نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اگرچہ سی پلس پلس اور سی شارپ میں لکھے گئے اردو ایڈیٹر دستیاب ہیں لیکن یہ صرف ونڈوز پر کام دیتے ہیں۔ اسی لیے میں نے جاوا میں اردو ایڈیٹر لکھنے کا سوچا ہے تاکہ لینکس کے لیے بھی ایک اردو ایڈیٹر دستیاب ہو جائے۔ مجھے اس سلسلے میں کچھ ابتدائی کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ میری کوشش یہی ہے کہ انٹرنیٹ سے جاوا میں لکھے گئے کسی سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے سورس کوڈ میں ترمیم کرکے اس میں اردو لکھنے کی سہولت مہیا کر دی جائے۔ یہ کام کافی دشوار ثابت ہوا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں عام طور پر جاوا میں پروگرامنگ نہیں کرتا ہوں اور اسی لیے اس میں زیادہ مہارت نہیں رکھتا۔
میں نے جاوا میں نوٹ پیڈ کی طرح کا ایک پروگرام تیار کیا ہے جس میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ اس میں utf-8 فائلیں محفوظ کرنا اور پڑھنا ممکن ضرور ہے لیکن جاوا کی utf-8 فائل ہینڈلنگ میں کچھ بگ ہے جس کے باعث اردو کے کچھ حروف فائل میں درست طور پر سیو نہیں ہوتے ہیں۔ میں یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ایک مرتبہ یہ مسئلہ حل ہو گیا تو میں اس کا سورس کوڈ فراہم کر دوں گا۔ اگر کوئی دوست اسے لینکس پر کمپائل کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
میں نے جاوا کے JTextArea کمپوننٹ میں مختلف فونٹس استعمال کرکے دیکھے ہیں۔ اس میں نستعلیق فونٹس چلتے تو ہیں لیکن اچھے نظر نہیں آتے، البتہ نفیس ویب نسخ ٹھیک نظر آتا ہے۔
والسلام