ابوشامل
محفلین
آج سے دو ماہ قبل (اپریل کے اوائل میں) اردو محفل پر ایک کتاب کےبرقیانے کی فرمائش کی تھی جس پر ساتھیوں نے فوری لبیک کہا اور عددی اعتبار سے کمزور ٹیم کے باوجود غیر متوقع طور پر کتاب کا برقیانے کا پہلا مرحلہ یعنی کمپوزنگ محض 3 ہفتوں میں مکمل ہو گئی لیکن ذاتی کوتاہی اور کاہلی کے باعث "ہاتھی نکل گیا اور دم پھنس گئی" کے مصداق پروف ریڈنگ اور ای بک تشکیل دینے میں ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگ گیا جس پر میں تمام ساتھیوں خصوصاً اس منصوبے میں شریک افراد سے انتہائی معذرت خواہ ہوں کہ میری وجہ سے انہیں انتظار کی طویل زحمتیں اٹھانا پڑیں۔
بہرحال "جادہ و منزل" اب مکمل ہو گئی ہے اور سید قطب کی اس آخری اور شہرۂ آفاق کتاب کو برقیانے میں مدد دینے پر میں شمشاد صاحب اور محترمہ فرحت کیانی صاحبہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
436 صفحات کی اس کتاب کو ایک فائل میں بند کرنا گویا "دریا کو کوزے میں سمانا" تھا اس لیے اس کی تیاری کے دوران پوری کوشش رہی کہ اس فائل کا حجم کم سے کم رہے اور اسی لیے صرف ایک فونٹ "نفیس ویب نسخ" کااستعمال کیا گیا ہے اور قرآنی آیات کے لیے خوبصورت سے خوبصورت فونٹس کی موجودگی کے باوجود کسی دوسرے فونٹ کا استعمال نہیں کیا گیا۔ نفیس ویب نسخ کو بھی اس فائل کے اندر embed کر دیا گیا ہے تاکہ وہ صارفین جن کے کمپیوٹر پر یہ فونٹ نصب نہیں، بھی اس کتاب سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
مجھے امید ہے کہ تمام دوستوں کو یہ کاوش پسند آئے گی لیکن بحیثیت انسان غلطی ہر شخص سے ہو سکتی ہے اس لیے اس برقی کتاب میں ہجے اور املاء کے علاوہ خاص طور پر کچھ تکنیکی غلطیاں ضرور ہوں گی اور وہ تمام افراد جن پر یہ غلطیاں ظاہر ہوں اس کے بارے میں مجھے مطلع کریں تو میں بہت مشکور ہوں گا اور اس غلطی کو فوری طور پر درست کردوں گا۔
ایک مرتبہ پھر میں شمشاد صاحب اور فرحت کیانی صاحبہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ آخر میں تمام اراکین سے التماس ہے کہ اس کتاب کے مصنف سید قطب شہید اور مترجم خلیل احمد حامدی صاحب کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں اور اپنی دعاؤں میں اس ناچیز کو بھی یاد رکھیں۔ والسلام
"جادہ و منزل" کتاب یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے:
جادہ و منزل (مکمل نسخہ)
(اگر یہ پوسٹ غلط زمرے میں ہے تو منتظمین سے گزارش ہے کہ اسے درست زمرے میں منتقل کر دیں)