جب میں 5 سال کا تھا

میم الف

محفلین
آج میں آپ کو اپنے بچپن کی ایک ویڈیو دکھاتا ہوں۔
اسے 1997ء میں میرے بڑے بھائی نے ریکارڈ کیا۔
اس زمانے میں کیمرے اتنے عام نہیں تھے
لیکن چونکہ میرے ابو درس قرآن دیا کرتے تھے
اس لیے ان کے دفتر میں ایک کیمرا موجود ہوا کرتا تھا
ایک دن (جو کہ میری پانچویں سالگرہ کا دن تھا)
میرے 12 سالہ بڑے بھائی نے درس کی ریکارڈنگ سے پہلے میری اور ابو کی یہ ویڈیو بنا ڈالی
اس وقت تو مجھے اس ویڈیو کی قدروقیمت کا اندازہ نہیں تھا
لیکن آج 22 سال گزرنے کے بعد جبکہ والدِ مرحوم اس دنیا میں نہیں ہیں
یہ ویڈیو میرے لیے بہت قیمتی بن چکی ہے
جب بھی اسے دیکھتا ہوں تو اس سائے کی ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے جو کبھی سر پر تھا

آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
آج میں آپ کو اپنے بچپن کی ایک ویڈیو دکھاتا ہوں۔
اسے 1997ء میں میرے بڑے بھائی نے ریکارڈ کیا۔
اس زمانے میں کیمرے اتنے عام نہیں تھے
لیکن چونکہ میرے ابو درس قرآن دیا کرتے تھے
اس لیے ان کے دفتر میں ایک کیمرا موجود ہوا کرتا تھا
ایک دن میرے بڑے بھائی نے جو اس وقت خود 12 سال کے تھے
درس کی ریکارڈنگ سے پہلے میری اور ابو کی یہ ویڈیو بنا ڈالی
اس وقت تو اس ویڈیو کی قدروقیمت کا اندازہ نہیں تھا
لیکن آج 22 سال گزرنے کے بعد جبکہ والدِ مرحوم اس دنیا میں نہیں ہیں
یہ ویڈیو میرے لیے بہت قیمتی بن چکی ہے
جب بھی اسے دیکھتا ہوں تو اسی سائے کی ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے جو کبھی سر پر تھا

اللہ پاک آپ کے والد مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آپ تو اب بھی کم و بیش ویسے ہی لگتے ہیں۔ :)
 
میم الف

محفلین
اللہ پاک آپ کے والد مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
آمین، ثم آمین :rose:
آپ تو اب بھی کم و بیش ویسے ہی لگتے ہیں۔
آج میرا کیفیت نامہ بھی کچھ ایسا ہی تھا
میں 27 سال کا ہو گیا ہوں۔ لگتا تو چھوٹا ہوں۔
جس پہ عدنان بھائی نے مجھے سرلیک کھانے کی تجویز دی ہے :laugh1:
 
Top