جاوید چوہدری کی منطق

1101935974-2.gif
پڑھئیے اور سر دھنئیے۔۔کیا کہنے ہمارے ملک کے کالم نگاروں کی منطق کے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میڈیا کو تو ویسے بھی سات خون معاف ہیں۔ آخری جملہ یوں بھی لکھا جا سکتا تھا کہ اگر آپ 'جاوید چودھری' کو 'اعترافِ جرم' (لائیو کال لینا اور تمام دنیا کو سکندر کی بے سروپا باتیں سنوانا) کے باوجود معاف کر دیتے ہیں تو پھر وزیرِ داخلہ ، سیکیوریٹی فورسز ، سکندر اور کنول کو بھی چھوڑیں وہ سب بھی معصوم ہیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
جاوید چوہدری کے دماغی خلیوں پر ایک یورپی لیبارٹری، جو سطح سمندر سے ڈھائی سینٹی میٹر نیچے ہے، میں ریسرچ کی گئی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ یہ خلئے مریخ میں واقع ایک فیکٹری میں تیار ہوئے ہیں اور اس فیکٹری میں ایسے خلئے تیار ہوتے ہیں جن کو خصوصاً غیر منطقی بنایا جاتا ہے۔ اور یہ خلئے آواز کے ذریعے دوسرے انسانوں میں پھیلتے ہیں۔ (نوٹ: اس کو جَوید چوئدری کے انداز میں پڑھیے)
 
آخری تدوین:

حسینی

محفلین
ان کی تو یہی منطق ہے۔۔ کہ جس طرح میڈیا،سکندر اور کنول کو سزا ملنی چاہیے۔۔۔ چوہدری ّ نثار کو بھی سزا ملنی چاہیے۔۔۔ چونکہ وہ اپنی غلطی تسلیم کر چکے ہیں۔
رحمان ملک کا بھی بیان آچکا ہے کہ اگر میرے دور میں ایسا کوئی واقعہ ہو ہوتا تو اب تک مجھ سے استعفی کا بارہا مطالبہ ہو چکا ہوتا۔
 
اس سارے واقعہ کا آصل نشانہ چوہدری نثار ہی تھا
فوج کو چوہدری نثار کو قابو کرنا ہے۔ یہ سب ایجنسیوں کا کھیل تھا
 

محمداحمد

لائبریرین
اس سارے واقعہ کا آصل نشانہ چوہدری نثار ہی تھا
فوج کو چوہدری نثار کو قابو کرنا ہے۔ یہ سب ایجنسیوں کا کھیل تھا
خود جاوید چوہدری کا یہ انٹرویو ایجنسیوں کی کھیل تھا

آپ کے ذرائع کیا ہیں؟
 

شیزان

لائبریرین
جاوید چودھری کو کبھی میں شوق سے پڑھتا تھا۔۔ لیکن اب وہ صرف کہانی باز بن کر رہ گیا ہے۔۔
اور ان لفافہ بردار صاحب کی دیدہ دلیری ملاحظہ ہو۔
کبھی نواز شریف کو تقریر لکھ کر دیا کرتے تھے اور اب۔۔۔ ؟؟ سارے ساڑ نکالے ہیں لیکن سب کو پتا ہے کہ نذیر ناجی کیا چیز ہے

9560990243_e6cffe203d_o.jpg
 
Top