جب چاندنی بن کر راتوں پر چھاتی ہے ۔۔ (عدنان سمیع )

سارہ خان

محفلین
:)۔۔ مجھے بھی اس کا یہی گانا پسند ہے ۔۔ یو ٹیوب پر نظر آیا تو سوچا محفل پر پوسٹ کر دیتی ہوں ۔۔:cat:
 

سارہ خان

محفلین
شکریہ ضبط اور وارث ۔۔۔:)

وارث بھلے دنوں سے کیا مراد ہے آپ کی ۔۔کیا ابھی برے دن چل رہے ہیں ۔۔:tounge:;)
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ ضبط اور وارث ۔۔۔:)

وارث بھلے دنوں سے کیا مراد ہے آپ کی ۔۔کیا ابھی برے دن چل رہے ہیں ۔۔:tounge:;)


بیاں خواب کی طرح جو کر رہا ہے
یہ قصہ ہے جب کا کہ آتش جوان تھا

ہاں بھئی جوانی اور نوجوانی کے دن "بھلے" ہی ہوتے ہیں۔ عدنان سمیع نیا نیا طلوع ہوا تھا اس وقت اور یہ اسکا ہِٹ گانا تھا۔ ویسے ان دنوں کی جو سب سے زیادہ یادگار ہے وہ عدنان سمیع کا استاد ذاکر حسین (طبلہ نواز، انڈیا) کے ساتھ کراچی میں کنسرٹ تھا جس میں اسے نے اپنے پیانو بجانے کا کمال مظاہرہ کیا تھا۔
 

سارہ خان

محفلین
اچھا تو آپ کو بھلے دنوں کے عدنان سمیع یاد آ رہے تھے ۔۔ میں تو کچھ اور ہی سمجھی تھی ۔۔:tounge: ;)۔۔۔ عدنان سمیع جب نئے نئے آئے تھے ۔۔ تو ٹی وی اسٹیشن پر ملے تھے ہمیں بھی ۔۔ ہم لوگ اسکول کی طرف سے گئے تھے ۔۔ وہ اس وقت ایک بچوں کا پروگرام کرتے تھے ٹی وی پر ۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
اچھا تو آپ کو بھلے دنوں کے عدنان سمیع یاد آ رہے تھے ۔۔ میں تو کچھ اور ہی سمجھی تھی ۔۔:tounge: ۔۔۔ عدنان سمیع جب نئے نئے آئے تھے ۔۔ تو ٹی وی اسٹیشن پر ملے تھے ہمیں بھی ۔۔ ہم لوگ اسکول کی طرف سے گئے تھے ۔۔ وہ اس وقت ایک بچوں کا پروگرام کرتے تھے ٹی وی پر ۔۔
کچھ کچھ آپکی عمر عزیز کا اندازہ ہوا۔ :grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھا تو آپ کو بھلے دنوں کے عدنان سمیع یاد آ رہے تھے ۔۔ میں تو کچھ اور ہی سمجھی تھی ۔۔:tounge: ;)۔۔۔ عدنان سمیع جب نئے نئے آئے تھے ۔۔ تو ٹی وی اسٹیشن پر ملے تھے ہمیں بھی ۔۔ ہم لوگ اسکول کی طرف سے گئے تھے ۔۔ وہ اس وقت ایک بچوں کا پروگرام کرتے تھے ٹی وی پر ۔۔


نہیں بھئی اپنے ہی بھلے دنوں کی بات کر رہا تھا کہ وہ دن ختم ہوئے بھی سات سو سال ہوگئے۔
 

زیک

مسافر
جب چاندنی بڑھ کر
راتوں پر چھاتی ہے
تیری یاد ایسے میں
دل کو تڑپاتی ہے
تیری یاد آتی ہے

قصے وہ بہاروں کے
بیتے نظاروں‌کے
پھر گا کے سناتی ہے
اور ہم کو رلاتی ہے
تیری یاد آتی ہے

اتنا تو بتاؤ کیا
یہی چاندنی جا کر
کوئ خواب جگاتی ہے
تم کو بھی ستاتی ہے
تیری یاد آتی ہے

جب چاندنی بڑھ کر
راتوں پر چھاتی ہے
تیری یاد ایسے میں
دل کو تڑپاتی ہے
تیری یاد آتی ہے

جب یاد میری تم کو
ہر وقت رلائے تو
ہر سانس جدائ کی
مشکل ہو جائے تو
پھر بھول کر سب باتیں
میرے پاس آ جانا
اور توڑ کر سب ناطے
میرے پاس آ جانا
پھر لوٹ کے مت جانا

جب چاندنی بڑھ کر
راتوں پر چھاتی ہے
تیری یاد ایسے میں دل کو تڑپاتی ہے
تیری یاد آتی ہے

قصے وہ بہاروں کے
بیتے نظاروں کے
پھر گا کے سناتی ہے
اور ہم کو رلاتی ہے
تیری یاد آتی ہے
تیری یاد
تیری یاد آتی ہے
 

سارہ خان

محفلین
اپ ڈیٹ کر دیا جہانزیب ۔۔ شکریہ ۔۔

اور زیک نے تو کافی اچھے اچھے پرانے گانے بھی پوسٹ کئے ہوئے ہیں ۔۔آپ نے دیکھے نہیں ۔۔۔:)
 
Top