جامعہ سندھ کی طرف سے راجا پرویز اشرف کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

شمشاد

لائبریرین
ایم کیو ایم کے گورنر ہیں ناں۔ ڈگری دینے کے پیچھے کوئی نہ کوئی مطلب ہو گا۔ ایسے ہی نہیں دے رہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تعلیمی میدان میں کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہوتا۔ اسکول کا بچہ ایک پروفیسر سے زیادہ ذہین ہو سکتا ہے۔ ایران اور جرمنی کے اعلیٰ حکمران بھی ڈاکٹرز ہیں۔ ہاں البتہ انہوں نے رئیسانی والی جعلی ڈگریاں نہیں لی ہوئیں۔ ایران کے صدر نے سول انجینئرنگ جبکہ جرمنی کی چانسلر نے کیمیسٹری میں ڈاکٹریٹ کیا ہوا ہے۔ کسی بیرونی یونی ورسٹی سے نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کی یونی ورسٹیوں سے!
:bee:
 
کاشفی

محفلین
نجیب بھائی جب یہ سوفٹ ویئر آپ کو مل جائے تو مجھے بھی دوچار ڈگریاں بنا دینا
لوگوں پر امپریشن اچھا پڑے گا
اور میرے مہاجر بھائی کہاں ہیں جن کے گورنر کے دستخط سے ایک غیر مہاجر کو جامع سندھ نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی
یا تو اعزاز دینے والے اندھے ہیں یا پھر ڈگری کی کوئی ویلیو نہیں
توبہ توبہ کیا زمانہ آگیا ہے
اب تو کرپشن کی ڈگری بھی ملنے لگی ہے
اس میں مہاجروں کا ذکر کہاں سے آگیا۔۔وہی تعصب کی بو۔۔جو کہ مہاجروں سے رکھی جاتی ہے۔۔
 
باباجی

محفلین
اس میں مہاجروں کا ذکر کہاں سے آگیا۔۔وہی تعصب کی بو۔۔جو کہ مہاجروں سے رکھی جاتی ہے۔۔
ہاہاہاہاہاہا
میرے محترم بھائی
یہاں تعصب کی شروعات آپ نے کی ہے
لہٰذا آپ کے منہ سے یہ تعصب والی بات کچھ جچی نہیں
اور آپ سے گذارش ہے کہ یہاں ایسی منافرت پھیلانے والی باتوں سے پرہیز کریں
اور میں بھی آئندہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جس سے منافرت پھیلنے کا اندیشہ ہو
 
شکریہ۔۔خوش رہیں۔
 
Top