جامعہ مسجد دہلی کی ایک شام

سارہ خان

محفلین
16122007770.jpg

16122007771.jpg

16122007772.jpg
 
حسن علوی

محفلین
تصاویر اچھی ہیں، میں سوچ رہا تھا شاید سارہ دِلّی پہنچ گئی ہیں مگر یہ تو سعود بھائی کی تصاویر نکلیں:rolleyes:
 
حسن علوی

محفلین
بھئی ابھی آپ نے خود ہی تو کہا کہ وہ کیمرے کے پیچھے ہونگے، ہو سکتا ھے کہ اکیلے ہی گئے ہوں اور تصویر کشی کی ہو اور انکی اپنی خود کی تصویر لینے والا/والی کوئی ہو ہی نہ:rolleyes:
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھی تصاویر ہیں سارہ۔ میں سوچ رہا ہوں کہ میں لاہور کی بادشاہی مسجد کی تصاویر اتار کر لگاؤں۔ کسی وقت یہ کام کروں گا۔ مجھے بادشاہی مسجد بہت پسند ہے۔
 
بہت اچھی تصاویر ہیں سارہ۔ میں سوچ رہا ہوں کہ میں لاہور کی بادشاہی مسجد کی تصاویر اتار کر لگاؤں۔ کسی وقت یہ کام کروں گا۔ مجھے بادشاہی مسجد بہت پسند ہے۔

لوگ نیکیاں بھی صلاح‌ مشورے اور پوچھ تاچھ کے بعد کرتے ہیں
 
سارہ خان

محفلین
بہت اچھی تصاویر ہیں سارہ۔ میں سوچ رہا ہوں کہ میں لاہور کی بادشاہی مسجد کی تصاویر اتار کر لگاؤں۔ کسی وقت یہ کام کروں گا۔ مجھے بادشاہی مسجد بہت پسند ہے۔

ضرور ۔۔ میں نے دیکھی تو نہیں بادشاہی مسجد پر سنا ہے بہت ۔۔ بہت سے لوگ دیکھنا چاہیں گے ۔۔ بلکہ شاہی قلعہ اور دوسرے تاریخی مقامات کی تصاویر بھی لگا سکیں تو ضرور لگائیں ۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
اچھا جس طرح شاہی قلعہ لاہور اور بادشاہی مسجد پاس پاس ہیں اسی طرح لال قلعہ اور جامع مسجد دہلی پاس پاس ہیں
میں صرف یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ بادشاہی مسجد پہلے بنی یا پھر جامع مسجد دہلی
 
شمشاد

لائبریرین
جامعہ مسجد دہلی مغل شہنشاہ شاہ جہان نے 1656ء میں تعمیر کروائی تھی۔ اس کے دو مینار ہیں جن کی بلندی 41 میٹر ہے۔ اس مسجد میں 25 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔

جبکہ لاہور کی بادشاہی مسجد مغل شہنشاہ اورنگ زیب کے زمانے میں فدائی خان کوکا کی سرپرستی میں 1671ء میں تعمیر ہونا شروع ہوئی اور 1673ء میں مکمل ہوئی۔ اس میں 55 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اس کے چار مینار ہیں جن کی بلندی 54 میٹر ہے۔ یہ پاکستان کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے۔ فیصل مسجد، اسلام آباد، اب پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہے۔
 
Top