شیرنی اور گدھے کی شادی
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جنگل میں شیر کی عدم دستیابی کی وجہ سے شیرنی کو گدھے سے شادی کرنا پڑی کچھ عرصے کے بعد انکے یہاں پر اولاد پیدا ہوئی اب یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ شیر ہے یا گدھا بہرحال وقت گزرتا گیاایک دن شیکاری کی گولی لگنے سے شیرنی ہلاک ہوگئی گدھا اونچی اونچی آواز میں رونے لگاسب جانور جمع ہوگئےاور گدھے کو احساس ہمدردی میں جنگل کا بادشاۃ چن لیا ۔ گدھے کی نسل میں بھی کسی نے حکمرانی نہ دیکھی تھی ۔ حکومت ملتے ہی گدھے نے جنگل میں ظلم و ناانصافی کا ایسا نظام قائم کیا کہ تمام جانور بلبلا اٹھے ۔ سب نے ملکر فیصلہ کیا کہ اس گدھے کو اٹھا باہر پھینکا جائے اور نیک دل حکمران لایا جائے ۔ گدھا ساری صورت حال بھانپ گیا اور بڑی چلاکی سے اپنے بیٹے کو شیر بنا کر بادشاہت کے لئے کھڑا کیا ۔ جب اس سے کہا گیا کہ یہ تو گدھے کی اولاد ہے تو جواب آیا اسکی ماں تو شیرنی تھی۔۔
۔۔
۔۔
کچھ یا کافی حد تک یہی صورت حال وطن عزیز میں بھی ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس وطن کی رعایاگدھے اور شیر میں تمیز کرسکے گی کہ نہیں ۔ باقی بھی بہت سے جانوروں نے شیر ہونے کا دعوی کردیا ہے ۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کیونکہ مومن ایک سوراخ سے باربار نہیں ڈسا جاتا ، لیکن جانوروں کی کوئی گارنٹی نہیں