ججوں کا بلیک میلنگ

فرید احمد

محفلین
یہاں خبر چھپی ہے کہ مشرف صاحب نے ججوں کو بلیک میل کرنے کو ان کے خفیہ ویڈیو ریکارڈ کیے ہیں ، کم سے تین ججوں کو بازاری عورتوں سے زنا کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہے ، اسی طرح بعض جج صاحبان کی اولاد کے ایسے ویڈیو ریکارڈ کیے گئے ہیں ، یہ ایمرجنسی پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا تاکہ مقدمہ کا فیصلہ ان کے حق میں دلوایا جائے ، اور شاید اس کا کچھ اثر ہوا ، مگر ججوں کی اتنی تعداد نہ ہو پائی ، اس لیے پھر ایمر جنسی لگا دی ۔ یہ آج چپھا ہے ۔ کیا درست ہے ؟
 
قیصرانی

لائبریرین

محترم اس کا کوئی حوالہ شوالہ؟
 
تلمیذ

لائبریرین
اگر یہ درست ہے (جس کا امکان نہایت کم ہے) تو مقام فکر ہے دونوں جوانب سے، یعنی آیا انصاف کے علمبردارایسا بھی کر سکتے ہیں اور دوسرے، اقتدار کے لئے بندہ کیسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آتا ہے۔

لیکن اس کا حوالہ ضرور ہونا چاہئے ورنہ یہ صرف کردار کُشی اور سنسنی خیزی کی ایک ادنیٰ کوشش ہی سمجھی جائے گی !!
 
زینب

محفلین
اس خبر کے بارے میں تو کوئی علم نہیں البتہ۔۔۔۔۔بلیک میل یا تنگ تو کیا جا رہا ہے تاکہ حلف اٹھا لیں۔۔۔۔۔اسی سلسلے میں جسٹس جاوید اقبال جنہیں 3 دن پہلے زبردستی کوئیٹہ منتقل کیا گیا تھا کل یعنی منگل کی شام اچانک دوبارہ اسلام اباد آگے ہیں شائد انہیں تنگ کر کے حلف کے لیے راضی کر لیا گیا ہے شام تک صیح نیوز سامنے آئے گی۔۔۔۔
 
فرید احمد

محفلین
ایک گجراتی اخبار ہے ، یہاں divyabhaskardaily.co.in نے یہ خبر چھاپی ہے، یہاں کے گجراتی اخبار عام طور پر انگریزی یا ہندی خبروں کا ترجمہ ہی چھاپتے ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
بے بنیاد سی خبر لگتی ہے۔
اخبار اپنی سرکولیشن بڑھانےکے لیے ایسی حرکتیں کبھی کبھار کرتے ہی رہتے ہیں۔
 
اس خبر کے بارے میں تو کوئی علم نہیں البتہ۔۔۔۔۔بلیک میل یا تنگ تو کیا جا رہا ہے تاکہ حلف اٹھا لیں۔۔۔۔۔اسی سلسلے میں جسٹس جاوید اقبال جنہیں 3 دن پہلے زبردستی کوئیٹہ منتقل کیا گیا تھا کل یعنی منگل کی شام اچانک دوبارہ اسلام اباد آگے ہیں شائد انہیں تنگ کر کے حلف کے لیے راضی کر لیا گیا ہے شام تک صیح نیوز سامنے آئے گی۔۔۔۔

حلف کا امکان کم ہے، کیونکہ اگر جسٹس جاوید اقبال حلف اٹھاتے ہیں ، تو انکو سنیارٹی کے لحاظ سے چیف جسٹس بنانا پڑے گا۔ اور کیا موجودہ سرکاری چیف جسٹس یہ برداشت کرے گا۔ دوسری بات جہاں تک مجھے امید ہے کہ جسٹس جاوید اقبال ایسا نہیں کریں گے، کیونکہ اس وقت خواہ حالات موافق نہیں، لیکن ان کی عوام میں بہت عزت بن چکی ہے، جسکو شائد وہ کھونا نہیں چاہیں گے۔

باقی دلوں کے حال اللہ بہتر جانتا ہے۔
 
فرضی

محفلین
پاکستان میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ کسی سے بھی زیادہ توقعات نہیں باندھی جاسکتیں۔۔
 
ساجد

محفلین
فرید بھائی ،
خبر کی تصدیق یا تردید مقصود نہیں ۔ بس یہ کہوں گا کہ
بھارتی پریس اور میڈیا ، خدا کی پناہ۔
لمبی لمبی چھوڑنے اور بات کا بتنگڑ بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔
 
امید

محفلین
حلف کا امکان کم ہے، کیونکہ اگر جسٹس جاوید اقبال حلف اٹھاتے ہیں ، تو انکو سنیارٹی کے لحاظ سے چیف جسٹس بنانا پڑے گا۔ اور کیا موجودہ سرکاری چیف جسٹس یہ برداشت کرے گا۔ دوسری بات جہاں تک مجھے امید ہے کہ جسٹس جاوید اقبال ایسا نہیں کریں گے، کیونکہ اس وقت خواہ حالات موافق نہیں، لیکن ان کی عوام میں بہت عزت بن چکی ہے، جسکو شائد وہ کھونا نہیں چاہیں گے۔

باقی دلوں کے حال اللہ بہتر جانتا ہے۔

http://www.jang.net/jm/11-15-2007/images/1338.gif
 
نبیل

تکنیکی معاون
کچھ متضاد رپورٹیں مل رہی ہیں۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ یہ دراصل علامہ اقبال کے فرزند ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال ہیں جنہوں نے چیرمین پریس کونسل کا عہدہ سنبھالا نا کہ موجودہ سپریم کورٹ کے جج۔
 
امید

محفلین
نبیل -اس خبر سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ بات معطل جسٹس جاوید اقبال کی ہی ہو رہی ہے۔ اور اگر ایسا ہی ہے تو میرے لیے یہ ‏حیرت کی بات نہیں۔
 
غازی عثمان

محفلین
393f5728c2.gif

بحوالہ آج کا ایکسپریس
 
Top