جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے

Wasiq Khan

محفلین
جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے
میں نے نظروں کی طرح سر بھی جھکا رکھا ہے
برتنو!آج میرے سر پہ برستے کیوں ہو
میں نے دھو دھا کے تمہیں کتنا سجا رکھا ہے
پہلے بیلن نے بنایا میرے سر پر گومڑ
اور چمٹے نے میرا گال سجا رکھا ہے
سارے کپڑے تو جلا ڈالے میری بیگم نے
زیب تن کرنے کو بنیان پھٹا رکھا ہے
اے کنوارو! یونہی آباد رہو شاد رہو
ہم کو بیگم نے تو سولی پر چڑھا رکھا ہے
وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹہرا!
جس نے خود کو یہاں شادی سے بچا رکھا ہے
حق نسواں کی جو لیڈر ہیں بتائیں تو ذرا
کس نے سرتاج کو جوتی پر اٹھا رکھا ہے
روز لیتی ہے تلاشی وہ پولیس کی مانند
پوچھتی ہے کہاں پیسوں کو چھپا رکھا ہے
پی جا اس مار کی تلخی کو بھی ہنس کے شوہر
مار کھانے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے
 
سید زبیر

محفلین
بہت خوب
حق نسواں کی جو لیڈر ہیں بتائیں تو ذرا
کس نے سرتاج کو جوتی پر اٹھا رکھا ہے

جیتے رہیں اور خوش رہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا بات ہے آپ کا بے حد شکریہ ۔ آپ نے شادی شدہ افراد کے اردگرد رونما ہونے والے یکطرفہ واقعات کی جس طرح اپنی اشعار میں عکاسی کی ہے اس سے سانپ بھی مر گیا اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی ۔ ورنہ اگر آپ ہر ایک شادی شدہ مرد مجاہد کے ذاتی حالات واقعات کو آسان ،سیدھے اور سادہ الفاظ میں بیان کرتے تو سب کی ساسیں گواہ ہیں کہ حالات ناصرف بے قابو ہونے تھے بلکہ مارشل لاء بھی لگنا کنفرم تھا 😊☺️🤪
 
اسے غمناک شاعری والے زمرے میں کیوں نہیں رکھا گیا؟ :) :)
آپ بہت تیز بننے کی کوشش نہیں کررہے اگر آپکی سٹیٹمنٹ گھر تک پہنچ گئ تو گھر جا کر گھر والی کو کیا منہ دکھائیں گے ؟ 2۔ مذاق کی کوئ حد نہیں ہوتی ؟ 😂 3 آپ کے جواب سے لگتا ہے بہت نازک صورتحال ہے 😁
 
صابرہ امین

لائبریرین
جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے
میں نے نظروں کی طرح سر بھی جھکا رکھا ہے

برتنو!آج میرے سر پہ برستے کیوں ہو
میں نے دھو دھا کے تمہیں کتنا سجا رکھا ہے

پہلے بیلن نے بنایا میرے سر پر گومڑ
اور چمٹے نے میرا گال سجا رکھا ہے

سارے کپڑے تو جلا ڈالے میری بیگم نے
زیب تن کرنے کو بنیان پھٹا رکھا ہے

اے کنوارو! یونہی آباد رہو شاد رہو
ہم کو بیگم نے تو سولی پر چڑھا رکھا ہے

وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹہرا!
جس نے خود کو یہاں شادی سے بچا رکھا ہے

حق نسواں کی جو لیڈر ہیں بتائیں تو ذرا
کس نے سرتاج کو جوتی پر اٹھا رکھا ہے

روز لیتی ہے تلاشی وہ پولیس کی مانند
پوچھتی ہے کہاں پیسوں کو چھپا رکھا ہے

پی جا اس مار کی تلخی کو بھی ہنس کے شوہر
مار کھانے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے
آپ کے حالات تو بہت ناگفتہ بہ ہیں۔ بہت سی ہمدردی قبول کیجیے۔ چاہیں تو گھریلو حالات کی درستگی کے لیے وہی وظیفہ پڑھیں جو عموماً انہی ملتے جلتے حالات میں ہماری خواتین پڑھتی ہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
چاہیں تو گھریلو حالات کی درستگی کے لیے وہی وظیفہ پڑھیں جو عموماً انہی ملتے جلتے حالات میں ہماری خواتین پڑھتی ہیں۔
آپ خدمتِ خلق ، رفاہِ عامہ اور انسانی ہمدردی وغیرہ وغیرہ کے جذبے کے تحت وہ وظیفہ شائع کیوں نہیں کردیتیں؟!
 
صابرہ امین

لائبریرین
آپ خدمتِ خلق ، رفاہِ عامہ اور انسانی ہمدردی وغیرہ وغیرہ کے جذبے کے تحت وہ وظیفہ شائع کیوں نہیں کردیتیں؟!
بھئی محبت کی مالا چبنے کا وظیفہ ہے۔ اس کے بغیر مکان گھر نہیں بن سکتا۔

غالب کا شعر ہے غالباً

محبت محبت محبت کرو
مئے ترک الفت نہ ہرگز پیو

تو ٰٰ مائے ہارٹ ول گو آن سے لے کر مر جاواں تک جو کچھ بھی آتا ہے اس کا باآواز بلند وقتا فوقتا ورد کیجیے۔ قدموں میں بیٹھ کر کیا جائے تو نتائج جلد آنے کی قوی امید ہے۔ یہ نسخہ کسی میڈیکل کی کتاب میں نہیں ملے گا ہاں۔ مگر ہے بہت مجرب ۔ ۔
اگر یہ سب کچھ فائدہ نہ دے تو مکان بدل کر کسی نئے گھر میں بسیرا کر لیا جائے۔

یا استاذی، آپ کے یہاں تو سب خیریت ہے نا! اگر حالات مخدوش ہوں تو،
آپ تو خاکدان میں سے ہی کچھ غزلیں یا کئی غزلوں کے چیدہ چیدہ اشعار بھی سنا سکتے ہیں۔ بس یہ نہ بتائیے گا کہ آپ کے ہیں۔ ورنہ وظیفہ الٹا پڑ سکتا ہے کہ کچھ گڑے مردے نکل کر حالات کو مخدوش تر کر سکتے ہیں۔
اگر ایسا نہیں تو خرگوشی کو نظر انداز کیجیے گا اور انتظامیہ سے ہماری شکایت نہ کیجیے گا۔ خوامخواہ معطل وواطل کر دیں گے اور کسی نئے نام سے آنا پڑے گا۔ :LOL:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
غالب کا شعر ہے غالباً

محبت محبت محبت کرو
مئے ترک الفت نہ ہرگز پیو
آہ! اس دفعہ آپ نے انکل غالب کی قبر پر لات ماردی ۔
اے محترمہ! کچھ تو خدا کاخوف کریں ۔ اس اسلوب کو آپ غالب سے منسوب کررہی ہیں ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ شعر آپ نے ڈبلیو گیارہ میں پڑھا ہوگا۔
میں نے بھی وہیں پڑھا تھا۔:grin:

تو ٰٰ مائے ہارٹ ول گو آن سے لے کر مر جاواں تک جو کچھ بھی آتا ہے اس کا باآواز بلند وقتا فوقتا ورد کیجیے۔ قدموں میں بیٹھ کر کیا جائے تو نتائج جلد آنے کی قوی امید ہے۔ یہ نسخہ کسی میڈیکل کی کتاب میں نہیں ملے گا ہاں۔ مگر ہے بہت مجرب ۔ ۔
اس نسخے کے مجرب ہونے میں تو کوئی شبہ نہیں ۔ آپ کہہ رہی ہیں تو مجرب ہی ہوگا۔ لیکن میں یہ سوچ رہا ہوں کہ امین صاحب کے قدموں میں بیٹھ کر مرجاواں مرجاواں کہتی ہوئی آپ کیسی لگ رہی ہوں گی ۔ واہ! کیا منظر ہوگا !
:unsure::grin:
یا استاذی، آپ کے یہاں تو سب خیریت ہے نا! اگر حالات مخدوش ہوں تو،
یا شاگردہ! حالات الحمدللہ قابو میں ہیں ۔

شاگرد البتہ قابو میں نہیں ہیں ۔ میں نے تو چھوٹی سی پستول سے ایک ہوائی فائر کیا تھا اور شاگردہ نے سیدھا سیدھا کروز میزائل سر پر داغ دیا ۔ میں ابھی معطل پولیس کو بلاتا ہوں ۔ تب تک آپ کوئی اچھی سی آئی ڈی سوچیے۔ :D
 
صابرہ امین

لائبریرین
لیکن میں یہ سوچ رہا ہوں کہ امین صاحب کے قدموں میں بیٹھ کر مرجاواں مرجاواں کہتی ہوئی آپ کیسی لگ رہی ہوں گی ۔ واہ! کیا منظر ہوگا !
:unsure::grin:
اب آپ نے جو اسکڈ میزائل داغا ہے اس کے جواب میں ہم نے اگر پیٹریات میزائل داغ دیا تو آپ اسے کہیں ایٹمی دھماکہ نہ قرار دے دیں۔ ۔ اس لیے سیزفائر ۔ ۔:grin:

یہ ہرگز نہ سمجھئے گا کہ ہم معطلی پولیس سے ڈر گئے یا کوئی نئی آئی ڈی ذہن میں نہیں آرہی۔ ۔ ہاں!!

مرجاواں تو انتہائی شدید حالات کے لیے ہیں جیسا کہ غزل میں بیان کیے گئے ہیں۔ خدانخواستہ اگر ہماری ایسی صورتحال کبھی ہوتی تو ہم ایک عدد قتل حق کر چکے ہوتے اور مشق سخن کے ساتھ چکی کی مشقت بھی کرنے میں کوئی تامل نہیں ہوتا! ہمارا کام تو ہلکے پھلکے حالات میں سلین ڈیان کے کلام پر مشتمل وائس میسج سے ہی چل جاتا ہے!! :grin:

آہ! اس دفعہ آپ نے انکل غالب کی قبر پر لات ماردی ۔
اے محترمہ! کچھ تو خدا کاخوف کریں ۔ اس اسلوب کو آپ غالب سے منسوب کررہی ہیں ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ شعر آپ نے ڈبلیو گیارہ میں پڑھا ہوگا۔
میں نے بھی وہیں پڑھا تھا۔:grin:

استاد ذوق اپنے ہونہار شاگرد مرزا غالب کے اسلوب کو بھول گئے؟؟ بہت افسوس ہوا۔

یہ شعر تو آپ کی طبع نازک پر گرانی کے لیے فی البدیہہ گھڑا تھا مطلب کہا تھا ۔ ۔ اصل میزائل تو یہ تھا!! اور اس نے اپنا کام بخوبی کر دکھایا۔ ابھی ابھی اپنے شانے تھپتھپائے ہیں ۔ ۔ احسا س ہو رہا ہے کہ ہم میں شاعرانہ جوہر چھان پھٹک کے، کوٹ کوٹ کے بھرا ہے!!
ہمارا کلام کراچی کی عظیم ٹرانسپورٹ پر ہمارے بھیجنے سے پہلے ہی موجود ہے ۔ ۔ خوشی کا کیا عالم ہے کیا بتائیں ۔ ۔ ۔ یعنی یہ شعر عالم ٰٰ دوبالا ٰٰ میں کہیں موجود تھا اور ہم پر اب نازل ہوا ہے!! ۔ ۔ قدرت کے کاموں کو ہم سا جی کیسے سمجھ سکتا ہے ۔ ۔!!!

چاہیں تو گھریلو حالات کی درستگی کے لیے وہی وظیفہ پڑھیں جو عموماً انہی ملتے جلتے حالات میں ہماری خواتین پڑھتی ہیں۔

ویسے سنجیدہ بات کی جائے تو ہم نے یہ اس لیے لکھا تھا کہ ایک تو یہ صاحب 2013 میں یہ سب کہہ کر نہ جانے کہاں ہوں گے تو کون سا ہمیں جواب دیں گے۔ دوسرا یہ کہ جو کچھ مزاحیہ غزل میں لکھا ہے ایسا حقیقت میں کہیں ہوتا تو نہیں ہے۔ لوگ خواہ مخواہ ایسی بےسروپا مظلومیت کے قصے گھڑتے ہیں۔ ۔ ۔ کتنا زیادہ ظلم ہمارے معاشرے کی خواتین برداشت کرتی ہیں اور خاموش رہتی ہیں۔ بلکہ پردہ ڈالے رکھتی ہیں۔ تو یہ مطلب تھا۔ سوچا اگر وہ صاحب آئیں گے کبھی اور ہم سے وضاحت مانگی تو ان کو یہ سب کہہ کر شرمندہ کر دیں گے۔ مگر مگر مگر ۔ ۔ ۔
مگر آپ نے ہمیں خدمتِ خلق ، رفاہِ عامہ اور انسانی ہمدردی کا واسطہ دے کر پکا راگ سنانے پر مجبور کر دیا ۔ ۔:grin:
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اب آپ نے جو اسکڈ میزائل داغا ہے اس کے جواب میں ہم نے اگر پیٹریات میزائل داغ دیا تو آپ اسے کہیں ایٹمی دھماکہ نہ قرار دے دیں۔ ۔ اس لیے سیزفائر ۔ ۔:grin:
ایٹم بم کی دھمکی دے کر سیز فائر!
قربان جائیے آپ کی اس امن پسندی کے ۔ کہیں آپ کا تعلق امریکا یا اس کے اطراف کے کسی ملک سے تو نہیں ہے؟ ! :D
محبت محبت محبت کرو
مئے ترک الفت نہ ہرگز پیو

یہ شعر تو آپ کی طبع نازک پر گرانی کے لیے فی البدیہہ گھڑا تھا مطلب کہا تھا ۔ ۔ اصل میزائل تو یہ تھا!! اور اس نے اپنا کام بخوبی کر دکھایا۔ ابھی ابھی اپنے شانے تھپتھپائے ہیں ۔ ۔ احسا س ہو رہا ہے کہ ہم میں شاعرانہ جوہر چھان پھٹک کے، کوٹ کوٹ کے بھرا ہے!!
ہمارا کلام کراچی کی عظیم ٹرانسپورٹ پر ہمارے بھیجنے سے پہلے ہی موجود ہے ۔ ۔ خوشی کا کیا عالم ہے کیا بتائیں ۔ ۔ ۔ یعنی یہ شعر عالم ٰٰ دوبالا ٰٰ میں کہیں موجود تھا اور ہم پر اب نازل ہوا ہے!! ۔ ۔ قدرت کے کاموں کو ہم سا جی کیسے سمجھ سکتا ہے ۔ ۔!!!
اوہو! تو یہ فعولن دیوی کا کلام ہے!!!
ویسے میں نے بھی غلط نہیں سمجھا ۔ آپ کا ٹھسا ٹھس بھرا ہوا ذہن کسی کو سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر جس رفتار سے رکے بغیر چل رہا ہے وہ کسی طور ڈبلیو گیارہ سے کم نہیں۔:grin:
بلکہ ڈبلیو اٹھارہ اسے دیکھ کر مارے رشک و حسد کے ایم اے جناح روڈ پر گج گامنی چال چل رہی ہے۔
دوسرا یہ کہ جو کچھ مزاحیہ غزل میں لکھا ہے ایسا حقیقت میں کہیں ہوتا تو نہیں ہے۔ لوگ خواہ مخواہ ایسی بےسروپا مظلومیت کے قصے گھڑتے ہیں۔ ۔ ۔ کتنا زیادہ ظلم ہمارے معاشرے کی خواتین برداشت کرتی ہیں اور خاموش رہتی ہیں۔ بلکہ پردہ ڈالے رکھتی ہیں۔ تو یہ مطلب تھا۔ سوچا اگر وہ صاحب آئیں گے کبھی اور ہم سے وضاحت مانگی تو ان کو یہ سب کہہ کر شرمندہ کر دیں گے۔ مگر مگر مگر ۔ ۔ ۔
اس مزاحیہ غزل پر سنجیدہ ہونے کے دس میں سے گیارہ نمبر آپ کے ہوئے ! :D
مزاح برطرف، یہ حقیقت تو ہر باشعور پر اچھی طرح واضح ہے کہ ہمارا معاشرہ بنیادی طور پر مردوں کا معاشرہ ہے ۔ نسوانی حقوق کی پامالی اور خواتین کے استحصال کی صورتحال نہایت خراب ہے۔ ویسے یہ بات میری بھی سمجھ میں نہیں آتی کہ پچھلے دس پندرہ سالوں میں بیگم سے پٹنے اور ڈانٹ کھانے کا " مزاح" اردو لطیفوں اور مزاحیہ شاعری کا محور بلکہ جزو لاینفک کیوں بن گیا ہے ؟!
 
Top