جاپان کی دو ہفتے سیر کا پلان ایسے بنائیں

عرفان سعید

محفلین
ٹوکیو کے مضافات:

ٹوکیو کے شمال میں نِیکّو کا قصبہ ہے جہاں انتہائی خوبصورت تزئین و آرائش کی گئی شرائن اور مزارات موجود ہیں۔

3801_04.jpg


2۔ ٹوکیو کے جنوب میں سمندر کے کنارے کاماکُورا کا قصبہ ہے۔ اس قصبے کو اس کی زرخیز تاریخ و ثقافت کی وجہ سے مشرقی جاپان کا کیوٹو بھی کہا جاتا ہے۔ بے شمار تاریخی مندر اور بدھا کا دیو ہیکل مجسمہ بھی یہاں موجود ہے۔

3100_02.jpg


تبصرے کے لیے
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
ابتدائی طور پر سفر کا جو پلان ترتیب دیا تھا، اس میں تھوڑی سی تحریف کے بعد یہ صورت بنی۔

psF3xm4.jpg


جاپان کو جغرافیائی طور پر چار بڑے جزائر میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جن میں ہون شُو سب سے بڑا جزیرہ ہے۔

Hokkaido+Honshu+Kyushu+Shikoku.jpg

جیسا کہ ہمارے تجویز کردہ پلان سے ظاہر ہے کہ یہ ہون شُو تک ہی محدود ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اہم ترین سیاحتی مقامات اسی حصے میں واقع ہیں، جو کہ دو ہفتے کی تحدید کے مطابق دیکھی جاسکتی ہیں۔ اگر مسافتیں طے کرنا طبیعت کے موافق ہو تو جے آر پاس کا حتی المقدور استعمال کرتے ہوئے شِی کوکُو، کیوشُو اور ہوکّائیدو کے جزائر کی سیاحت بھی کی جاسکتی ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
آخر میں میرا خیال تھا کہ اپنے تجربات کی روشنی میں چند اہم باتوں کی طرف اشارہ کردوں جو دورانِ قیام و سیاحت سود مند ثابت ہوں گی۔ خوش قسمتی سے سیاحت کے ایک بلاگ پر یہ تمام معلومات نہایت عمدگی سے اکٹھی کر دی گئی ہیں۔ جانے سے پہلے ان کا مطالعہ مفید ثابت ہو گا۔

https://www.geekyexplorer.com/japan-travel-tips-things-to-know/

اس کے ساتھ ہی اس پلان کی تفصیل کو تمام کرتے ہیں۔

مزید معلومات اور کسی وضاحت کے لیے ذیل کی لڑی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جاپان کی دو ہفتے سیر کا پلان ایسے بنائیں (تبصرے)
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
بہت شکریہ محترمی زیک ۔۔ اس لڑی میں اپنے طور آنا تو شاید کبھی ممکن نہیں ہوتا۔۔
عرفان سعید بھائی، بہت خوبصورت اور معلوماتی سیر کے لیے شکریہ۔ اگرچہ کچھ تصاویر اب نظر آنا ممکن نہیں۔ جب بھی کبھی جاپان جانا ہوا تو یقینا یہ لڑی کافی کام آئے گی۔
جاپان سے دلی وابستگی کا سبب جاپان قونصلیٹ سے اکے بانا کا ابتدائی کورس کرنا ٹھہرا۔اتفاق سے اس میں پہلا انعام بھی مل گیا ساتھ میں جاپان کے قونصلیٹ جنرل غالبا کازومی دیکیبا سے سند اور اٹلی کا بنا ایک گلدان انعام میں ملا۔ اسی وقت سے دل میں خواہش دبی ہوئی ہے کہ جاپان جا کر اس فن کو سیکھا جائے۔ جاپانی قونصلیٹ کی ممبرشپ کے باعث جاپانی کیلنڈروں اور فلموں کی نمائشیں بھی دیکھیں۔ اور پھر وقت کی دھول میں سب گم ہو گیا۔ فرصت ملتے ہی تمام کام کی باتوں کے لنکس چیک کرتی ہوں۔ کچھ سوالات بھی ذہن میں آئیں ہیں۔ آپ سے وہ بھی پوچھتی ہوں۔
 
Top