ناصر علی مرزا
معطل
ربط
نیویارک (نیوز ڈیسک) تجزیہ کار اکثر چین کی معاشی ترقی کا موازنہ امریکہ کے معاشی سفر سے کرتے ہیں، فنانشل ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق چین رواں سال دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ تاہم حال ہی میں بل گیٹس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دئیے جانے والے پیغام میں دونوں ممالک کا نہایت ہی دلچسپ موازنہ کیا گیا ہے۔ بل گیٹس نے مصنف ”واکلاوسمیل“ کی نئی کتاب کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جتنا سیمنٹ امریکہ نے پوری بیسویں صدی میں استعمال کیا، اتنا سیمنٹ چین نے 2011ءسے 2013ءکے دوران صرف 3 سال میں استعمال کرلیا۔ اس ناقابل یقین انکشاف سے اندازہ ہوتا ہے کہ چین کس قدر تیزی سے ملک میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس جنون میں چین نے لاتعداد شہر ایسے بھی بنادئیے ہیں جہاں کوئی رہتا ہی نہیں تاہم چینی حکومت کا موقف ہے کہ وہ مستقبل کی تیاری کررہی ہے۔