جادو

کیا آٓپ جادو پر یقین رکھتے ہیں؟؟؟؟

  • ہاں

    Votes: 0 0.0%
  • کچھ کہنا مشکل ہے۔۔۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    57
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آب حیات

محفلین
رضوان نے کہا:
دوستو مادی دنیاوی باتوں کو دلیل و منطق سے ثابت کرو اور درمیاں میں مزہب کی ڈھال لا کر سوال کو غلط رنگ نہ دو- اگر کسی کا ذاتی تجربہ ہے تو خوب ورنہ میرا تجربہ اب تک یہی رہا ہے جہاں جادو منتر کی بات تھی اندرون خانہ کہانی دوسری نکلتی ہے۔ کیوں نہ عمرو عیار پر تحقیق کر کے شامل نصاب کیا جائے۔ ہیری پوٹر اگلا قدم ہوگا۔ سائنس میں جھک مارنے سے بہتر ہے کوئی شارٹ کٹ ڈھونڈا جائے۔ جھاڑ پھونک اور جادو کی جڑیں بیشک گہری ہیں لیکن ہیں ہوا میں۔
اول تو یہ کہ آپ جادو کو کس طرح لیتے ہیں؟ اگر جادو سے آپ کی مراد ہوا میں اڑنا یا آلہ دیں کا چراغ ہے، تو یہ کسی بھی ذریعے سے ثابت نہیں، ہاں اگر جادو سے مراد میاں بیوی میں پھوٹ ڈالنا اور اسطرح کے کام ہیں تو اسطرح کا جادو آج بھی موجود ہے اور اس پر سینکڑوں کتابیں ہیں۔
 
اظہرالحق

محفلین
پھر بولنا پڑ رہا ہے ۔ ۔ ۔ اف اف اف ۔ ۔

زکریا ۔ ۔ ۔ آپ کی باتوں سے میرا اندازہ کافی صحیح ہو گیا ۔۔ ۔ ۔ کہ ملحدانہ خیالات والے لوگ کیسے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔

خیر مثال امریکہ کی ہو تو ۔ ۔ ۔ موجودہ دور کا بڑا نظربند ۔ ۔ ڈیوڈ کاپر فیلڈ ۔ ۔ ۔ اور اگر معجزے دیکھنا ہے تو GOD TV پر دیکھیے ۔ ۔ ۔ یا پھر فلپائین والوں کا بنا چیر پھاڑ کے آپریشن ۔ ۔ ۔

مسلمانوں کا حوالہ اسلئے نہیں دے رہا (حتہ کہ کچھ نام ہیں ذھن میں ) کہ اللہ نے اسے سیکھنے سے منع کیا ہے ۔ ۔۔

میں نے سیکھا نہیں مگر اس بارے میں جانا بہت کچھ ہے ۔ ۔۔ اور کچھ تجربے بھی ہوئے ہیں اسلئے ۔ ۔ اس بارے میں کافی کچھ کہ سکتا ہوں

ویسے کچھ کلمات ہیں جو آج بھی اثر کرتے ہیں ، مگر افسوس میں لکھ نہیں پاؤں گا کہ پہلی بات پورے یاد نہیں ، اور دوسری بات ۔۔ ۔ کافی زیادہ شیطانی عمل سےلنک ہیں‌ ۔ ۔ ۔ (عرف عام میں اسے سفلی کہتے ہیں )

مصر کی بک آف دیٹھہ بھی کافی مشہور حوالہ ہو گا ۔ ۔ ۔ دلچسپی رکھنے والوں کے لئے

کچھ دلچسپ سائیٹس

www.dcopperfield.com
http://www.zodiac3000.com/magic/black-magic-spells.htm
 
زیک

مسافر
اب حیات: حیرت کی اس میں کیا بات ہے؟

اظہرالحق نے کہا:

اظہر مجھے کیوں یہ شک ہو رہا ہے کہ آپ مجھے ملحد کہہ رہے ہیں؟

ڈیوڈ کاپرفیلڈ جادو کرتا ہے؟ میرا تو خیال تھا کہ وہ show man ہے۔ باقی معجزوں اور جادو اور جنوں بھوتوں پر یقین رکھنے والے یہاں امریکہ میں بھی بہت ہیں۔
 
اظہرالحق

محفلین
زکریا نے کہا:

بھائی میں کسی کو کوئی فتوٰی نہیں دے سکتا ۔ ۔ مگر جیسے آپ مجھے دھشت گرد اور تعصب پسند قرار دے رہے ہو ۔ ۔ ۔ جبکہ میں کسی بھی جگہ ایسا کچھ نہیں لکھا تو ۔ ۔ آپ سامنے کھلی سچائی کو ماننے سے انکاری ہو کہ ۔ ۔ حیات کی اور کچھ اقسام ہیں ۔ ۔ جو ہمارے علم میں نہیں ہیں اور قرآن اسکی بابت کہتا ہے ۔ ۔ تو میں نے آپ کی پوسٹس سے یہ سمجھا (اگر میں غلط ہوں تو تصیح کیجیے گا ) کہ قرآن جو کہتا ہے کہے ، مذہب جو کہتا ہے کہے ۔ ۔ ۔ مگر میں اس وقت یہ حقیقت تسلیم کروں گا جب تک کوئی سائنسی ثبوت میرے سامنے نہ ہو ۔ ۔ میرے خیال میں اسی سوچ کو لحدنا سوچ کہتے ہیں (اگر آپ ایسا سوچتے ہیں تو )

ویسے تو دنیا میں کافی کچھ پیرانارمل پر ملتا ہے ایک سائیٹ ہے
paranormal.com
جس میں مجھے اچھا لگا اس کی کافی ڈیٹیل اور
http://www.unexplained-mysteries.com

یہ بھی کافی دلچسپی والی سائیٹ ہے

میں خود پیرانارمل کے تجربوں سے گذرا ہوں ۔ ۔ کچھ آپ کی ہی طرح سوچ رکھ کر کہ جب تک خود نہ دیکھ لوں یقین نہیں کروں گا ۔ ۔ ۔ اور اسکا کچھ فائدہ بھی ہوا مگر نقصان کافی ہوا ۔ ۔ ۔

اللہ ہمیں معاف کرے ۔ ۔ ۔ ویسے SETI والوں سے آپ واقف ہونگے میں انکا ممبر ہوں ۔ ۔ ۔ سو ایکسٹرا ٹرسٹل لائف ۔ ۔ کے بارے میں کافی پر امید ہوں دیکھتے ہیں کیا ملتا ہے ۔ ۔ ۔

اور ہاں یاد آیا ، شق القمر کے معجزے پر تو آپ کو یقین ہو گا نا ۔ ۔ اسکا ثبوت بھی ہے ۔۔ ۔ ٹایم میگزین کا شمارہ ہے شاید 1970 کا 1972 کا جس میں چاند پر ایک دراڑ کا ذکر ہے جسے نام دیا گیا ہے عرابین کریک کا ۔ ۔ ۔ ذرا اسکے بارے میں پڑھیے گا ۔ ۔ ۔
 
نعمان

محفلین
میں تو یہ سمجھتا تھا کہ جادو کو ماننا یا نہ ماننے کا مسلمان ہونے سے کوئی تعلق نہیں اظہر کی پوسٹ پڑھ کر پتہ چلا کہ جو جادو کے ہونے سے انکار کرے وہ بھی ملحد ہوجاتا ہے۔

میں جادو ٹونوں سفلی عمل وغیرہ کو بالکل نہیں مانتا۔
 
اظہرالحق

محفلین
نعمان نے کہا:

میں نے کہیں پر بھی نہیں کہا کہ نہ ماننے والا مسلمان نہیں ہوتا ۔۔ ۔ بلکہ اسکے خیالات اور عقائد قرآن کی تعلیمات کے مطابق نہیں ہوتے (جیسے میں نام کا مسلمان ہوں ، کیونکہ اپنے بارے میں آراء دیکھ کر تو اپنے مسلمان ہونے پر بھی شبہ ہے )

قرآن کی آخری دو سورتیں ، ذرا غور سے پڑھ لیں ۔ ۔ ۔ پھر سورھ جن پڑھیں پھر ۔ ۔ ۔ 14 پارے کے آغاز سے پڑھیں ۔ ۔ ۔ اگر آپ ان چیزوں پر ایمان نہیں رکھتے تو ۔ ۔ ۔ پھر ۔۔ ۔ میں کیا کہوں ۔ ۔ ۔ کسی عالم سے پوچھیے اپنے بارے میں ۔ ۔ میں نے جو کہا اپنے ناقص علم کی بنیاد پر کہا ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں ، پلیز میری تصیح کیجیے گا ۔ ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا اس فورم کا کوئی موضوع ایک دوسرے کے ایمانی حالت پر سوالیہ نشان لگائے بغیر نہیں آگے بڑھ سکتا؟ میں اس موضوع کو مقفل کرنے لگا ہوں۔ آئندہ ایسے موضوع شروع کرنے سے گریز کیا جائے اور اگر ایسے ٹاپک چل ہی رہے ہوں تو اس پر عام گفتگو ہی کریں۔ آہستہ آہستہ پوری فورم کا حلیہ بگڑتا جا رہا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

کون سوالیہ نشان لگا رہا ہے؟
ہر شخص کو اختلاف کا حق ہے وہ اختلاف کرسکتا ہے لیکن اپنی بات مسلط نہیں کرسکتا ، کوئی مانتا ہے مانے، نہیں‌ مانتا نہ مانے۔
 
رضوان

محفلین
نہیں نبیل صاحب مقفل نہ کریں۔ مارشل لاء سے تو مسائل بڑھتے ہیں۔ ذہنی بلو غت بھی کوئی شے ہوتی ہے۔ اب جنکو سرٹیفکٹ ملنے تھے مل گئے۔
 
آب حیات

محفلین
نبیل نے کہا:
کیا اس فورم کا کوئی موضوع ایک دوسرے کے ایمانی حالت پر سوالیہ نشان لگائے بغیر نہیں آگے بڑھ سکتا؟ میں اس موضوع کو مقفل کرنے لگا ہوں۔ آئندہ ایسے موضوع شروع کرنے سے گریز کیا جائے اور اگر ایسے ٹاپک چل ہی رہے ہوں تو اس پر عام گفتگو ہی کریں۔ آہستہ آہستہ پوری فورم کا حلیہ بگڑتا جا رہا ہے۔
مجھے بہت افسوس ہے اگر میری وجہ سے آپ کا دل دکھا ہو، میں نے فقط اس وجہ سے یہ سوال کیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ایسی کون سی بات ہے جس کی وجہ سے آپ اس پر ےقیں نہیں رکھتے۔ میرا مقصد کسی کی دل آزاری ہرگز نہ تھا۔ but it was out of curiosity.
 
نبیل

تکنیکی معاون
آب حیات: یہ موضوع میں نے شروع نہیں کیا اور نہ ہی میں نے اس رائے شماری میں حصہ لیا ہے اور شاید میں اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی نہیں کرنا چاہتا۔

رضوان: آپ کی بات بجا ہے لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ محض گپ شپ کی خاطر شروع کیے گیے موضوعات بار بار مذہبی مباحثات کا روپ دھار رہے ہیں۔ آہستہ آہستہ اس فورم کے کا ہر موضوع سیاسی یا مذہبی بحث کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔ میرے خیال میں ہمیں اس فورم کے مزاج کو صحیح طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔ میں اس پر الگ سے پوسٹ کروں گا۔ میں فی الحال یہ تھریڈ مقفل کر رہا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اس کا برا نہیں مانیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top