ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

شمشاد

لائبریرین
کونسا بڑا کارنامہ ہے ؟
اس اچھا برج الخلیفہ دبئی میں چڑھ جاتی ۔۔۔ ۔
پتا نہیں لوگ خبطی لوگوں کی خبریں کیوں چھاپتے ہیں ،
بھائی آپ ایسی خبریں نہ پڑھا کریں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا فشار خون بلند ہونا شروع ہو جائے۔

ویسے آج سعودی عرب کے اخبارات نے بڑے بڑے الفاظ میں بڑے فخر سے ایک خبر شائع کی ہے۔
سعودی گزٹ نے اپنے آخری صفحے پر 6 کالم کی آدھے صفحے کی خبر لگائی ہے جس کی سُرخی ہے :

Raha Moharrak becomes the first Saudi woman and the youngest Arab to scale Mount Everest.
 
بھائی آپ ایسی خبریں نہ پڑھا کریں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا فشار خون بلند ہونا شروع ہو جائے۔
کیوں آپ کا ہوگیا تھا کیا ؟؟؟
ویسے آج سعودی عرب کے اخبارات نے بڑے بڑے الفاظ میں بڑے فخر سے ایک خبر شائع کی ہے۔
سعودی گزٹ نے اپنے آخری صفحے پر 6 کالم کی آدھے صفحے کی خبر لگائی ہے جس کی سُرخی ہے :

Raha Moharrak becomes the first Saudi woman and the youngest Arab to scale Mount Everest
پاگل پن کی نشانی ہے ، کرنا ہی کیا ہے ماؤنٹ اویرسٹ کو سر کرکے ؟
کیا آسمان سےسند لینا ہے ،
خواتین کا کام اگر یہ سب بے تکے حرکتیں کرنا ہے تو مرد گھر کا کام کاج کریں ، گھر بیٹھ کر بچوں کی پرورش کرے ۔۔

حسان خان

محترم، اگر آپ خود کوئی ایسا کام نہیں کر سکتے جسے ملک و قوم کے لیے مثبت اور اچھی خبر کہا جا سکے تو کم سے کم جو مرد اور عورت ایسا کر کے پاکستانیوں کو تھوڑی دیر کے لیے خوش ہونے کا موقع دے رہے ہیں، اُن کے شوق کو پاگل پن اور بے تکا تو مت کہیے۔
 
آپ اپنی جگہ درست ہے ۔۔۔
مہنگائی، اور غربت سے تنگ آکر لوگ بجلی کے کھمبوں میں چڑھ جاتے ہیں ، انہیں بھی لوگ پاگل ہی کہتے ہیں
پھر انکو پاگل کیوں نہیں کہتے جو بے تکی مہم جوئی کے لیے اونچے اونچے پہاڑ پر چڑھ جاتے ہیں ، کیونکہ یہ غریب
نہیں ہوتے ، پیسے والے ہوتے ہیں ، اس لیے انکا پاگلوں جیسی حرکت کرنا ، فخر کی بات کہلاتی ہے ۔۔۔
یہ بے تکی مہم جوئی کی بجائے ان غریبوں کی مدد کرتے جو غربت افلاس یا لوڈ شیڈنگ وغیرہ سے تنگ آکر بجلی کے کھمبے پہ چڑھ جاتے ہیں تو یہ انکے لیے ماؤنٹ اویرسٹ سر کرنے سے زیادہ اچھا ہوتا ۔۔۔۔
 
Top