جاوا اسکرپٹ اور نئی پروگرامنگ لینگویج Ajax

باذوق

محفلین
جاوا اسکرپٹ اور نئی پروگرامنگ لینگویج AJAX کے درمیان کا فرق

جاوا اسکرپٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کو ایک نئی اصطلاح سے ان دنوں واسطہ پڑ رہا ہوگا ، یعنی :
AJAX
یہ جس پروگرامنگ لینگویج کا مخفف ہے ، اس کا اصل نام ہے :
Asynchronous Java Script and XML

درحقیقت AJAX کوئی نئی پروگرامنگ لینگویج نہیں ہے بلکہ یہ لینگویج جاوا اسکرپٹ ہی پر مبنی ہے جو 2005ء سے مقبول ہونا شروع ہوئی اور جس کی طرف دراصل گوگل نے توجہ دلائی تھی۔
AJAX کی اصل بنیاد جاوا اسکرپٹ اور HTTP requests پر ہے۔
اجیکس ہی کے سبب بہتر ، تیز رفتار اور آسان صارف دوست ویب اپلی کیشنز تخلیق کئے جا سکتے ہیں۔

سننے میں آیا ہے کہ AJAX کو مائیکروسافٹ کا تعاون بھی حاصل ہے۔
AJAX کا زیادہ تر استعمال کسی ویب سائیٹ کے صفحہ پر اُس جگہ ہوتا ہے جہاں کے کسی ایک خاص حصہ کو آپ "ریفریش" کرنا چاہیں مگر یہ بھی چاہتے ہوں کہ سارا کا سارا صفحہ ریفریش نہ ہو جائے۔
ماضی میں جب عام جاوا اسکرپٹ ایسے معاملات میں استعمال کی جاتی تھی تو سارا ہی صفحہ ریفریش ہونے کا طویل وقت لیتے ہوئے صارف کا قیمتی وقت برباد کر دیا کرتا تھا۔

AJAX کی دو مثالیں ذیل میں درج ہیں :

1 :
آپ کسی میل ہوسٹنگ سائیٹ پر اپنا ای۔میل بنانے جائیں۔ دو ڈراپ ڈاؤن مینو نظر آئیں گے۔
Country اور State ۔
اسٹیٹ کا مینو اس وقت تک خالی رہے گا جب تک آپ Country کے ڈراپ ڈاؤن مینو سے کوئی ملک منتخب نہ کریں۔ پھر جو بھی ملک آپ منتخب کریں ، اُسی ملک کی ریاستوں کے نام State کے ڈراپ ڈاؤن مینو میں نمودار ہو جائیں گے۔ اور اس سارے کام کے دوران آپ کا وہ صفحہ ریفریش بھی نہیں ہوگا۔ یعنی ۔۔۔۔۔
آپ ملک منتخب کریں اور State کو چھوڑ کر کسی دوسرے یا تیسرے خانے کو پُر کرنا شروع کر دیں ، اتنے وقت کے پس منظر میں ، سارے صفحہ کے بجائے صرف State والا ڈراپ ڈاؤن مینو سرور کی طرف سے ریفریش ہوتا رہے گا۔

2 :
آپ کسی سائیٹ (مثلاً بلاگر ڈاٹ کام) پر بلاگ بنانے جائیں اور اپنا منتخب کردہ "یوزر نیم" دیں۔ نیچے ایک بٹن ہوتا ہے "Check availability"۔ آپ اس بٹن کو کلک کر دیں اور دوسرے حصوں کی خانہ پُری کے لیے آگے بڑھ جائیں۔ جس صفحہ پر آپ موجود ہوں وہ صفحہ مکمل طور پر قطعاً ریفریش نہیں ہوگا اور کچھ لمحے بعد سرور سے معلومات حاصل ہوتے ہی "Check availability" والی جگہ اطلاع نظر آئے گی کہ : منتخب کردہ "یوزر نیم" دستیاب ہے یا نہیں؟

اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ سرور کو Asynchronous request (جاوا اسکرپٹ کے XMLHTTPRequest object کے ذریعے) بھیجی گئی ، اور اسی لئے اس پروگرامنگ لینگویج کا نام یوں ۔۔۔
Asynchronous Java Script and XML
کے طور پر منظرِ عام پر آیا۔

تحقیق و تحریر : باذوق
یکم۔جولائی۔2008ء
 

دوست

محفلین
آج کل ایک اور اصطلاح اریکس Asynchronous Ruby and XML بھی استعمال کی جارہی ہے۔ اس میں ویب پروگرامنگ کی تیزی سے مقبول ہونے والی زبان روبی کو جاوا سکرپٹ‌کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا بنیادی مقصد متنوع انٹرنیٹ‌ اطلاقیے Rich Internet Applications وغیرہ بنانا ہے۔ اڈوب، مائیکرو سافٹ اور سن مائیکرو سسٹمز اس سلسلے میں اپنی اپنی ٹیکنالوجیز بھی منظر عام پر لارہی ہیں۔ اڈوب کا فلیش پلیٹ‌ فارم کچھ مزید بہتری کے ساتھ، مائیکروسافٹ کی ٹیکنالوجی سلورلائیٹ اور سن مائیکرو سسٹمز کی ایسی ہی ٹیکنالوجی جاوا ایف ایکس جو جاوا ورچوئل مشین پر چلتی ہے ایسے متنوع اطلاقیے بنانے کے لیے آئندہ سالوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی۔
 
Top