یعنی کہ۔۔۔اس مراسلےپر ’تسلیمات‘ کا رتبہ مزید بلند فرمایا جائے۔جان تو صرف جاسم بھائی کی بدولت سیاست میں ہی کھپائی ہے
ہم جاسم صاحب کو ولن سمجھتے تھے؛ اس لڑی کے اجراء کے بعد وہ ہیرو بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔
لاریب صاحبہ مسلمان کا رہن سہن درحقیقت یہی ہونا چاہیے ۔ہمیں اپنی اس مختصر زندگی کو ہمیشہ مثبت انداز میں گزارنے کی جستجو میں رہنا چاہیے ۔اس ا نٹرنیٹ کی دنیا میں آپ کی جانب سے لکھے گئے الفاظ سے درحقیقت آپ کی شخصیت کے کئی ایک پہلو اجاگر ہوتے ہیں ۔آپ کا اسلوب نمایاں ہوتاہے اور اردو محفل کی تو کیا ہی بات ہے ۔محفلین باوقار اور عمدہ شخصیت کے مالک ہیں تو کیوں نہ میرا دل چاہے ان سب کے لیے دعا کرنے کو ، محبتیں بانٹنے کو ، اپنائیت کے احساس سے سرشار رہنے کو یہ تو میری زندگی کی بہترین یادیں اور باتیں ہیں ۔مبارک ہو محترم!
سرمحمد عدنان اکبری نقیبی یہ آپکا خلوص ہے یا کہ اچھی عادتوں میں سے کوئی ایک عادت کہ کہیں آپ کسی روٹھے کو منا رہے تو کہیں کسی کی صحت کے لیے دعا کا کہہ رہے اور کہیں کسی کی خوشیوں کو دائم رہنے کی دعاؤں سے نواز رہے۔یہ محبتیں بانٹنے والے کبھی تنہا نہیں ہوتے۔
خوشی میں خوش اور غم میں احساس دلانا اپنائیت کا، یہ ہر کسی میں ظرف نہیں ہوتا۔ ان اچھے لوگوں کی بدولت یہ نظام زندگی ڈگمگائے بھی تو سنبھل جاتا ہے اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھیں خلوص کی خوبصورت لڑی تاقیامت بنی رہے امین۔
شکریہ محترم! سلامت رہیں۔مبارک ہو جان صاحب
بہت شکریہ فلسفی بھائی۔ سدا مسکراتے رہیں اور سکھی رہیں۔ جان تو سب کی "ایک" ہی ہوتی ہے لیکن لفظ "جان" لفظ لکھتے ہی ناتمام امنگیں جاگ اٹھتی ہیں۔جان صاحب کو محفل کے باقاعدہ نشئی ہونے پر مبارکباد
میں نے محفل پر جب بھی ان کا نام پڑھا تو اسی مذکورہ کارٹون کا گانا ذہن میں گونج اٹھتا تھا، کچھ عرصہ پہلے تک میرے بچے بہت شوق سے دیکھتے تھے اور بار بار "پانچ سال" والا فقرہ سننے کی وجہ سے دل کرتا ہے کہ ہر "جان" کی عمر پانچ نہ صحیح کسی اور ہندسے پر مستقل ٹھہر جائے ۔۔۔ آہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ۔۔۔ چلو کوئی بات نہیں، جنت میں ان شاءاللہ یہ خواہش ضرور پوری ہوگی۔
خیر "جان" کو فقط "بھائی" کے لاحقے کے ساتھ بہت بہت مبارک ہو۔
شکریہ محترم! آباد رہیں۔بھئی، جان کا لفظ تو ہم نے صرف ذاتی جان کے لیے جان بوجھ کر مخصوص کر رکھا ہے سو "اَن جان" بنتے ہوئے محترم سے کام چلا لیتے ہیں سو آپ کو مبارک ہو محترم!
جزاک اللہ۔ بہت شکریہ۔ اللہ کریم آپ کو بھی شاد و آباد رکھیں۔ آمین۔مبارک ہو محترمی! اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں!
شکریہ بھائی۔ سلامت رہیں۔مبارک ہو جان بھائی۔
جاسم بھائی کے "ہیرو" اور "زیرو" بننے میں محض ایک مراسلے کا وقفہ ہوتا ہے۔ جس روشنی کی رفتار سے یہ "ہیرو" اور "زیرو" کے مد و جزر میں گھومتے ہیں میرا خدا پہ ایمان اور پختہ ہوا جاتا ہے کہ خدا کے ہر تخلیق میں کچھ نیا ہے۔یعنی کہ۔۔۔اس مراسلےپر ’تسلیمات‘ کا رتبہ مزید بلند فرمایا جائے۔
شکریہ عمران بھائی! سدا سلامت رہیں۔آپ کو بہت بہت مبارک ہو جان!!!
شکریہ محترمہ! سلامت رہیں۔ نقیبی صاحب کے خلوص کا کوئی جواب نہیں۔ اللہ انہیں سدا سکھی رکھیں۔ آمین۔مبارک ہو محترم!
سرمحمد عدنان اکبری نقیبی یہ آپکا خلوص ہے یا کہ اچھی عادتوں میں سے کوئی ایک عادت کہ کہیں آپ کسی روٹھے کو منا رہے تو کہیں کسی کی صحت کے لیے دعا کا کہہ رہے اور کہیں کسی کی خوشیوں کو دائم رہنے کی دعاؤں سے نواز رہے۔یہ محبتیں بانٹنے والے کبھی تنہا نہیں ہوتے۔
خوشی میں خوش اور غم میں احساس دلانا اپنائیت کا، یہ ہر کسی میں ظرف نہیں ہوتا۔ ان اچھے لوگوں کی بدولت یہ نظام زندگی ڈگمگائے بھی تو سنبھل جاتا ہے اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھیں خلوص کی خوبصورت لڑی تاقیامت بنی رہے امین۔
جاسم بھائی کے "ہیرو" اور "زیرو" بننے میں محض ایک مراسلے کا وقفہ ہوتا ہے۔ جس روشنی کی رفتار سے یہ "ہیرو" اور "زیرو" کے مد و جزر میں گھومتے ہیں میرا خدا پہ ایمان اور پختہ ہوا جاتا ہے کہ خدا کے ہر تخلیق میں کچھ نیا ہے۔