جامِ جم کا ہے اب ہوا موسم !

نور وجدان

لائبریرین
جامِ جم کا ہے اب ہوا موسم !
حوضِ کوثر کا جو ہوا موسم !
دل کے کھلنے کا ہے یہی موسم !
من کے جلنے کا ہے یہی موسم !
سانس کے ہے پگھلنے کا موسم !
سانس کے جو ہے تھمنے کا موسم !
آیا ہے اب بہکنے کا موسم !
ہے بہک کے لہکنے کا موسم !
ہاتھ پر ہاتھ رکھنے کا موسم !
آنکھ کو بند رکھنے کا موسم !
با وضو چشم رکھنے کا موسم !
جاناں کی جاں سے ملنے کا موسم !
روبرو ہونے کا بھی ہے موسم !
آرزو کرنے کا بھی ہے موسم !
یہ ستم کرنے کا ہوا موسم!
اور ستم سہنے کا ہوا موسم !
سینہ پر نُور ہونے کا موسم!
برف کے ہے پگھلنے کا موسم !
ُبلبلہ پانی ہونے کا موسم !
آنکھ کے پاک رکھنے کا موسم!
بس ! بس ! اب بس بھی کر دے موسم کو !
آیا ہے اب شراب کا موسم !
مست و بے خُود ہے رہنے کا موسم !
مستی میں دُود ہونے کا موسم !
آگ سے کھیلنے کا ہے موسم !
آیا ہے اب جلال کا موسم !
ہوگا پھر کل جمال کا موسم !
اب کہ آیا بہار کا موسم !
پیاس کو ہے بجھانے کا موسم !​
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
آپ کی اس کاوش کو پڑھنے کے بعد یہ الفاظ شدت سے میرے ذہن میں گونج رہے ہیں..
آیا ہے سردی لگنے کا موسم
دانت بجنے کا موسم
کاجو کھانے کا موسم
آگ جلانے کا موسم
سردی ستم ہم پہ ڈھا رہی ہے
ارے دیکھنا!! کہیں دھوپ آ رہی ہے؟؟ :D
 

ابن رضا

لائبریرین
آپ کی اس کاوش کو پڑھنے کے بعد یہ الفاظ شدت سے میرے ذہن میں گونج رہے ہیں..
آیا ہے سردی لگنے کا موسم
دانت بجنے کا موسم
کاجو کھانے کا موسم
آگ جلانے کا موسم
سردی ستم ہم پہ ڈھا رہی ہے
ارے دیکھنا!! کہیں دھوپ آ رہی ہے؟؟ :D
واہ واہ کیا شرح بیان کی ہے آپ نے بہت خوب:ROFLMAO:
 

نور وجدان

لائبریرین
خوب باندھا ہے موسموں کو ۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں

موسم پورے ہونے کی دعا پایہ تکمیل کو پہنچے ۔آمین

خوب لکھا نور سعدیہ!!! :)

شکریہ لاریب بہنا !
آپ کی اس کاوش کو پڑھنے کے بعد یہ الفاظ شدت سے میرے ذہن میں گونج رہے ہیں..
آیا ہے سردی لگنے کا موسم
دانت بجنے کا موسم
کاجو کھانے کا موسم
آگ جلانے کا موسم
سردی ستم ہم پہ ڈھا رہی ہے
ارے دیکھنا!! کہیں دھوپ آ رہی ہے؟؟ :D

واہہ جی ! آپ نے آج کے موسم کو خوب باندھا ہے :)


شکریہ جناب ! نوازش

بہت خوب موسم کا ذکر کیا ہے
آج ہمارے پاس دھیمی دھیمی برسات ہو رہی ہے بہت خوب صورت نظارہ ہے

آپ کے پاس دھیمی دھیمی برسات ہے جبکہ ملتان دھند کی اوٹ میں لپٹا ہوا ہے ۔موسم وہی جو دل والا ہو :)

عمدہ موسم بھری نظم ہے :)

میں تو آپ کی طرف سے داد پا کے ممنون ہوں ۔۔ :)
 

نور وجدان

لائبریرین
آپ کی نظم حقدار ہے داد کی :)

یہ آپ کی طرف سے قبول کیا تبصرہ بطور اعزاز
جی!! یہ سب آج کی ہی کیفیات ہیں۔ :) اور تجربات بھی :D تُک بندی تو خودبخود ہو گئی۔ :)

میں سوچ رہی تھی اس پر ایک نظم لکھوں ۔۔ ہے سردی لگنے کا اچھا ہے موسم
دانت بجنے سے بنتا ہے موسم
بارشوں کا یا دھند کا موسم
آگ کے پاس بیٹھنے کا موسم

یعنی ہماری داد کی کوئی خوشی نہیں ہے آپ کو؟؟ :cry:

بے طرح سے خُوشی ہوئی ہے اور دانت بھی بج رہے ہیں اور ہاتھ بھی سرد ہیں :)

متفق، پھر اس کا نام ہوگا موسمِ دل : )

بے حد متفق
 

لاریب مرزا

محفلین
میں سوچ رہی تھی اس پر ایک نظم لکھوں ۔۔ ہے سردی لگنے کا اچھا ہے موسم
دانت بجنے سے بنتا ہے موسم
بارشوں کا یا دھند کا موسم
آگ کے پاس بیٹھنے کا موسم
اتنا بھی اچھا نہیں ہے اتنا سرد موسم.. :) سردیوں کی ایک ہی بات مجھے بری لگتی ہے، سردی بہت لگتی ہے.. :p
 

نورین سحر

محفلین
[السلام علیکم فرینڈز میں نیو ہوں آپ کے فورم میں پلیز جب تک میں تھوڑی سمجھتی رولز وغیرہ امید ہےککے آپ سب میری غلیطیوں کو نظر انداز کرتے ہوےمیمیری مدد کرو گے
 
Top