نبیل
تکنیکی معاون
فورم کے صفحات پر جاوا سکرپٹ کا کافی استعمال ہوتا ہے اور یہاں مزید فیچرز شامل ہونے سے اس کا سائز بڑھتا رہے گا۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ کسی طور ویب پیجز پر استعمال ہونے والی جاوا سکرپٹ کو کمپریس کیا جا سکتا ہے۔ اس سے صفحات لوڈ ہونے کی رفتار کچھ بڑھ سکتی ہے۔ کوئی دوست اس بارے میں معلومات فراہم کر سکیں تو بہت عنایت ہو گی۔