جی ہاں! آن لائن کیفیت مخفی رکھنے کے باوجود تعداد میں ظاہر ہوجاتے ہیں، لیکن آج کوئی نہیں۔جن اراکین نے اپنی آن لائن کیفیت مخفی رکھی ہو، ان میں سے بھی کوئی نہ تھا؟؟
خوب اتفاق ہے۔جی ہاں! آن لائن کیفیت مخفی رکھنے کے باوجود تعداد میں ظاہر ہوجاتے ہیں، لیکن آج کوئی نہیں۔
خوب اتفاق ہے۔
مہمان اور روبوٹس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟؟
ہمیشہ کی طر ح ہم کچھ نہیں سمجھے، بہت سے گُنوں کا انکشاف تو ہم پر بہت بعد میں ہوگا لیکن ایک خوفناک حقیقت کا بھی ابھی ابھی انکشاف ہو چلا ہے کہ آن لائن حضرات میں ممبران اور مہمانانِ گرامی کے ساتھ ساتھ روبوٹس بھی شامل ہیں۔ کیا اردو محفل پر مشینوں کا قبضہ شروع ہوچکا؟ اگر ایسا ہے تو سب سے پہلے نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی اپنی اپنی سیٹوں کی خیر منائیں۔
ویسے ہمارا کیا ہے۔ ہم تو مشینوں کے ماتحت بھی جی لیں گے۔ ادھر اساتذہ کی جگہ سنبھالنے کے لیے سید ذیشان بھائی نے مشینی عروض کا استاد بھی تو بنالیا ہے۔ دوستو یہ سب کیا ہے؟ ہمارا تو سر چکرارہا ہے۔ ارے کوئی ہے؟ کوئی حقیقی انسان؟ کہیں شمشاد بھائی نظر تو آرہے تھے۔
تمام ویب سائٹس کی طرح زین فورو پر بھی مختلف سرچ انجنز کی جانب سے ویب کرالر یا سرچ بوٹس آتی ہیں۔ زین فورو کے نئے سوفٹویر میں ان بوٹس کو عام صارفین سے ممتاز دکھانے کا انتظام موجود ہے۔ یہ حقیقی صارفین نہیں ہوتے بلکہ سرچ انجنز پر محفل فورم کا مواد انڈکس کرنے والی سروسز ہوتی ہیں۔
پرانے مراسلوں میں "مہمان" پروفائلز سے بھی تبصرے موجود ہیں تو کیا ماضی میں بنا رکنیت کے تبصرے کیے جا سکتے تھے؟
خاموش رہتے ہیں لیکن کوئی بیس گھنٹے تو محفل پر ضرور گزرتے ہوں گے۔یہ کافی پرانی بات ہے محمد خلیل الرحمٰن اب تو "جب محفل سے ہم گُم ہی گُم ہیں" ہو گیا ہوا ہے۔
اس میں کیا مصلحت ہے؟خاموش رہتے ہیں لیکن کوئی بیس گھنٹے تو محفل پر ضرور گزرتے ہوں گے۔
یہ دونوں باتیں مصلحت آمیز ہیں۔اس میں کیا مصلحت ہے؟
اف خدا! اتنے مہمان
ٖڈینائل آف سروس اٹیک لگ رہا ہےیہ بن بلائے مہمان ہی کچھ دنوں سے بلائے جان بنے ہوئے ہیں۔
یعنی یہ مہمان رحمت نہیں زحمت ہیں۔یہ بن بلائے مہمان ہی کچھ دنوں سے بلائے جان بنے ہوئے ہیں۔