یاسر شاہ
محفلین
السلام علیکم
میری آپا تیری آپا سب کی آپا جاسمن آپا کو اردو محفل میں بتائے ہوئے دس سال مبارک ہوں -
کبھی اوروں کی خوشی میں خوش، کبھی اوروں کے غم میں اداس ،غیر فعال لوگوں کو پکارتی ہوئی کہ فلاں حاضر ہوو و و ، ڈھمکاں حاضر ہو و و و -مجھ جیسے بدتمیزوں کو بڑوں کے ادب کا درس دیتی ہوئی،اپنی خوشیوں میں اوروں کو شریک کرتی ہوئی ،فلاحی کاموں میں پیش پیش ،انسانیت کا درد رکھتی ہوئی سراپا شفقت و ادب جاسمن آپا اس محفل کی رونق ہیں -
اردو ادب کے لحاظ سے بھی ان کی سرگرمیاں ڈھکی چھپی نہیں -اچھی مزاح نگار ہیں سنجیدہ ادب کو سنجیدگی سے نہیں لیتیں ورنہ ان میں چھپی شاعرہ ،نثر نگار بلکہ تنقید نگار کی جھلکیاں صاف نظر آتی ہیں -
اگر کبھی جانے انجانے میں ان کا دل دکھایا ہو تو میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں -یہ میری پہلی مبارک باد کی لڑی ہے جو ان کی نقل میں بنائی ہے-
الله جل شانہ ہم سے راضی ہو اور دین کے لیے ہمیں قبول کر لے عافیت دارین کے ساتھ -