تو آپ کون سے روزنامے میںلکھتے ہیں
شکریہ م م مغل صاحب
اس مشاعرے میںیقینا جناب محسن بھوپالی صاحب کو بھی یاد کیا گیا ہو گا۔۔۔۔ اگر نہیںتو پھر یہ زیادتی ہے۔۔۔ جاپانی اصناف سخن ہایکو اور واکا کو رواج دینے کے لیے انھوںنے بہت محنت کی۔۔۔۔۔
میرے ہائیکو فورم کی لایبریری میںموجود ہیں۔۔۔۔ کیا آپ کی نظر سے گزرے۔۔۔۔۔ ابھی چند روز پہلے کراچی کے معروف ہائیکو نگار جناب سہیل غازی پوری صاحب نے اپنی شاعری کی کتاب ارسال کرکے ممنون کیا۔۔۔۔۔۔۔
چونکہ میں ایک اشتہاری ادارے میں ملازمت کرتا ہوں جس کی وجہ سے تواتر سے نہیں لکھ سکتا ہوں۔۔۔ گاہے گاہے لکھتا رہتاہوں۔۔ تین سال تواتر سے امت میں کالم لکھا۔۔۔
خیر۔۔ ایکسپریس، امت، اذکار، الشرق اور کارواں کینڈا میں لکھ بھیجتا ہوں یہ ان کا کرم ہے شائع کردیتے ہیں۔۔۔
ویسے تو مجھے اس چیز کی کچھ سمجھ نہیں ہے پر اب سے کوشش کرتا ہوں کہ اس صنف میں کچھ سیکھوں
امت میں کس نام سے اور ایکپریس میں کس نام سے
اور میرے خیال میں آپ نے فری لانسر کے طور پر لکھیں ہوں گے کالمز
ہائیکو
جناب بالکل آسان ہے یہ ۔
اس کا موضوع فطرت ہے (جمادات، نباتات ، وغیرہ)
تین مصرعو ں کی ایک مختصر ترین نظم ہے ۔۔
جس کے اوزان پانچ سات پانچ ہیں۔۔
یعنی :
فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فع
یا
سلیبل میں
2 2 1
2 2 2 1
2 2 1
یا
تتلی کی ہے بھول
شیشہ توڑ کے چومے گی
پیپر ویٹ کا پھول
(لیاقت علی عاصم)