جہانزیب میرے خیال میں ابوبکر کی مراد
جاوا پروگرامنگ لینگویج کے سیکھنے سے ہی تھی۔
ابوبکر صدیق، اگر آپ سی پلس پلس سے واقف ہیں تو جاوا پروگرامنگ سیکھنا آپ کے لیے کافی آسان ہوگا۔ دونوں پروگرامنگ لینگویجز میں کافی مماثلت ہے۔ میرا مشورہ یہ ہےکہ پہلے یہ طے کر لیں کہ آپ کس مقصد کے لیے جاوا سیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ جاوا پروگرامنگ ایک وسیع و عریض فیلڈ ہے اور اس میں پروفیشنل انداز میں کام کرنے کے لیے اسے کسی فوکس کے ساتھ سیکھنا چاہیے۔
جہاں تک کتابوں کا تعلق ہے تو آپ
یہاں یا
یہاں کتابیں تلاش کریں۔ آپ کو اپنے مطلب کی کتاب ضرور مل جائے گی۔
جاوا میں اردو پر کام کرنے کے لیے بہتر ہو گا کہ آپ
Simredo ایڈیٹر کا سورس کوڈ ڈاؤنلوڈ کرکے اسے سمجھیں۔ اس ایڈیٹر میں اردو ایڈٹ کرنا ممکن ہے۔ اس کی سمجھ لگ جائے تو آپ خود سے بھی جاوا میں اردو میں کام کر سکیں گے۔