جان شیر خان کی واپسی

ساجداقبال

محفلین
سابق عالمی چمپئن جان شیر خان نے انٹر نیشنل اسکواش میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ اکتوبر میں لندن میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ لاہور میں جان شیر خان نے ٹریننگ کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پی ایس اے لندن اسکواش اوپن کے منتظمین نے ایونٹ میں شرکت کے لیے وائلڈ کارڈ دیا ہے، انیس ہزارڈالرز کی مالیت کا یہ ٹورنامنٹ 11 سے 14 اکتوبر تک لندن میں کھیلا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 1998 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد انہوں نے ایک مرتبہ پہلے بھی اسکواش میں واپسی کا اعلان کیا تھا لیکن تب وہ سپرفٹ نہیں تھے۔ جان شیر نے کہا کہ وہ 38 برس کے ہونے کے باوجوذہنی اور جسمانی طور پر خود کو سپر فٹ محسوس کر رہے ہیں ، اگر وہ لندن میں کامیاب رہے توآئندہ ہونے والے پانچ مزید ٹورنامنٹس میں بھی شریک ہوں گے ، ان کا ٹارگٹ صرف اسکواش کے ساتھ وابستہ رہنا ہے اوروہ دوتین برس اسکواش کھیل سکتے ہیں ۔
بحوالہ: جنگ آن لائن
کیا خیال ہے محترم اسی معیار کی کارکردگی پیش کرلیں گے؟
 

رضوان

محفلین
یہ پہلو بھی تو دیکھیے کہ اب تک جہانگیر اور جان شیر کے پائے کا کھلاڑی کیوں نہیں آسکا؟
اسکواش کورٹس کتنے ہیں ان پر کون لوگ قابض ہیں؟ اس انتہائی دلچسپ(کھیلنے والے کے لیے دیکھنے والا جانے کیوں جمائیاں لیتا ہے)کھیل کی مقبولیت میں کیا عوامِل حارج ہیں۔ پہلے پی آئی اے اور پی اے ایف کا ہی نام آتا تھا اس کھیل کو پروموٹ کرنے میں
اب وہاں دوسرے کھیل شروع ہوچکے ہیں۔
 
Top