جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

ہوسکتا ہے آپ کی بات صحیح ہو مگر مجھے ان انسانوں کہنے میں کوئ ابہام نظر آتا - انسان ایک ہی مخلوق ہے - ہم کہتے ہیں نہ کہ ان انسانوں نے ماحولیات کو تبا کر دیا ہے تو ان سے مراد بنی نوع انسان ہوتی ہے
اگر مطلقا بنی نوع انسان کی بات ہو رہی ہے تو ان کہنے کی ضرورت ہی نہیں، ایسے میں وزن پورا کرنے کے لیے محض بھرتی کا لفاظ کہلائے گا.

یہ بھی بات کا اپنی اپنی طرح کہنے کا انداز ہے
محاورہ کل کی کل دیکھنا ہے ... جو ہوگا کل وہ دیکھیں گے کہنے سے یہ مفہوم ادا نہیں ہوتا.
 

الف عین

لائبریرین
محاورہ اور روانی تو بہت بہتر ہو گئی محمد احسن سمیع راحلؔ کی تبدیلیوں سے لیکن بحر بھی بدل گئی! مفعول مفاعیلن فعلن اراکین ہو گئے اب!
ارشد رشید کو غلط فہمی ہو گئی، کوئی بات نہیں۔ شاید اعجاز عبید نام سے واقف ہوں۔ نہیں تو گوگل کر لیں۔
اپنی تصویر بھی پہلے لگاتا تھا، لیکن محفل کی سالگرہ کے موقع پر اکثر اراکین تصویر بنا کر کہتے ہیں کہ اسے ڈی پی بنا لی جائے اور میں بچوں کی بات مان لیتا ہوں!
 

ارشد رشید

محفلین
اعجاز عبید صاحب - میں آپ کو نہیں جانتا تھا اب گوگل کیا تو ریختہ پر آپ کا ذکر تھا- آپ تو ماشااللہ بہت اچھے شعر ہیں -
ہم پہ بھی نظرِ عنایت کر دیا کریں -
 
Top