جاوا اردو ایڈیٹر کا ابتدائی ورژن!

نبیل

تکنیکی معاون
attachment.php

السلام علیکم،
میں پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں کہ میں نے جاوا میں اردو ایڈیٹر لکھنے پر کچھ ابتدائی کام کیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ایک کراس پلیٹ فارم اردو ایڈیٹر کی فراہمی ہے۔ اگرچہ موجودہ ورژن کافی سادہ نظر آتا ہے لیکن اس میں اردو نوٹ پیڈ کی تمام ضروری فیچرز شامل ہیں۔ اس میں صوتی اردو کی بورڈ کے ذریعے اردو لکھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اردو ٹیکسٹ کی فائلیں سیو اور لوڈ کرنا بھی ممکن ہے۔ ابھی اس میں لینگویج موڈ تبدیل کرنے کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ اس کے لیے Tools مینو میں جا کر Toggle Language پر کلک کرنا پڑتا ہے۔ جیسا کہ بالا کے سکرین شاٹ میں نظر آ رہا ہے، اس اردو ایڈیٹر میں نفیس ویب نسخ فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

فی الحال میں جاوا اردو ایڈیٹر کا سورس کوڈ‌ فراہم کر رہا ہوں۔ اسے کمپائل کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کے سسٹم پر جاوا رن ٹائم انسٹال ہونا ضروری ہے۔ میں نے کوشش تو کی تھی کہ اس کی ایک jar فائل بنا کر فراہم کر دوں تاکہ آپ کو سہولت رہے لیکن مجھے اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔

میں وقت ملنے پر جاوا اردو ایڈیٹر کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔ اس سلسلے میں آپ کی آراء کا بھی انتظار رہے گا۔

والسلام
 
Attachments

  • javaurdueditor.JPG
    javaurdueditor.JPG
    15.4 KB · مناظر: 91
  • UrduEditor.zip
    3.1 KB · مناظر: 29
بہت خوب نبیل بھائی!

اس طرح سافٹوئیر ڈے کی مناسبت سے یہ تحفہ بھی اہل محفل کو مبارک ہو۔ میں بھی دیکھتا ہوں اس کے سورس کوڈ کو۔ :)
 
دوست

محفلین
بہت اچھے۔
میں نے سنا تھا کہ جاوا میں ایک فائل میں ایک ہی کلاس لکھی جاسکتی ہے۔ کیا یہ بات ٹھیک ہے؟
اس میں بھی ذیلی کلاسز ہی ہیں شاید؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت اچھے۔
میں نے سنا تھا کہ جاوا میں ایک فائل میں ایک ہی کلاس لکھی جاسکتی ہے۔ کیا یہ بات ٹھیک ہے؟
اس میں بھی ذیلی کلاسز ہی ہیں شاید؟
جاوا کی ایک فائل میں ایک public کلاس ہو سکتی ہے، اور اس فائل اور پبلک کلاس کا نام ایک ہی ہونا چاہیے۔ اس پبلک کلاس کے علاوہ فائل میں جتنی مرضی چاہیں کلاسیں ہو سکتی ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے یہ اردو ایڈیٹر پروف آف کانسپٹ کے طور پر لکھا تھا۔ میں Eclipse کی swt ٹول کٹ کا جائزہ لے رہا ہوں، اگر ممکن ہوا تو اس میں اردو ایڈیٹر لکھنے کی کوشش کروں گا۔ ایس ڈبلیو ٹی میں اپلیکیشن لکھنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ یہ مختلف پلیٹ فارمز پر علیحدہ سے کمپائل کی جا سکے گی اور سسٹم کے ریسورسز کا بہتر استعمال کرے گی۔
 
فرخ

محفلین
میں نے یہ اردو ایڈیٹر پروف آف کانسپٹ کے طور پر لکھا تھا۔ میں eclipse کی swt ٹول کٹ کا جائزہ لے رہا ہوں، اگر ممکن ہوا تو اس میں اردو ایڈیٹر لکھنے کی کوشش کروں گا۔ ایس ڈبلیو ٹی میں اپلیکیشن لکھنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ یہ مختلف پلیٹ فارمز پر علیحدہ سے کمپائل کی جا سکے گی اور سسٹم کے ریسورسز کا بہتر استعمال کرے گی۔
یہ کہیں فلیش والا فارمیٹ تو نہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایس ڈبلیو ٹی آئی بی ایم کی جاوا کلاس لائبریری ہے جو ایکلپس میں استعمال ہوتی ہے۔
 
mwalam

محفلین
attachment.php

السلام علیکم،
میں پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں کہ میں نے جاوا میں اردو ایڈیٹر لکھنے پر کچھ ابتدائی کام کیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ایک کراس پلیٹ فارم اردو ایڈیٹر کی فراہمی ہے۔ اگرچہ موجودہ ورژن کافی سادہ نظر آتا ہے لیکن اس میں اردو نوٹ پیڈ کی تمام ضروری فیچرز شامل ہیں۔ اس میں صوتی اردو کی بورڈ کے ذریعے اردو لکھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اردو ٹیکسٹ کی فائلیں سیو اور لوڈ کرنا بھی ممکن ہے۔ ابھی اس میں لینگویج موڈ تبدیل کرنے کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ اس کے لیے Tools مینو میں جا کر Toggle Language پر کلک کرنا پڑتا ہے۔ جیسا کہ بالا کے سکرین شاٹ میں نظر آ رہا ہے، اس اردو ایڈیٹر میں نفیس ویب نسخ فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

فی الحال میں جاوا اردو ایڈیٹر کا سورس کوڈ‌ فراہم کر رہا ہوں۔ اسے کمپائل کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کے سسٹم پر جاوا رن ٹائم انسٹال ہونا ضروری ہے۔ میں نے کوشش تو کی تھی کہ اس کی ایک jar فائل بنا کر فراہم کر دوں تاکہ آپ کو سہولت رہے لیکن مجھے اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔

میں وقت ملنے پر جاوا اردو ایڈیٹر کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔ اس سلسلے میں آپ کی آراء کا بھی انتظار رہے گا۔

والسلام

جاوا میں ایک پرابلم یہ ہے کہ آپ ایک لائن میں اردو - انگریزی - اردو - انگریزی نہیں لکھ سکتے۔ اسکی فارمیٹینگ خرااب ہو جاتی ہے۔ جیسے کہ MS-Word میں خراب ہوتی ہے۔ اسکا کیا حل ہے؟
 
Top