عرفان سعید
محفلین
فن لینڈ میں اس سال معمول کے مقابلے میں کافی گرمی پڑی، جس کے اثرات سے درختوں کے پتے ابھی تک قائم و دائم ہیں۔ گرچہ پتوں نے زرد اور سرخ رنگ سے موسمِ خزاں کی آمد کا پتا دینا شروع کر دیا ہے۔ عام طور پر فن لینڈ میں ستمبر کے وسط میں ہی کافی پتے زرد اور سرخ ہو کر زمین پر گرنا شروع کر دیتے ہیں۔
جب بھی خزاں کا موسم آتا ہے، مجھے جاپان میں گزارے ہوئے سالوں کے دوران خزاں کے رنگ یاد آ جاتے ہیں۔ جاپان کا موسمِ خزاں فطرت کا غیر معمولی حسن لیے ہوئے ہے۔ درختوں کے پتوں کا رنگ تبدیل ہو کر نگاہیں خیرہ کردیتا ہے۔ یہاں سب سے قابلِ ذکر میپل کے درخت ہیں۔
فطرت کی اس رنگینی کو دیکھنے کے لیے بے شمار مندر اور شرائن موجود ہیں، جہاں باقاعدہ ٹکٹ لیکر اس حسن و جمال سے آنکھیں ٹھنڈی کی جاتی ہیں۔ اس لڑی میں جاپان کے موسمِ خزاں کی کچھ یادیں تصاویر کی صورت میں شریکِ محفل کرنے کا ارادہ ہے۔ یاد رہے ان رنگوں کی تلاش میں بہت سے اہم تاریخی مقامات بھی جانا ہوا۔ لیکن لڑی کی مناسبت سے تاریخی تفصیلات سے تعرض کیے بغیر تصاویر پر توجہ مرکوز رہے گی۔