مبارکباد جاسمن آپی کو چھ ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد!

فرقان احمد

محفلین
جاسمن آپی ایک روز قبل چھ ہزاری منصب پر فائز ہو گئیں۔:)
اس پیش رفت پر ہماری گہری نگاہ تھی تاہم کسی مصروفیت کے باعث ہم گزشتہ روز یہ نیک کام کرنے سے محروم رہے۔ محفلین میں ان کی مقبولیت کے پیش نظر ہمیں یہ 'خدشہ' بھی لاحق تھا کہ اب تک مبارک بادی دھاگہ مارکیٹ میں آ چکا ہو گا تاہم بوجوہ ایسا نہ ہو سکا اور یہ اعزاز بالآخر ہمارے حصے میں آیا کہ ہم اردو محفل کی معتبر اور فعال شخصیت کو باضابطہ طور پر مبارک باد پیش کر سکیں۔ محفل میں مثبت اور تعمیری سوچ کے فروغ میں جاسمن آپی کا کردار لائقِ تقلید ہے اور ہمارے لیے تو قابلِ رشک بھی۔
جاسمن آپی ہماری جانب سے چھ ہزاری منصب کے حصول پر مبارک باد قبول فرمائیے اور دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین

فرقان!
اللہ آپ کو ہمیشہ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
مبارکباد کے دھاگے پہ خوشی اور اس قدر تعریفوں پہ شرمندگی محسوس ہورہی ہے۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
میں آج ہادیہ سے کہنا چاہ رہی تھی کہ میرے لئے ایک دھاگہ کھولو اچھی لڑکی! پیارا سا۔اس سے پہلے کہ کوئی اور یہ عظیم کارِ خیر انجام دے دے۔
بہرحال میں اب بھی منتظر ہوں کہ ہادیہ پھول،گلدستے اور ڈھیروں تحائف لئے آئے گی ضرور۔
ان شاءاللہ!
فرقان!مبارکباد بھی وصول کی اور آپ میری دعاؤں میں بھی شامل ہیں الحمداللہ۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپا جی آپ کو مبارک ہو ۔

بہت مبارک ہو جاسمن بہن۔

آپ کو مبارک ہو جاسمن صاحبہ!

بہت مبارک ہو بہن جی۔

بہت بہت مبارک ہو جاسمن بہن۔۔۔ :)
بہت بہت شکریہ آپ سب احباب کا۔
اللہ آپ سب کو اور آپ سے متعلق لوگوں کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں نصیب کرے۔ آمین!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 
ہادیہ

محفلین
السلام علیکم!!
e31bf374894f7b4e585e6be89a89dc35.gif

سب سے پہلے آپ کے دیے گئے مان کا بہت شکریہ۔۔ :bighug:

بہت مبارک باد آپی ۔۔چھ ہزاری منصب۔۔
congratulations_031.gif

unnamed_2.gif

اگر فرقان صاحب یا کوئی بھی ممبر آپ کی تعریف کرتے ہیں تو یہی کہوں گی ۔۔ یو ریئلی ڈیزرو اٹ۔۔
ارے میں تو بھول ہی گئی۔۔ آپ نے کہا ڈھیروں پھول لیکر ہادیہ آئے گی۔۔ تو یہ دیکھیے۔۔ :)
bfe617888f4b71cc85ff99c7d045ab61.gif

ڈیڈیکیٹ ٹو یو
ہر لفظ میں محبت ،ہر لفظ میں دعا
مقروض کردیا ہمیں تیرے خلوص نے
unnamed.gif

اللہ پاک آپ کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔۔ سکون ہی سکون آپ کی زندگی کا حصہ رہے۔۔ اللہ پاک کی خصوصی رحمت اور کرم آپ اور آپ کے تمام گھر والوں عزیزوں پر سدا قائم دائم رہے۔۔ آمین ثم آمین
unnamed_1.gif

Top