جب امتحان بہت برا ہو تو ۔۔۔

عثمان

محفلین
جی نہیں بھیاااا
مجھے اس کی زیادہ سمجھ نہیں آتی بابا!
87 پرسنٹ لے کر بھی سمجھ نہیں آتی ؟؟ :eek::confused:
نہیں بھئی کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔
بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ ایک دھاگہ کھول کر کوانٹم مکینکس پر شروع ہوجاؤ۔ تاکہ محفلین ویکیپیڈیا کوٹ کرنے کی بجائے ، محفل ہی کا ربط دیا کریں۔ خود مختار ہونا چاہیے۔ :p
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

بھیا اینگولر مومینٹم والے ٹاپکس اچھے ہیں ورنہ وہ سارے کیٹ ، برا والے اور آپریٹرز والے ٹاپکس بہت خراب ہیں بھیا
سچی بتا رہی ہوں بھیا
ورنہ سب لوگ سمجھتے ہیں اس میں انسرٹینٹی پرسنسپل اور ایسی مزیدار چیزیں ہوں گی ایسی چیزیں تو مجھے بھی پسند ہیں۔
 
لیکن تم نے مضمون پڑھنے اور سمجھنے کا پوٹینشل تو ثابت کیا ہے نا!
وہی کافی ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
محمود احمد غزنوی بھائی کے واقعے سے اک قصہ بوٹی میں بھی سناتا ہوں۔ سادہ اور آسان۔
مینجمنٹ کا پیپر تھا اور میں بالکل ہی کورا۔۔۔ ۔ بڑا سوچا کہ پڑھے بناء کیسے پاس ہوا جائے۔ آخر ذہین تو تھے۔ اک طریقہ ذہن میں آگیا۔ سیکنڈ ٹائم پیپر تھا۔ اس ہال میں پہنچے۔ جہاں ہمارا رولنمبر لگنا متوقع تھا۔ تمام ضروری لوازمات اک پیپر کی صورت میں ہاتھ میں تھے۔ ان پر ضروری ہیڈنگز درج تھیں۔ خیال یہ تھا کہ اگر ہیڈنگ آتی ہوگی تو ملتا جلتا کچھ نہ کچھ لکھ ہی لیں گے۔ آخر رولنمبر لگ گئے۔ بھاگم بھاگ ہال میں داخل ہوئے اور تمام ہیڈنگز سامنے بلیک بورڈ پر لکھ دیں۔ اوپر ڈیٹ بھی ڈال دی جیسے اساتذہ کرام ڈالتے ہیں۔ کلاس کے باہر سے بورڈ پڑھ کر اک کونے پر وہ بھی لکھ دیا۔
اب جب پرچہ شروع ہوا تو وارے نیارے۔ کسی لڑکے اور نگراں کار کی توجہ اس بورڈ پر نہ تھی۔ میں مزے سے پیپر حل کرتا رہا۔ پیچھے بیٹھا دوست کہنے لگا بڑا پیپر آتا ہے تجھے۔ جل رہا تھا بیچارہ۔ :laugh:
میں آرام سے پیپر حل کیا۔ اور اٹھتے وقت اسے بتایا کہ سارا پیپر سامنے بلیک بورڈ پر لکھا ہے۔ یہ دیکھ کر اس نے بے اختیار سیٹی بجائی۔ اور نگراں کار نے اچھی خاصی اسے ڈانٹ پلائی۔ :laugh:
میرے اس پیپر میں 86 نمبر تھے۔ محنت رنگ لائی۔

اسی طرح کے اک دو اور ناقابل فراموش واقعات ہیں۔ کبھی آپ کسی اور کا پیپر دینے گئے ہیں۔ یہ بھی بڑادلچسپ تجربہ ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:

واہ واہ کیا شاطر دماغ پایا ہے جناب نے۔ :)

زبردست ۔۔۔۔۔! :D(y)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے ماشاءاللہ۔ (y)
لیکن اب یہ بتائیں کہ ایک پوسٹ پہلے آپ نے خود لکھا کہ آپ لکھاری کب سے ہو گئے اور اگلی پوسٹ میں اپنے لکھاری ہونے کا ثبوت بھی پوسٹ کر دیا۔ کیا یہ کُھلا تضاد نہیں ہے؟ :shock:
ہو سکتا ہے کہ تضاد ہی ہو لیکن آپ نے یہ نہیں بتایا کہ کون سے سن کے کون آئین کے تناظر میں ہے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہو سکتا ہے کہ تضاد ہی ہو لیکن آپ نے یہ نہیں بتایا کہ کون سے سن کے کون آئین کے تناظر میں ہے؟
اس کے لئے مجھے فضل الرحمٰن صاحب سے معلومات لینی ہو گی کہ کسی تضاد کو آئین سے جوڑنے کے لئے کون سا فارمولہ لگانا چاہئیے۔
 
Top