جب وہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتے ہیں

عمر سیف

محفلین
یہاں غیر سیاسی اور غیر مذہبی ویڈیوز پوسٹ کرنا منع ہے۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آئی کہ یہ ویڈیو آیا کہاں پوسٹ کی جائے۔ اگر یہ کہیں اور پوسٹ کرنا تھی تو یہاں سے منتقل کر دی جائے۔

جزاک اللہ ۔۔
 
نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ خیراء محترم ضبط بھائی
اس بھائی نے سب باتیں بہت مناسب کہیں ۔
اور بلا شک ایسا ہی ہے ۔
جس کی شان " و رفعنا لک ذکرک " سے ثابت ہے ۔
اس کی شان ایسی باتوں سے گھٹ سکتی ہے کیا ۔ ؟
 
مہ جبین

محفلین
بھائی ضبط حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نامِ پاک کے ساتھ پورا درودِ پاک لکھا کریں ۔ صرف "ص" نہیں لکھنا چاہئے
امید ہے کہ میری درخواست پر غور فرمائیں گے
جزاک اللہ
 
دراصل جیسے دیکھی ویسے ہی پوسٹ کر دی۔ شمشاد بھائی ذرا اسے مکمل کر دیں میرے پاس تو شاید آپشن نہیں یاں میرے علم میں نہیں کہ کیسے تدوین کر سکتے ہیں عنوان کو ۔۔
 
عسکری

معطل
ایک بات پکی ہے اگر مسلمان ری ایکٹ نا کرتے تو وہ اسے بار بار نا کرتے ۔اب ان کو پتہ ہے کہ اس قوم کو جب بھی چھڑنا ہو کچھ بنا دو یہ آگ لگانے نکل پڑے گی اپنے گھر کو اصل میں سوشل میڈیا اور دنیا اب ویسی نہیں رہی جیسے پہلے تھے ۔ مجھے بالکل نہیں لگتا کہ یہ سلسلہ بند ہو گا اب جب تک مسلمان آرام سے بیٹھ نہیں جاتے ۔آج یہ ہے کل اور پرسوں اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا ۔ویسے یہ میری زاتی رائے ہے آپ لوگوں کو تکلیف پہنچی تو مّزرت میرا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا
 
زبیر مرزا

مجھے ایک بات بتائیں اگرکوئی ہمیں گالی دے ، الزام تراشی کرے ، ہماری ذات پر کیچڑاُچھالے تو کیا ہم خاموش رہیں گے ؟
ہم ہرممکن اقدام کریں گے اسے روکنے کا تاکہ دل آزاری اور ہتک عزت کا سلسلہ بند ہو - خاموش رہ کرشہہ دی جائے کے کرتے رہوجوکرنا ہے
ہمیں پرواہ نہیں-جو ہستی ہمیں سب سے عزیزہے اس کے بارے میں لغویات پراحتجاج اور اس کے تدارک کی کوشش کیوں نہیں؟
اووریکٹ اور تشدد سے نہیں مناسب طریقے سے ٹھوس اقدامات کے ذریعے ان لغویات کو روکنا ہمارا فرض بنتا ہے اپنی اور مذہبی
اسکالر کو اس سلسلے میں کانٹکٹ کرکے مناسب لائحہ عمل پوچھا جاسکتا ہے -
انتہا پسندی یہ ہے کہ تھوڑ پھوڑ کی جائے اوربے حسی اورغفلت یہ کے ایسے بہودہ افعال کو نظرانداز کردیا جائے-
ہمیں جو بات اپنے لیے پسند نہیں ایسی کسی بات کا اظہار اگر اسلام کے بارے میں انبیاءکرام کے بارے
کیا جائے تو خاموشی - ایک فرد کسی دوسرے کی بےعزتی کرے تو ہتک عزت کا مقدمہ بن جاتا ہے لیکن حضوراکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلٰہ وسلم
کے لیے گستاخانہ الفاظ کو آزادی رائے کہہ دیا جائے- ہم اُس رحمت العلمین کی ذات اقدس کے ناموس مبارک کے لیے خاموش ہوجائیں
 
میرے بھائی آگے سے ساڑھے چھ بلین لوگ ہیں آپ اس طرح کس کس ملک کے کس کس باشندے کو روکیں گے یا روک پائیں گے یہ وہ سادہ مسئلہ نہیں ہے کہ گالی دی کسی نے کسی کو ۔یہ ایک انٹرنیشنل مسئلہ ہے جسے سادہ نہیں سمجھا جا سکتا۔ ایسے ملک جو اپنے شہریوں کے لیئے ہر ممکن کام کرتے ہین ان پر بین لگوایا جا سکتا ہے نا سزا دی جا سکتی ہے نا قانون بنایا جا سکتا ۔بس یہی کیا جا سکتا ہے جو ہو رہا ہے اور اس کا جو نتیجہ نکلا وہ بھی سامنے ہی اور یہ نا پہلی بار ہے نا آخری بار۔ جیسے ہی جنگ اور دہشت گردی کا مسئلہ ختم ہو گا سب ویسا ہو جائے گا ۔کبھی اپ نے 30 -40 50 سال پہلے کا ایسا پروپیگینڈہ دیکھا ہے ؟ اس وقت کمیونزم کے خلاف تھا اب مسلم کے کل کوئی اور ہو گا ۔یہ معاشرے کے اجتمائی مسائل کا آئینہ ہے اور ہم معاشرے کنٹرول نہیں کرتے ۔
 
نایاب

لائبریرین
ایک بات پکی ہے اگر مسلمان ری ایکٹ نا کرتے تو وہ اسے بار بار نا کرتے ۔اب ان کو پتہ ہے کہ اس قوم کو جب بھی چھڑنا ہو کچھ بنا دو یہ آگ لگانے نکل پڑے گی اپنے گھر کو اصل میں سوشل میڈیا اور دنیا اب ویسی نہیں رہی جیسے پہلے تھے ۔ مجھے بالکل نہیں لگتا کہ یہ سلسلہ بند ہو گا اب جب تک مسلمان آرام سے بیٹھ نہیں جاتے ۔آج یہ ہے کل اور پرسوں اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا ۔ویسے یہ میری زاتی رائے ہے آپ لوگوں کو تکلیف پہنچی تو مّزرت میرا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا
بابا Pakistani
سچ کہا ۔ جوش ہوش گنوا دیتا ہے ۔
سلیمان رشدی ملعون کو ہم علمی عملی قلم و زبان و کردار سے اس کی گستاخی کا جواب نہ دے سکے ۔
اس کے خلاف مظاہرے کر توڑ پھوڑ مچا اپنا ہی نقصان کر کے اسے مشہور و معروف کر کے
" تسلیمہ نسرین " کو بھی گستاخی کرتے مشہور ہونے کا موقع دیا ۔
مسلمانوں کے اتنے احتجاج اور اپنے اپنے ملکوں میں توڑ پھوڑ کرنے سے کیا ۔ ؟
ان واقعات سے اسلام دشمنوں کو حوصلہ ملا ۔ کارٹونز آئے اور اب فلم آ گئی ۔
کسی اسلامی حکومت میں کیوں اتنا دم نہیں دکھا کہ وہ ان واقعات کو روک سکے ۔ ؟
اسلام دشمنوں کو اس سے فائدہ ہوا ۔ وہ جان گئے کہ اس مسلم قوم کو اگر کسی صورت طیش دلا دیا جائے ۔
تو یہ مسلم قوم " پورس کے ہاتھی " کی مثال اپنا ہی نقصان کرے گی ۔
جانے کیوں یہاں سورت الکوثر یاد آ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بے شک ہم نے تجھے خیر کثیر عطا کی ۔ نماز پڑھ اور قربانی کر ۔ بے شک تیرا دشمن نامراد رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔
و رفعنا لک ذکرک ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم نے تیرے ذکر کو اونچا کر دیا ۔
جس کو اللہ عزت دے شرف سے نوازے اسے کون نیچا کر سکے ۔
چاہے جتنی بھی زبانیں دراز کی جائیں ۔
 
عثمان

محفلین
بھائی ، میں تو ملعون یو ٹیوب کے بائیکاٹ پر ہوں۔ میں یہ ویڈیو نہیں دیکھ سکتا۔
جو لوگ اب بھی ملعون ٹیوب دیکھنے سے اب تک اپنے آپ کو باز نہیں رکھ سکتے، وہ اللہ کے آگے جوابدہ ہیں۔
 
Top