مصالحے میں مکس کر دیں۔چاول کو آدھا گھنٹہ بھگو کر رکھنے کے بعد ایک کنی رہنے تک اُبال لیں۔اب ایک بڑی پتیلی میں ایک تہہ چاول کی اور ایک تہہ دال کی لگا کر دم پر رکھیں چاہیں تو تہہ لگاتے وقت ہرا دھنیا اور ٹماٹر بھی ڈال لیں۔
ہم لوگ اِس طرح سے چاول کی کچھڑی بھی بناتے ہیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپا ، لگتا ہے آج آپ کھانے کی تمام لڑیاں صاف کرکے ہی دم لیں گی ۔ :) ان لڑیوں کے لذیذ عنوانات سرِ فہرست دیکھ دیکھ کر تو مجھے بھی زور کی بھوک لگنے لگی ہے ۔ :D
 
Top