جادوگر پاکستانی ۔۔

عمر سیف

محفلین
ایک پاکستانی اور ایک امریکی دونوں دوست تھے ایک دن دونوں نے ایک چاکلیٹ سٹور سے ایک چاکلیٹ خریدی۔ وہاں سب لوگوں کو مصروف دیکھ کر امریکی نے تین چاکلیٹ چرا لیں۔ جب دونوں باہر آئے تو امریکی کہنے لگا میں سب سے اچھا چور ہوں میں نے تین چاکلیٹ چرالی ہیں اور کسی نے دیکھا بھی نہیں۔ تم ایسا نہیں کرسکتے۔
پاکستانی: تمہیں اس سے اچھی چیز دکھاتا ہوں۔
دونوں واپس دوکان پر گئے اور کاونٹر پہ بیٹھے لڑکے سے پاکستانی نے کہا۔ تم جادو دیکھنا چاہتے ہو؟
لڑکا ہاں۔
پاکستانی مجھے ایک چاکلیٹ دو۔۔ اس نے دی اور پاکستانی کھا گیا۔
پاکستانی نے دوسری مانگی اس نے دی، پاکستانی وہ بھی کھا گیا پھر تیسری مانگی وہ بھی کھا گیا۔۔
لڑکا بولا اس میں جادو کہاں ہے۔
پاکستانی: میرے دوست کی جیب دیکھو۔ تینوں چاکلیٹ وہاں رکھی ہیں۔
 
Top