جب بھی کوئی شخص محبت سے مجھے دیکھتا ہے

جب بھی کوئی شخص محبت سے مجھے دیکھتا ہے
میرا حاسد بڑی حیرت سے مجھے دیکھتا ہے
ہر کوئی کب یہ سمجھتا ہے کہ میں اچھا ہوں
ہر کوئی اپنی بصارت سے مجھے دیکھتا ہے
جانے کیا خوبی اُسے مجھ میں نظر آتی ہے
جب بھی ملتا ہے وہ چاہت سے مجھے دیکھتا ہے
عمر بھر جس نے کیا میرے کردار پہ شک
اب وہی شخص عقیدت سے مجھے دیکھتا ہے
خوش رہے وہ بھی جو کرتا ہے محبت مجھ سے
خوش رہے وہ بھی جو نفرت سے مجھے دیکھتا ہے
میرا خیال ہے کہ یہ معروف شاعر سعید عاصم کی غزل ہے
عبدالرزاق قادری
 

عثمان

محفلین
اگر فہرست مسکان میں اظہار حیرت کی کوئی آپشن ہوتی تو یقیناً میں اس پر کلک کرتا کہ مجھے کیونکر شاعری کے زمرے میں ٹیگ کیا گیا ہے۔ :)
 
اگر فہرست مسکان میں اظہار حیرت کی کوئی آپشن ہوتی تو یقیناً میں اس پر کلک کرتا کہ مجھے کیونکر شاعری کے زمرے میں ٹیگ کیا گیا ہے۔ :)
دراصل میں نے آپ کو مقدم رکھا۔ معذرت یہ کہ مجھے آپ کے بارے اتنا بھی پتہ نہ تھا کہ آپ شاعری کا ذوق۔۔۔۔۔؟
 

الشفاء

لائبریرین
واہ قادری صاحب۔۔۔ بہت خوب کلام۔۔۔

ویسے اگر دوسرے شعر کے دوسرے مصرعے میں بصارت کو بصیرت پڑھا جائے تو کیسا لگے؟:)
 
Top