جب وقت تھم گیا ۔۔۔

بھارت کے مشہور فوٹوگرافر پابلو بارتھولومیا نے انیس ستّر کی دہائی میں کولکتہ کی روز مرہ کی زندگی کے بعض لمحات اپنے کیمرے میں قید کیے تھے۔ انہیں اب نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔ اس تصویر میں کولکتہ کی مشہور گھوڑا گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

1357189822-8b377.JPG


نوٹ:اس دھاگے کی تیاری میں دو ویب سائٹز سے مدد لی گئی ہے۔
کیپشن بی بی سی اردو سے لیا گیا۔
جبکہ تصاویر آرٹ انفو سے
 
پابلو کہتے ہیں کولکتہ وہ شہر ہے جسے انہوں نے بچپن سے قریب سے دیکھا ہے۔ ’بچپن میں اپنی دادی کے ہاں گزاری چھٹیوں کے دوران اس شہر نے مجھ پر خاص اثر چھوڑا۔‘

1357189548-bc9e9.JPG
 
ان کا کہنا ہے ’کولکتہ وہ شہر ہے جس کے لیے اصل معنوں میں وقت رک گیا ہے۔ اس لیے جب میں یہ تصاویر لے رہا تھا تو مجھے یہ احساس نہیں تھا یہ تصاویر میری اس شہر کی یادگار ہیں۔ میرے لیے یہ شہر آج بھی ویسا ہی ہے۔‘

1357189640-600ad.JPG
 
ٹریم آج بھی کولکتہ کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہے۔ انیس سو اسّی کی دہائی میں جہاں ان کی تعداد دو سو پچھتر تھی آج وہاں صرف ایک سو ستّر ٹریمز ہی بچی ہیں۔

1357189784-72065.JPG
 
Top