ثانیہ مرزا

آج کی خبروں کے مطابق ٹینس کی یہ خوبصورت کھلاڑی اب بیجنگ اولمپکس میں‌ جلوہ گر ہوگی۔ امید ہے کہ ثانیہ خوبصورت کھیل دکھلاتے ہوئے گولڈ میڈل ضرور جیت جائے گی۔
ہمارے ہاکی کے گیارہ مل کر ایک گولڈ میڈل نہیں‌جیت سکیں‌گے مگر اکیلی ثانیہ گولڈ لے جائے گی۔ ہے نہ گولڈن گرل-
 
ثانیہ افسوسناک طور پر بیجنگ میں کوئی میڈل نہ لے سکی۔
مگر یہ باصلاحیت کھلاڑی جلد پاکستان میں‌ جلوہ دکھانے ارہی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی ٹیم بھی کوئی میڈل نہ جیت سکی، وہ بھی تو پاکستان ہی آ رہی ہے۔

اور گولڈن گرل کو گولڈ میڈلوں کی کیا ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں تو گولڈن گرل جن کے دل جیتے گی وہ بیچارے بھی اپنا دل ہاریں گے ہی۔ ان کا دل ہارنا پاکستان ٹیم کے دل ہارنے سے کچھ مختلف ہے کیا؟
 
ہاں تو گولڈن گرل جن کے دل جیتے گی وہ بیچارے بھی اپنا دل ہاریں گے ہی۔ ان کا دل ہارنا پاکستان ٹیم کے دل ہارنے سے کچھ مختلف ہے کیا؟
ہاں مختلف ہے۔ پاکستان کی بے چاری ٹیم تو کھیل کر ہار گئے اور گولڈ گرل پر دل ہارنے والے کھیل دیکھ کر ہاریں گے
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں اس گولڈن گرل کی ایک تصویر ہونی چاہیے تھی۔ ایک وال پیپر ملا ہے۔ آپ بھی ملاحظہ فرمائیں :

ok5puv.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں نظر ہی نہیں آئی، کسی اور فری ہوسٹ‌ پر لگائیں۔ اور پریس والوں کا کیا ہے، ان سے تو کسی کی خوشی دیکھی ہی نہیں جاتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی پاکستانی لگ رہی ہے۔

ہاں جی بالکل پاکستانی لگ رہی ہے۔ ہندوستانی اور پاکستانی دیکھنے میں تو ایک جیسی ہی لگتی ہیں۔ وہ رینا رائے بھی تو پاکستانی ہی لگتی تھی، حتٰی کہ اس کی شادی بھی پاکستانی سے ہی ہوئی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تنگ نظری اور تعصب تو کہیں بھی نظر نہیں آیا۔ البتہ اس کے ملک کے جھنڈے کی توہین ہوتی نظر آ رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب دانستہ اور نادانستہ کو تو قانون نہیں مانتا ناں، وہ تو ثبوت دیکھتا ہے اور ثبوت یہی ہے کہ جو آپ کو اور سب کو نظر آ رہا ہے۔
 
Top