جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے

حسن علوی

محفلین
بہت شکریہ فرخ بھائی، یہ یہاں لکھا ہی اسی لیئے کہ قارئین پڑھ کر لطف اندوز ہوں۔
ویسے کیا خوب شعر لکھ ڈالا ھے آپ نے اپنے دستخط میں۔ کیا کہنے حضور:)
 

محسن حجازی

محفلین
حسن بھائی کمال است! ہم کو ردعمل ظاہر کرنا ہی پڑا جب ہماری بتیسی بتیس فٹ سے احباب کو نظر آنے لگی مندرجہ ذیل اشعار پڑھ کر۔:grin:

وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹھہرا!
جس نے خود کو یہاں شادی سے بچا رکھا ھے

بے شک! ہم ابھی مقدر کے سکندر ہی ہیں اور یہ سکندری مستقبل قریب میں ختم ہوتی نظر نہیں آتی :grin:

حقِ نسواں کی جو لیڈر ہیں بتائیں تو ذرا
کس نے سرتاج کو جوتی پہ اُٹھا رکھا ھے

اب یہ بھی ہم بتائیں؟ :rolleyes:

روز لیتی ھے تلاشی وہ پولیس کی مانند
پوچھتی ھے کہاں پیسوں کو چُھپا رکھا ھے

جوتوں میں! :grin:
 

فاروقی

معطل
جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے
میں نے نظروں کی طرح سر بھی جھکارکھاہے

برتنو! آج مرے سر پہ برستے کیوں ہو
میں نے تم کو توہمیشہ سے دُھلا رکھا ہے

پہلے بیلن نے بنایا تھا میرے سر پہ گومڑ
اور اب چمچے نے میرا گال سجا رکھا ہے

سارے کپڑے تو جلا ڈالے ہیں بیگم نے
تن چھپانے کو بنیان پھٹا رکھا ہے

وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹھہرا
جس نے خود کو ابھی شادی سے بچا رکھا ہے

پی جا اس مار کی تلخی کو بھی ہنس کر یونہی
مار کھانے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے

شاعر نامعلوم
 

فخرنوید

محفلین
جب سے بیگم نے مرغا بنا کر رکھا ہے

a_169.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو پہلی سے بھی توبہ کرنے کو تیار ہیں لیکن چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی۔
 

ساجد

محفلین
[align=center:0bb2a6fe70]جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے
میں نے نظروں کی طرح سر بھی جھکارکھاہے

برتنو! آج مرے سر پہ برستے کیوں ہو
میں نے تم کو توہمیشہ سے دُھلا رکھا ہے

پہلے بیلن نے بنایا تھا میرے سر پہ گومڑ
اور اب چمچے نے میرے گال سجا رکھا ہے

سارے کپڑے تو جلا ڈالے ہیں بیگم نے
تن چھپانے کو بنیان پھٹا رکھا ہے

وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹھہرا
جس نے خود کو ابھی شادی سے بچا رکھا ہے

پی جا اس مار کی تلخی کو بھی ہنس کر یونہی
مار کھانے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے​
ماخذ[/align:0bb2a6fe70]
متاثرینِ بیگمات میں کیا اب ساجد اقبال بھی شامل نہیں ہو گئے؟
کہئیے ساجد اقبال اب کیا حال ہے؟
 
Top