arifkarim
معطل
بہت شکریہ،
مجھے دراصل وولٹ کے بارے میں جاننے کی خواہش زیادہ ہے کہ دراصل اسکا کام ہے کیا؟
فانٹ بنانے کے پروگرامز کے ساتھ یہ کیا خدمت سرانجام دیتا ہے؟
وولٹ کے بارہ میں یہ مائکروسافٹ کی طرف سے ویڈیو ٹیوٹوریل حاضر ہے:
http://www.microsoft.com/downloads/...b7-f78b-43cf-98bd-ddedea3fcad1&displaylang=en
بظاہر تو وولٹ ایک سمپل گرافکس انٹرفیسڈ ٹول ہے جسمیںکسی بھی اوپن ٹائپ فانٹ کو پروگرام کیا جا سکتا ہے۔ یوں ایک اندرونی پروگرامنگ لینگوئج کی ساخت سے بے خبر انسان بھی سمپل ٹیبلز اور رولز کی مدد سے جدید نوعیت کے فانٹس ڈویلپ کر سکتا ہے۔ اسکی مثال اسی محفل پر ریلیز ہونے والے لا تعداد نسخ و نستعلیق خطوط ہیں، جنکی اگر مارکیٹ میں قیمت لگائی جائی تو لاکھوں روپوں میں فروخت ہوں۔ مگر یہ صرف محبان اردو کا ذوق ہے جو اردو کو نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیساتھ ساتھ اسکے مفت استعمال کو بھی یقینی بناتا ہے!
جہاں تک فانٹ کریٹر اور فانٹ لیب کا سوال ہے تو یہ دونوں سمپل گلفس ایڈیٹنگ ٹولز ہیں، جنمیں فانٹس کی اوپن ٹائپ اسپیسیفیکیشن سے لیکر تمام گلفس کو ایڈیٹ اور انکوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ فانٹ کریٹر اوپن ٹائپ اسپیسیفیکیشن میں تھوڑا کمزور ہے۔ جبکہ فانٹ لیب کا اگلا ورژن اوپن ٹائپ ٹیبلز کو مکمل اسپورٹ کرے گا!