جانو اور جانتے رہو

یوسف-2

محفلین
154682_497362536975907_579414041_n.jpg

جماعتِ اسلامی نے پہلے مشرقی پاکستان دشمنی کی ۔۔ اب جماعتِ اسلامی سندھ دشمنی کر رہی ہے۔۔اور ملک کو توڑنا چاہتی ہے۔۔۔
  1. یعنی پاکستان کو توڑ کر بنگلہ دیش بنانے کے ”خواہشمندوں“ سے لڑنا اور پاک فوج کی مدد کرنا مشرقی پاکستان دشمنی ہے :eek:
  2. جئے سندھ کے مبینہ سندھو دیش اور ایم کیو ایم کے مبینہ جناح پور کی مخالفت گویا سندھ دشمنی ہے :eek:
  3. کالا باغ ڈیم جماعت اسلامی کا منصوبہ ہے یا جماعت اسلامی اس ڈیم کی سب سے بڑی حامی ہے؟ پھر اس حوالہ سے جماعت اسلامی سندھ دشمن کیسے ہوگئی :eek:
  4. ملک کون توڑنا چاہتا ہے؟ جماعت اسلامی نے کب بنگلہ دیش، سندھو دیش، آزاد بلوچستان، یا آزاد پختونستان کا نعرہ لاگایا یا ان نعروں کی حمایت کی؟
 
شمشاد

لائبریرین
317265_187300924740448_1523412440_n.jpg

ہمیں ایسا پاکستان چاہیئے جو فتنہ مودودیت سے پاک ہو۔ جہاں کے مسلمان قول و فعل سے اس بات کی گواہی دیتے ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں۔۔ یعنی وہ اللہ رب العزت کی حاکمیت پر یقین رکھتے ہوں اور اپنے طور طریقے اللہ رب العزت کے آخری رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق سنوارتے ہوں اور جو فتنہ مودودیت اور اس پر عمل پیرا ہونے والے شخص کو سخت سے سخت سزا دینے کے حق میں ہوں۔ فتنہ مودودیت سے مراد کلاشنکوف کلچر پر عمل پیرا ہونے والے منافق لوگوں کا گروہ۔ اللہ رب العزت ہمیں قائدِ اعظم والا پاکستان عطا فرما۔جس کا مطلب تھا لاالہ الا اللہ ۔۔ جہاں مسلم اور غیر مسلم دونوں کے مملکت میں حققوق برابر تھے۔۔۔
کاشفی بھائی آپ کو الفاظ کا بہتر چناؤ کرنا چاہیے۔ مزید یہ کہ آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ کسی کو منافق قرار دے دیں۔
 
کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی آپ کو الفاظ کا بہتر چناؤ کرنا چاہیے۔ مزید یہ کہ آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ کسی کو منافق قرار دے دیں۔
شمشاد بھائی یہ لفظ تو بہت سارے ایم کیوایم کے لیئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں کیا خیالات ہیں۔۔
ویسے میں نے بنوری ٹاؤں کا ایک فتوا پڑھا تھا جس میں کچھ فتنہ مودودیت کے بارے میں لکھا ہوا تھا جس کی روشنی میں مودودیت سے تعلق رکھنے والے حضرات میری نظر میں منافق ہوئے۔۔
اب ان کو میں غیر مسلم تو قرار نہیں دے سکتا سوچایہی کہہ دوں۔

آئندہ کوشش کروں گا کہ مناسب الفاظ استعمال کروں۔

ویسے آپ بھی بتائیے کہ جو ایم کیوایم کے لیئے ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے کیا آپ نے اسے اس طرح اوپن فورم پر ٹوکا ہے۔میرے علم میں تو آج تک کسی نے نہیں ٹوکا ہے۔
تو اس طرح پھر دل میں کچھ باتیں آجاتی ہیں۔جو کہ صحیح نہیں ہوتیں۔
 
کاشفی

محفلین
  1. یعنی پاکستان کو توڑ کر بنگلہ دیش بنانے کے ”خواہشمندوں“ سے لڑنا اور پاک فوج کی مدد کرنا مشرقی پاکستان دشمنی ہے :eek:
  2. جئے سندھ کے مبینہ سندھو دیش اور ایم کیو ایم کے مبینہ جناح پور کی مخالفت گویا سندھ دشمنی ہے :eek:
  3. کالا باغ ڈیم جماعت اسلامی کا منصوبہ ہے یا جماعت اسلامی اس ڈیم کی سب سے بڑی حامی ہے؟ پھر اس حوالہ سے جماعت اسلامی سندھ دشمن کیسے ہوگئی :eek:
  4. ملک کون توڑنا چاہتا ہے؟ جماعت اسلامی نے کب بنگلہ دیش، سندھو دیش، آزاد بلوچستان، یا آزاد پختونستان کا نعرہ لاگایا یا ان نعروں کی حمایت کی؟

مودودیت ایک فتنے کا نام ہے۔اور اس کی تمام باتیں کسی فتنے سے کم نہیں۔۔۔ :D اس فتنے سے میں محفوظ ہوں الحمداللہ۔
جماعتِ اسلامی بنگالی مسلمانوں کے قتلِ عام میں ملوث رہی ہے۔۔۔ :|
بنگالیوں نے بنگلہ دیش نہیں بنایا بلکہ جماعت اسلامی جس کے ٹکڑوں پر پل رہی ہے اور جس نے اپنے اقا کے سامنے ہتھیار ڈالا اس نے مشرقی پاکستان کو بوجھ سمجھ کر الگ کیا۔۔:)
پاکستان کی تحریک مشرقی پاکستان سے شروع ہوئی تھی جناب۔۔وہ پاکستان کے توڑنے کے خواہش مند نہیں تھے بلکہ اپنا حق چاہتے تھے۔۔ جسے منصورا کے قاضی جیسے قاضی نے انصاف اور مساوایانہ حقوق دینے سے انکار کرنے کے بعد دیوار سے لگانے کی کوشش کی اور قتلِ عام کیا تھا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔۔۔
 
یوسف-2

محفلین
یہ لفظ تو بہت سارے ایم کیوایم کے لیئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں کیا خیالات ہیں
اگر کوئی ایسا کرتا ہے، تو وہ بھی غلط کرتا ہے۔ کسی فردیا جماعت سے اختلاف کرنا اور اس پر تنقید کرنا الگ بات ہے، لیکن کسی کے خلاف اس طرح کے نامناسب الفاظ استعمال کرنا سراسر غلط ہے۔ آپ کو کہیں بھی ایم کیو ایم یا کسی بھی پسندیدہ فرد یا جماعت کے خلاف نامناسب الفاظ نظر آئے تو دھاگہ کہ نیچے لفظ ”رپورٹ“ کے ذریعہ منتظمین تک اس کی اطلاع ضرور دیجئے۔
 
ساجد

محفلین
بالا کے تین چار مراسلات معزز اراکین کو بحث کے دوران جذباتیت کے تحت استعمال کئے گئے الفاظ کے بارے میں وہ کچھ سمجھا رہے ہیں جو محفل کی انتظامیہ شاید چار سو مراسلات میں بھی نہ سمجھا سکے۔ بہت حیرانی ہوتی ہے جب ہم تعصب اور ہٹ دھرمی میں خود سے اختلاف رکھنے والوں کے لئے نا پسندیدہ الفاظ استعمال کرتے ہیں اور جب مباحث کے کسی موڑ پر خود اس صورت حال سے دو چار ہو جائیں تو پھر ”تلقین شاہ“ بن جاتے ہیں :)
بہر حال کاشفی برادر اب آپ نے بھی بہت ”انجوائے“ کر لیا۔ کسی شخصیت یا گروپ کے بارے میں اب آپ بھی غیر سنجیدہ الفاظ استعمال نہ کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ لفظ تو بہت سارے ایم کیوایم کے لیئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں کیا خیالات ہیں۔۔
ویسے میں نے بنوری ٹاؤں کا ایک فتوا پڑھا تھا جس میں کچھ فتنہ مودودیت کے بارے میں لکھا ہوا تھا جس کی روشنی میں مودودیت سے تعلق رکھنے والے حضرات میری نظر میں منافق ہوئے۔۔
اب ان کو میں غیر مسلم تو قرار نہیں دے سکتا سوچایہی کہہ دوں۔

آئندہ کوشش کروں گا کہ مناسب الفاظ استعمال کروں۔

ویسے آپ بھی بتائیے کہ جو ایم کیوایم کے لیئے ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے کیا آپ نے اسے اس طرح اوپن فورم پر ٹوکا ہے۔میرے علم میں تو آج تک کسی نے نہیں ٹوکا ہے۔
تو اس طرح پھر دل میں کچھ باتیں آجاتی ہیں۔جو کہ صحیح نہیں ہوتیں۔
کاشفی بھائی میری آپ سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں ہے۔

جسطرح میں نے آپ کو ٹوکا ہے شاید اس سے زیادہ سختی سے میں کئی اور اراکین کو ٹوکا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ نے وہ دھاگے ہی نہ دیکھے ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی بنوری ٹاؤن والوں نے مودودیت کو فتنہ کہا اور منافق قرار دیا، اس سے مجھے تو کچھ لینا دینا نہیں۔ وہ اپنی صوابدید پر کچھ بھی کہتے رہیں۔

انہوں نے جو کہا کیا آپ ان کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں؟
 
Top