محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
الحمدللہ !!!!!!!!!!
محفل کی بہت مخلص ، شفقت اور محبت سے بھرپور شخصیت محترمہ جاسمن آپی
نے محفل کے بیک وقت دو اہم سنگ میل عبور کر لیے ہیں ۔
ہم محفلین آپی جی کو دس ہزاری منصب پانے اور محفل سے وابستگی کے پانچ سال مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔
اس مبارک موقع پر ہم نے آپ کے لیےجشن چراغ کا بھی اہتمام کیا ہے ۔
پھولوں کے تحائف آپ کے لیے
جاسمن آپی آپ نے پانچ سال میں محفل سے کیا کچھ سیکھا ، ان پانچ سالوں آپ نے محفل کے کئی روپ دیکھے ہیں ، آپ کی محفل سے دلی وابستگی اور محبت کی کیا وجوہات ہیں ، آپ ہم محفلین کو اپنے خوبصورت تاثرات سے لازمی آگاہ کریں ۔
آپی جی کے پانچ سالہ یادگاری دور اور دس ہزارمراسلوں سے ان کی فطرت اور شخصیت ، خوبصورت دل، بہترین سوچ کے کئی زبردست اور عمدہ روپ جو ہم نے اور محفلین نے محفل پر دیکھے ، جس میں اُن کا بہترین اخلاق ، سوچ ،تربیت اور سیرت ہے ۔ ہر وقت ہردم سب سے خوش دلی ملنساری سے بات کرنا اور حوصلہ بڑھانا ،ہرمحفلین کی خوشی میں شریک ہونا ، غم کے وقت اپنائیت کا احساس دلاتے ہوئے محفلین کے غموں پر غمزدہ ہونا ، سب محفلین کو ہر دم ہر وقت اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں سے بے لوث نوازنا رہنا اور سیکڑوں روشن پرکشش عادتیں ان کی شخصیت کا حصہ ہیں۔
بلا شبہ جاسمن آپی ایک بہترین ماں، بیوی، بہن اور بیٹی ہیں۔ ایسی نفیس شخصیت اردو محفل کا قیمتی سرمایہ ہے
آپ کے لیے دعاؤں کے پھول
اللہ پاک سے بہت دعا ہے آپی جی ، وہ پاک ذات آپ کو دنیا جہان کی نعمتوں سے نوازے، کبھی کسی کا محتاج نا بنائے ،آپ کی اولاد کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ، اپنا خصوصی کرم اور فضل آپ اور آپ کے سب گھر والوں، عزیزوں کو عطا فرمائے ،دنیا و آخرت کا نافع علم حاصل کرنے اور دوسروں کی پہنچانے کا باعث آپ کی ذات بنے، روز قیامت اللہ پاک ہر کامیابی سے ہمکنار کرے،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین
یارب العالمین
آخری تدوین: