جاسوسی ڈائجسٹ

سید ابرار

محفلین
السلام علیکم!
تمام بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں انتہائی خلوص اور محبت کے ساتھ سلام عرض ہے۔ میرا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے ، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ جاسوسی ڈائجسٹ اور سسپنس ڈائجسٹ اگر میں پڑھنا چاھتا ہوں تو اس کی کیا صورت ہوسکتی ہے ؟ کیا ان ڈائجسٹس کی کوئ ویب سائٹ ہے ؟ یا ان کے آفس کا فون نمبر اگر کسی کے پاس ہو تو براہ کرم بتائیں ۔
آپ کا اپنا
ابرار
 
حسن علوی

محفلین
ابرار جاسوسی اور سسپنس ڈائجسٹ‌ باآسانی دستیاب ہیں پاکستان میں ویسے اگر آپ منگوانا چاہتے ہیں تو اس پتہ سے رابطہ کریں۔

پوسٹ بکس نمبر 982 کراچی 74200

ای میل ہے jdpgroup@hotmail.com

فون نمبر ہے 5804200
 
سید ابرار

محفلین
بہت بہت شکریہ حسن صاحب ! ویسے آپ نے سلام کا جواب نہیں دیا خیر کوئی بات نہیں اب دے دیجئے! فون نمبر کے ساتھ اگر آپ پاکستان اور کراچی کا اسٹڈی کوڈ بھی بتادیں تو مزید کرم فرمائی ہوگی !
 
دوست

محفلین
وعلیکم سلام
پاکستان کا کوڈ 0092 اور کراچی کا کوڈ 021 ہے۔
کراچی کے کوڈ سے 0 ہٹا دیجیے گا جب پاکستان کا کوڈ اس کے شروع میں لگائیں۔
وسلام
 
حیدرآبادی

محفلین
سید ابرار نے کہا:
السلام علیکم!
تمام بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں انتہائی خلوص اور محبت کے ساتھ سلام عرض ہے۔ میرا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے ، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ جاسوسی ڈائجسٹ اور سسپنس ڈائجسٹ اگر میں پڑھنا چاھتا ہوں تو اس کی کیا صورت ہوسکتی ہے ؟ کیا ان ڈائجسٹس کی کوئ ویب سائٹ ہے ؟ یا ان کے آفس کا فون نمبر اگر کسی کے پاس ہو تو براہ کرم بتائیں ۔
آپ کا اپنا
ابرار
بھائی ابرار السلام علیکم !
آپ حیدرآباد میں کس علاقے کے ہیں ؟

جہاں تک جاسوسی اور سسپنس ڈائجسٹ کا معاملہ ہے ، میرا مشورہ تو یہی ہے کہ وہیں ھما، تلاشِ جدید اور دیگر ڈائجسٹوں سے کام چلائیں بھائی۔ جاسوسی اور سسپنس تو کافی مہنگے پڑتے ہیں۔ جتنی رقم میں ایک پاکستانی رسالہ آتا ہے ، اس میں آپ چھ عدد ہندوستانی ڈائجسٹ خرید سکتے ہیں۔ اور یہ تو آپ کو بھی پتا ہوگا کہ سب چور ڈائجسٹ ہیں۔ سب کے سب پاکستانی ڈائجسٹوں سے سرقہ کر کے چھاپتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
سب فوٹو کاپی کا کمال ہوتا ہے منصور۔ یہاں تک کہ تصویریں بھی پاکستانی ڈائجیسٹوں کی ہوتی ہیں ان میں۔ میں نے تو سالوں سے کوئی دیکھا نہیں لیکن اب بھی کئی نکلتے ہیں۔ اور کچھ تو ابنِ صفی کی انتھالوجیز ہوتی ہیں، ایک والیوم میں چار چار پانچ پانچ ناول!!
 
Top