جا یار ! دو سگرٹ تو پکڑ لے ، دماغ سُن ہو رہا ہے

ادب دوست صاحب۔ بہت عمدہ تحریر۔ امید ہے کہ گاہ یونہی ہم کو اپنی خوبصورت تحاریر سے مستفید ہونے کا موقع دیتے رہیں گے۔

بہت شکریہ نیرنگ خیال بھائی بہت نوازش - جی ضرور ، آپ حضرات کی محفل میں سیکھنے سے یقیناََ خاکسار اپنی غلطیوں کی اصلاح بھی کرسکے گا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک آفیشل دورہ تھا
ابھی چند دن پہلے تک تو تعارفی دھاگے میں آپ اسی بےروزگارانہ حالت میں تھے جس میں آپ دنیا میں تشریف لائے تھے۔ :) مبارک ہو صاحب روزگار ہونے پر۔۔۔

بہت شکریہ نیرنگ خیال بھائی بہت نوازش - جی ضرور ، آپ حضرات کی محفل میں سیکھنے سے یقیناََ خاکسار اپنی غلطیوں کی اصلاح بھی کرسکے گا
لاحول ولا قوۃ۔۔۔ میاں آپ حضرات کی بات تو ٹھیک ہے لیکن میں۔ میرے سے سیکھنے کا مطلب سیدھی موت۔۔۔ ہاہاہاہاہاااا
 
ابھی چند دن پہلے تک تو تعارفی دھاگے میں آپ اسی بےروزگارانہ حالت میں تھے جس میں آپ دنیا میں تشریف لائے تھے۔ :) مبارک ہو صاحب روزگار ہونے پر۔۔۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: ویسے یہ بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ ان آفیشل دورہ کون سا ہوتا ہے
 
کیا خوب طلسماتی وساحرانہ تحریر ہے!
میں توکافی دیرتک ششدر رہ گیا۔۔۔۔۔۔آنکھیں نمناک اوردل غمناک کردیا۔
جس پر گزری ہوگی اس پرکیا بیتی ہوگی، جودل سے آہ نکلے توعرش ہل جائے۔
انہیں آہوں سسکیوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں کسی نہ کسی صورت وشکل میں۔
 
تحریر پڑھ کر حسن تحریر کی داد نہ دینا نا انصافی ہوگی، لیکن کیا ہی خوب ہوتا اگر ہم نے ابتدائی چند پیراگراف پڑھنے کے بعد ہی داد و ستائش کے الفاظ لکھ لیے ہوتے، کم از کم یوں مراسلے میں مسکانیں تو شامل کر پاتے۔ اخیر تک آتے آتے تو واقعی دماغ سن ہو کر رہ گیا ہے۔
 
بہت بہت شکریہ احسان اللہ سعید بھائی ۔ آپ نے پسند فرمایا محنت وصول ہوئی ۔
 
تحریر پڑھ کر حسن تحریر کی داد نہ دینا نا انصافی ہوگی، لیکن کیا ہی خوب ہوتا اگر ہم نے ابتدائی چند پیراگراف پڑھنے کے بعد ہی داد و ستائش کے الفاظ لکھ لیے ہوتے، کم از کم یوں مراسلے میں مسکانیں تو شامل کر پاتے۔ اخیر تک آتے آتے تو واقعی دماغ سن ہو کر رہ گیا ہے۔

ابن سعید بھائی بادی النظر میں تو یہی محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کو تحریر اچھی لگی ۔ اگر ایسا ہے تو میں آپ کا مشکور ہوں ۔ اگر ایسا نہیں ہے تو میں کوشش کروں گا ائندہ آپ کی خدمت میں زیادہ بہتر تحریر پیش کروں ۔
 
جاسمن

لائبریرین
چند پیراگراف پڑھ کے کہنے لگی تھی"اب رلائے گا کیا!"۔۔۔۔۔۔۔اور واقعی رلا دیا۔ جیلوں میں مجرم بھی آتے ہیں اور معصوم بھی۔۔۔۔۔میں نے خود جیلوں کے حالات دیکھے ہیں۔ ہر دو کے لئے دِل دُکھتا ہے۔تھوڑا بہت اُن کے لئے کام بھی کیا ہے۔ لیکن بہت زیادہ۔۔۔بہت ہی زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔جب بھی اجتماعی یا مفصل دعا کرتی ہوں ،جُھوٹے مقدموں میں پھنسے اور جیلوں میں بے گناہ قیدیوں کے لئے ضرور دُعا کرتی ہوں۔ اللہ قبول کرے۔ آمین!
بہت ہی اچھی تحریر ہے۔
 
Top