جب عمر بھر نہ آئیں نبھانی محبتیں۔۔۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کیا پڑھ رہے ہو آجکل۔۔۔ عشق کے علاوہ مضامین بتانے ہیں۔ :)
قبلہ آپ کا سوالنامہ ہی غلط ہے۔ لازمی سوال کو آپ نے حذف کر دیا ہے;)

ویسسے آج کل ایم ایس فزکس پارٹ ون چل رہا ہے۔
کوانٹم مکینکس اور ٹینسرز نے دماغ گھما دیا ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مزے کی بات دیکھیے، آج صبح دفتر آتے ہوئے آپ کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ آپ نے تو بالکل محفل میں آنا ہی بند کردیا۔

آپ کو کیسے ہلایا جُلایا جائے۔ :)

محفل میں مشاعرے کا انعقاد ہوا چاہتا ہے جناب کی شرکت باعثِ صد افتخار ہوگی۔ :) (کھانا وانا گھر سے کھا کر آئیے گا۔ :) )
دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔۔۔ آپ نے یاد کیا، ہم چلے آئے۔

جی جی میں کھانا کھا آؤں گا، وانا آپ کھلا دیجیے گا۔ اور جو سب سے ضروری چیز کہ سامانِ حرب زرہ، بکتر بند، آہنی خود، سب پہن کے آؤں گا کہ سامعین کا کیا بھروسا ;)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ. واہ. بہت خوب. آپ تو پکے شاعر بن گئے ہیں بلال. کیا خوب لکهتے ہیں ماشاءاللہ.
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
زہے نصیب میرے
نہال ہو گیا ہوں آپ سے داد پا کے۔
آپ کی دعاؤں اور شفقتوں کی بدولت ہے سب۔
سلامت رہیے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
قبلہ آپ کا سوالنامہ ہی غلط ہے۔ لازمی سوال کو آپ نے حذف کر دیا ہے;)

ویسسے آج کل ایم ایس فزکس پارٹ ون چل رہا ہے۔
کوانٹم مکینکس اور ٹینسرز نے دماغ گھما دیا ہے۔
چونکہ اس کا مجھے علم ہے تم نے لازمی اس کی تیاری کر رکھی ہوگی۔ اس لئے اختیاری مضامین کا پوچھا۔
 
Top