جاسمن
لائبریرین
جب بچے نے ماں کو پہلی بار دیکھا
— اسکرین شاٹہوسکتا ہے یہ دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں۔
ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو گزشتہ دنوں یوٹیوب پر سامنے آئی جس نے ہزاروں افراد کے چہروں پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں آنسو بھردیئے۔
یہ ویڈیو امریکا کی واشنگٹن اسٹیٹ کے کمزور بینائی کے ایک چھوٹے سے بچے کی ہے جس نے اپنی ماں کو پہلی دفعہ دیکھا اور وہ بھی ایک چشمے کی بدولت۔
لیوپولڈ نامی اس بچے میں ایک ایسے مرض Oculocutaneous Albinism کی تشخیص ہوئی تھی جو بہت کم افراد کو لاحق ہوتا ہے اور س کے نتیجے میں بینائی کا مسئلہ لاحق ہوجاتا ہے جبکہ جلد، بالوں اور آنکھوں کی رنگت بھی متاثر ہوتی ہے۔
30 سیکنڈ کی اس ویڈیو کے بارے میں بچے کے والد ڈیوڈ ریپپونڈ نے لکھا ہے ' آج ہمیں لیوپولڈ کے گلاسز ملے اور وہ پہلی بار دنیا کو بالکل صاف دیکھ سکے'۔
اس بچے کی عمر 4 ماہ تھی اور اسے پہلی بار اپنی ماں اور باپ کو اس چشمے کی مہربانی سے دیکھنے کا موقع ملا۔