نصیر الدین نصیر جان کر من جملہ خاصان مے خانہ مجھے

یوسف سلطان

محفلین
جان کر مِن جملہء خاصان مے خانہ مجھے
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے
دل ملاتے بھی نہیں دامن چُھوڑاتے بھی نہیں

تم نے آخر کیوں بنا رکھا ہے دیوانہ مجھے
اک قیامت ڈھائے گا دنیا سے اُٹھ جانامیرا
یاد کر کے روئیں گے یارانِ میخانہ مجھے

چراغ گولڑہ پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ​

 

فرخ منظور

لائبریرین
مندرجہ بالا مراسلے میں پہلا شعر جگر مراد آبادی کا ہے۔ بقیہ دو اشعار پیر نصیر الدین نصیر کے ہیں۔​

جگر کی مکمل غزل یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ پیر نصیر الدین نصیر کی غزل مندرجہ ذیل ہے۔
ہر طرف سے جھانکتا ہے روئے جانانہ مجھے
محفلِ ہستی ہے گویا آئینہ خانہ مجھے

اِک قیامت ڈھائے گا دنیا سے اٹھ جانا مرا
یاد کر کے روئیں گے یارانِ میخانہ مجھے

دل ملاتے بھی نہیں دامن چھڑاتے بھی نہیں
تم نے آخر کیوں بنا رکھا ہے دیوانہ مجھے

یا کمالِ قرب ہو یا انتہائے بعُد ہو
یا نبھانا ساتھ یا پھر بھول ہی جانا مجھے

انگلیاں شب زادگانِ شہر کی اٹھنے لگیں
میرے ساقی دے ذرا قندیلِ میخانہ مجھے

تو ہی بتلا اِس تعلق کو بھلا کیا نام دوں
ساری دنیا کہہ رہی ہے تیرا دیوانہ مجھے

جسکے سناٹے ہوں میری خامشی سے ہم کلام
کاش مل جائے نصیر اک ایسا ویرانہ مجھے

(پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی)​
 

باباجی

محفلین
مندرجہ بالا مراسلے میں پہلا شعر جگر مراد آبادی کا ہے۔ بقیہ دو اشعار پیر نصیر الدین نصیر کے ہیں۔​

جگر کی مکمل غزل یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ پیر نصیر الدین نصیر کی غزل مندرجہ ذیل ہے۔

ہر طرف سے جھانکتا ہے روئے جانانہ مجھے
محفلِ ہستی ہے گویا آئینہ خانہ مجھے

اِک قیامت ڈھائے گا دنیا سے اٹھ جانا مرا
یاد کر کے روئیں گے یارانِ میخانہ مجھے

دل ملاتے بھی نہیں دامن چھڑاتے بھی نہیں
تم نے آخر کیوں بنا رکھا ہے دیوانہ مجھے

یا کمالِ قرب ہو یا انتہائے بعُد ہو
یا نبھانا ساتھ یا پھر بھول ہی جانا مجھے

انگلیاں شب زادگانِ شہر کی اٹھنے لگیں
میرے ساقی دے ذرا قندیلِ میخانہ مجھے

تو ہی بتلا اِس تعلق کو بھلا کیا نام دوں
ساری دنیا کہہ رہی ہے تیرا دیوانہ مجھے

جسکے سناٹے ہوں میری خامشی سے ہم کلام
کاش مل جائے نصیر اک ایسا ویرانہ مجھے

(پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی)​
واہ واہ کیا خوب کلام ہے
بہت شکریہ فرخ بھائی
 

نور وجدان

لائبریرین
دل ملاتے بھی نہیں دامن چھڑاتے بھی نہیں
تم نے آخر کیوں بنا رکھا ہے دیوانہ مجھے

ہر طرف سے جھانکتا ہے روئے جانانہ مجھے
محفلِ ہستی ہے گویا آئینہ خانہ مجھے

بہت عمدہ شراکت ہے ۔۔۔۔۔۔۔واللہ بہت خوب
 

یوسف سلطان

محفلین
مندرجہ بالا مراسلے میں پہلا شعر جگر مراد آبادی کا ہے۔ بقیہ دو اشعار پیر نصیر الدین نصیر کے ہیں۔​

جگر کی مکمل غزل یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ پیر نصیر الدین نصیر کی غزل مندرجہ ذیل ہے۔​
جزاكم الله خیرا
اصل میں میں نے پہلا شعر بھی ان ہی کی ایک حطاب کی ویڈیو میں سنا تھا
(اس لئے ناقص معلومات کی وجہ سے نہیں پتا تھا کہ پہلا شعر جگر مراد آبادی کا ہے )۔
اور مجھے لگتا تھا کہ یہ پوری غزل نہیں ہے۔ اسلئے میں کافی عرصہ سے یہ پوری غزل کو ڈھونڈ بھی رہا تھا ، جو آج اپ کی بدولت مل گئی ۔
ایک بار پھرشکریہ اپ کا ۔
الله اپ کا حامی و ناصر ہو
 
آخری تدوین:
Top